بصیرت اخبار

نہج البلاغہ خطبہ ۱۷۸

Wednesday, 1 March 2023، 07:51 PM

فِیْ ذَمِّ اَصْحَابِهٖ

اپنے اصحاب کی مذمت میں فرمایا

اَحْمَدُ اللهَ عَلٰی مَا قَضٰی مِنْ اَمْرٍ، وَ قَدَّرَ مِنْ فِعْلٍ، وَ عَلَی ابْتِلَآئِیْ بِکُمْ اَیَّتُهَا الْفِرْقَةُ الَّتِیْۤ اِذَاۤ اَمَرْتُ لَمْ تُطِعْ، وَ اِذَا دَعَوْتُ لَمْ تُجِبْ، اِنْ اُمْهِلْتُمْ خُضْتُمْ، وَ اِنْ حُوْرِبْتُمْ خُرْتُمْ، وَ اِنِ اجْتَمَعَ النَّاسُ عَلٰۤی اِمَامٍ طَعَنْتُمْ، وَ اِنْ اُجِئْتُمْ اِلٰی مُشَاقَّةٍ نَّکَصْتُمْ.

میں اللہ کی حمد و ثنا کرتا ہوں ہر اس امر پر جس کا اس نے فیصلہ کیا اور ہر اس کام پر جو اس کی تقدیر نے طے کیا ہو اور اس آزمائش پر جو تمہارے ہاتھوں اس نے میری کی ہے۔ اے لوگو کہ جنہیں کوئی حکم دیتا ہوں تو نافرمانی کرتے ہیں اور پکارتا ہوں تو میری آواز پر لبیک نہیں کہتے، اگر تمہیں (جنگ سے) کچھ مہلت ملتی ہے تو ڈینگیں مارنے لگتے ہو اور اگر جنگ چھڑ جاتی ہے تو بزدلی دکھاتے ہو اور جب لوگ امام پر ایکا کر لیتے ہیں تو تم طعن و تشنیع کرنے لگتے ہو اور اگر تمہیں (جکڑ باندھ کر) جنگ کی طرف لایا جاتا ہے تو الٹے پیروں لوٹ جاتے ہو۔

لَاۤ اَبَا لِّغَیْرِکُمْ! مَا تَنْتَظِرُوْنَ بِنَصْرِکُمْ وَ الْجِهَادِ عَلٰی حَقِّکُمْ؟ اَلْمَوْتَ اَوِ الذُّلَّ لَکُمْ؟. فَوَاللهِ! لَئِنْ جَآءَ یَوْمِیْ ـ وَ لَیَاْتِیَنِّیْ ـ لَیُفَرِّقَنَّ بَیْنِیْ وَ بَیْنَکُمْ وَ اَنَا لِصُحْبَتِکُمْ قَالٍ، وَ بِکُمْ غَیْرُ کَثِیْرٍ.

تمہارے دشمنوں کا برا ہو! تم اب نصرت کیلئے آمادہ ہو نے اور اپنے حق کیلئے جہاد کرنے میں کس چیز کے منتظر ہو؟ موت کے یا اپنی ذلت و رسوائی کے؟ خدا کی قسم! اگر میری موت کا دن آئے گا اور البتہ آ کر رہے گا تو وہ میرے اور تمہارے درمیان جدائی ڈال دے گا، درآنحالیکہ میں تمہاری ہم نشینی سے بیزار اور (تمہاری کثرت کے باوجود) اکیلا ہو ں۔

لِلّٰهِ اَنْتُمْ! اَمَا دِیْنٌ یَّجْمَعُکُمْ! وَ لَا حَمِیَّةٌ تَشْحَذُکُمْ! اَوَ لَیْسَ عَجَبًا اَنَّ مُعَاوِیَةَ یَدْعُو الْجُفَاةَ الطَّغَامَ فَیَتَّبِعُوْنَهٗ عَلٰی غَیْرِ مَعُوْنَةٍ وَّ لَا عَطَآءٍ، وَ اَنَا اَدْعُوْکُمْ ـ وَ اَنْتُمْ تَرِیْکَةُ الْاِسْلَامِ وَ بَقِیَّةُ النَّاسِ ـ اِلَی الْمَعُوْنَةِ وَ طَآئِفَةٍ مِّنَ الْعَطَآءِ، فَتَفَرَّقُوْنَ عَنِّیْ وَ تَخْتَلِفُوْنَ عَلَیَّ؟.

اب تمہیں اللہ ہی اجر دے! کیا کوئی دین تمہیں ایک مرکز پر جمع نہیں کرتا اور غیرت تمہیں (دشمن کی روک تھام پر) آمادہ نہیں کرتی۔ کیا یہ عجیب بات نہیں کہ معاویہ چند تند مزاج اوباشوں کو دعوت دیتا ہے اور وہ بغیر کسی امداد و اعانت اور بخشش و عطا کے اس کی پیروی کرتے ہیں اور میں تمہیں امداد کے علاوہ تمہارے معیّنہ عطیوں کے ساتھ دعوت دیتا ہوں مگر تم مجھ سے پراگندہ و منتشر ہو جاتے ہو اور مخالفتیں کرتے ہو، حالانکہ تم اسلام کے رہے سہے افراد اور مسلمانوں کا بقیہ ہو۔

اِنَّهٗ لَا یَخْرُجُ اِلَیْکُمْ مِنْ اَمْرِیْ رِضًی فَتَرْضَوْنَهٗ، وَ لَا سَخَطٌ فَتَجْتَمِعُوْنَ عَلَیْهِ، وَ اِنَّ اَحَبَّ مَاۤ اَنَا لَاقٍ اِلَیَّ الْمَوْتُ! قَدْ دَارَسْتُکُمُ الْکِتَابَ، وَ فَاتَحْتُکُمُ الْحِجَاجَ، وَ عَرَّفْتُکُمْ مَاۤ اَنْکَرْتُمْ، وَ سَوَّغْتُکُمْ مَا مَجَجْتُمْ، لَوْ کَانَ الْاَعْمٰی یَلْحَظُ، اَوِ النَّآئِمُ یَسْتَیْقِظُ! وَ اَقْرِبْ بِقَوْمٍ مِّنَ الْجَهْلِ بِاللهِ قَآئِدُهُمْ مُعَاوِیَةُ! وَ مُؤَدِّبُهُمُ ابْنُ النَّابِغَةِ!.

تم تو میرے کسی فرمان پر راضی ہوتے اور نہ اس پر متحد ہوتے ہو، چاہے وہ تمہارے جذبات کے موافق ہو یا مخالف۔ میں جن چیزوں کا سامنا کر نے والا ہوں ان میں سب سے زیادہ محبوب مجھے موت ہے۔ میں نے تمہیں قرآن کی تعلیم دی اور دلیل و برہان سے تمہارے درمیان فیصلے کئے اور ان چیزوں سے تمہیں روشناس کیا جنہیں تم نہیں جانتے تھے اور ان چیزوں کو تمہارے لئے خوشگوار بنایا جنہیں تم تھوک دیتے تھے۔ کاش کہ اندھے کو کچھ نظر آئے اور سونے والا(خواب غفلت سے)بیدار ہو۔ وہ قوم اللہ (کے احکام)سے کتنی جاہل ہے کہ جس کا پیشرو معاویہ اور معلم نابغہ کا بیٹا ہے۔


balagha.org

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی