بصیرت اخبار

۴۲ مطلب با موضوع «شرعی سوالات» ثبت شده است

سوال

کیا ہنگامی حالت میں ہاتھ کی پشت پر سجدہ کرنا جائز ہے؟

جواب

آیت اللہ خامنہ ای:

جس چیز پر وہ سجدہ کر رہا ہے اگر وہ نماز کے بیچ میں گم ہو جائے اور اس کے پاس کوئی ایسی چیز نہ ہو جو سجدہ کے لیے صحیح ہو تو اگر اس کے پاس کافی وقت ہو تو نماز توڑ دے اور سجدہ گاہ کا اہتمام کرے۔ لیکن اگر نماز کا وقت تنگ ہو اور اس کے پاس کوئی ایسی چیز بھی نہ ہو جس پر سجدہ صحیح ہوتا ہے، یا سردی یا گرمی وغیرہ کی وجہ سے اس پر سجدہ نہیں کر سکتا، تو اگر اس کا لباس کتان کا یا سوتی اور کتان کی کوئی چیز ہو تو ضروری ہے کہ اس پر سجدہ کرے، اور اگر اس کے پاس ایسا کپڑا نہ ہو تو احتیاط کی بنا پر ہاتھ کی پشت پر سجدہ کرے۔

آیت اللہ سیتانی:

اگر اس کے پاس کوئی ایسی چیز نہ ہو جس پر سجدہ صحیح ہے یا اس کے پاس کوئی ایسی چیز ہے جس پر وہ شدید سردی یا گرمی وغیرہ کی وجہ سے سجدہ نہیں کر سکتا تو کپڑوں پر سجدہ کیا جائے یا کسی بھی چیز پر سجدہ پر کر سکتا ہے جس پر عمومی حالات میں سجدہ کرنا جائز نہیں ہوتا۔ لیکن احتیاط مستحب ہے کہ جب تک لباس پر سجدہ کرنا ممکن ہو کسی اور چیز پر سجدہ نہ کرے۔


۱۔ سائٹ ہدانا۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 09 February 23 ، 17:55
عون نقوی

سوال:

ماہ رمضان میں روزے کی حالت میں بلغم نگلنے کا کیا حکم ہے؟

جواب:

[[رہبر معظم امام خامنہ ای]]:

 بلغم اور ناک کی رطوبت نگلنے سے روزے کو ضرر نہیں پہنچتاہے , اگرچہ احتیاط واجب یہ ہے کہ جب بلغم دہن کی فضا تک آجائے  تو نگلنے سے اجتناب کیا جائے۔(۱)

[[آیت اللہ العظمی سیستانی]]:

احتیاط مستحب کی بنا پر نگلنا جائز نہیں ہے۔(۲)

[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]:

اگر منھ میں نہ آئے تو روزہ کو باطل نہیں کرتا۔(۵)

 


حوالہ جات:

۱۔ سائٹ ہدانا۔ 

۲۔ سائٹ عرفان۔

۳۔ آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 20 January 23 ، 11:57
عون نقوی

سوال :

ہمارے یہاں قربانی کے جانور کو ذبح کرتے وقت اس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے جاتے ہیں؟ کیا یہ عمل کرنا درست ہے یا اس کو کھلا رہنے دینا چاہیے تاکہ  ذبح ہونے کے بعد ہاتھ پاؤں ما رسکے؟

جواب:

[[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]]:

بھیڑ اور بکری میں ذبح کرتے وقت دونوں ہاتھ اور ایک پاؤں کھلا رکھنا مستحب ہے۔ ایک پاؤں باندھ دینا چاہیے۔ لیکن گاۓ اور بیل میں مستحب ہے کہ اس کے چاروں ہاتھ پاؤں باندھے جائیں اور دم کھلی رہنی دی جاۓ۔اونٹ کونحرکرتے وقت اگروہ بیٹھاہواہوتو اس کے دونوں ہاتھ نیچے سے گھٹنے تک یابغل کے نیچے ایک دوسرے سے باندھ دیئے جائیں اوراس کے پاؤں کھلے رکھے جائیں اور اگر کھڑا ہو تو اس کے بائیں پیر کو باندھ دیا جائے اورمستحب ہے کہ پرندے کوذبح کرنے کے بعد چھوڑ دیاجائے تاکہ وہ اپنے پراوربال پھڑپھڑاسکے۔[1]

[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]:

مستحب ہے کہ بھیڑ بکری کو ذبح کرتے وقت اس کو کھلارہنے دینا چاہیے اور باندھا نہ جاۓ ۔گاۓ اور بیل کو ذبح کے وقت ہاتھ اور پاؤں باندھ دینے چاہیں،جبکہ اونٹ کو نحر کرتے وقت اس کے دونوں ہاتھ نیچے سے یا بغل کے نیچے سے ایک دوسرے سے باندھ دینے چاہیں اور اس کے پاؤں کھلے رہنے دیں۔[2]

 

منابع:

 

↑1 آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی، مسئلہ۲۶۱۶۔
↑2 آفیشل ویب سائٹ مکارم شیرازی۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 14 August 22 ، 11:35
عون نقوی

سوال:

کیا خاتون یا نابالغ ۱۳ یا ۱۴ سال کا بچہ قربانی کو ذبح  کر سکتا ہے؟

جواب:

[[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]]:

خاتون یا وہ بچہ جو سمجھدار ہو اچھے برے کی تمیز رکھتا ہو ذبح کر سکتا ہے۔[1]

[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]:

قربانی کو خاتون بھی ذبح کر سکتی ہے، یا وہ بچہ جو ممیز ہے اور ذبح کے احکام کو جانتا ہے ذبح کر سکتا ہے۔ تاہم اگر مرد موجود ہو تو خواتین اور بچوں کو اس کام سے معاف رکھا جاۓ تو بہتر ہے۔[2]

 

منابع:

 
↑1 آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی، مسئلہ۲۶۱۱۔
↑2 آفیشل ویب سائٹ مکارم شیرازی۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 14 August 22 ، 11:34
عون نقوی

 

سوال:

ایک ایسا شخص جو خود کو مسلمان کہتا ہے اور جانور ذبح کرتے وقت تمام شرائط کا خیال رکھتا ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ وہ ناصبی ہے اور اہل بیتؑ کے ساتھ دشمنی رکھتا ہے اگر ذبح کرے تو اس جانور کا گوشت حلال ہے یا حرام؟

جواب:

[[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]]:

ضروری ہے کہ ذبح کرنے والا مسلمان ہو، ناصبی افراد غیر مسلمان شمار ہوتے ہیں ان کا ذبیحہ حلال نہیں ہے۔[1]

[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]:

قربانی کرنے والا ضروری ہے کہ مسلمان ہو، ناصبی مسلمان شمار نہیں ہوتے اس لیے ناصبی کا ذبیحہ حلال نہیں ہوگا۔[2]

 

منابع:

 
↑1 آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی، مسئلہ۲۶۱۱۔
↑2 آفیشل ویب سائٹ مکارم شیرازی۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 14 August 22 ، 11:32
عون نقوی