بصیرت اخبار

۴۲ مطلب با موضوع «شرعی سوالات» ثبت شده است

سوال: 

ایک خاتون نے عدالتی طور پر اپنے شوہر سے طلاق لے لی ہے لیکن اس کے شوہر نے شرعی طور پر ابھی تک اسے طلاق نہیں دی اور دینا بھی نہیں چاہتا۔ بیوی کا نان نفقہ پورا کرتا ہے اور نا اس کو طلاق دیتا ہے تو کیا یہ خاتون اب کسی اور سے شادی کر سکتی ہے۔

جواب: 

اگر طلاق کی شرعی شرائط کو پورا نہیں کیا گیا تو یہ طلاق باطل ہے۔ شریعت میں عدالتی طلاق کی کوئی حیثیت نہیں جب تک کہ شرعی طور پر تمام شرائط کے ساتھ طلاق واقع نہ ہو جاۓ خاتون اپنے شوہر کی بیوی رہے گی۔ لیکن حاکم شرعی سے رجوع کر سکتی ہے اگر وہ مصلحت سمجھے تو طلاق جاری کرے گا۔ (۱)

 

 


حوالہ:

۱۔ سیستانی، سید علی حسینی، آفیشل ویب سائٹ۔

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 28 August 21 ، 02:22
عون نقوی

سوال:

متعہ کی عدت کتنے دن ہے اور اگر ہمبستری نہ کی ہو تو پھر بھی خاتون کا عدت پورا کرنا ضروری ہوگا؟

جواب:

متعہ کی عدت دو حیض ہے۔ یعنی خاتون دو حیض سے پاک ہو جاۓ اس کی عدت پوری ہے اور احتیاط واجب کی بنا پر ایک حیض کافی نہیں۔ اسی طرح اگر ہمبستری نہ کی ہو تو عدت پوری کرنا ضروری نہیں۔(۱)

 

 


حوالہ:

۱۔ سیستانی، سید علی حسینی، آفیشل ویب سائٹ۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 27 August 21 ، 22:49
عون نقوی