بصیرت اخبار

اس بار آل سعود نے ملک میں لبرلزم کی ترویج کے لیے بدترین قسم کا کام انجام دیا ہے، 23 ستمبر سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر دیکھا گیا کہ فحاش رقاصہ کے گلے میں مقدس کلمات والا پرچم موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ آج سے کچھ سال پہلے سعودی عرب میں اس پرچم کی بے حد تک تقدیس و تکریم کی جاتی تھی اور ہونی بھی چاہیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ مقدس کلمات کا احترام کرے اور انکی بے احترامی سے اجتناب کرے، خود سعودی عرب کا پرچم بھی اس طور پر مقدس ہو جاتا ہے اس لیے نہیں کہ یہ سعودی عرب کا پرچم ہے بلکہ ہر مسلمان پر ضروری ہے کہ اگر کسی بھی کاغذ یا لباس پر مقدس کلمات خصوصا اسم باری تعالی لکھا ہو اس کا احترام کرے۔ لیکن جیسا کہ دیکھا جا رہا ہے کہ چند سالوں سے سعودی عرب میں بہت سے مقدسات کی حرمت کو بہت آسانی سے پائمال کیا جا رہا ہے وہیں پر چند دن پہلے یہ ویڈیو اور تصاویر نشر ہوئیں جس میں ایک رقاصہ نیم برہنگی کی حالت میں کلمہ طیبہ والا پرچم گلے میں لٹکاۓ ہوۓ رقص کر رہی ہے۔ تمام مسلمانوں کو بغیر کسی استثناء کے اس قبیح حرکت کی مذمت کرنی چاہیے۔ یہاں پر سعودی عرب یہ ہرگز نہیں کہہ سکتا کہ یہ ہمارے ملک کا پرچم ہے ہم جو چاہیں کریں! یقینا یہ ایک احمقانہ استدلال ہوگا اگر آپکے ملک کا پرچم ہے تو یا تو اس پر موجود کلمات کے تقدس کا خیال رکھیں اور اگر حرمت کا پاس نہیں رکھ سکتے تو پھر ان الفاظ کو وہاں سے حذف کر دیں۔ لیکن اس طرح سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح نہیں کر سکتے۔

موافقین ۰ مخالفین ۰ 21/09/28

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی