بصیرت اخبار

۱۵ مطلب با کلمه‌ی کلیدی «سیستانی» ثبت شده است

مرجع عالم آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی مدظلہ العالی فرماتے ہیں:

اگر خدانخواستہ نظام مقدس جمھوری اسلامی ایران کو کچھ ہوا تو تشیع کے آثار مٹ جائیں گے ، اگر آیت اللہ خامنہ کا ایک بال بھی بیکا ہوا تو ہم علماء کے عمامے سروں پر باقی نہیں رہیں گے۔(۱)

 

 


حوالہ:

۱۔ سائٹ فقاہت۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 11 January 22 ، 19:23
عون نقوی

سوال:

آج کل کالج اور یونیورسٹیوں میں لڑکے اور لڑکیوں کی کلاس مشترک ہوتی ہے کیا اس قسم کی مختلط کلاسوں میں تعلیم حاصل کرنا جائز ہے؟

جواب:

[[آیت اللہ العظمی سیستانی]]:

اگر کسی حرام امر میں پڑنے کا اندیشہ نہ ہو تو شرعی حدود و قیود کی پابندی کرتے ہوۓ کلاس میں شرکت کرنے میں کوئی حرج نہیں۔(۱)

 

 


حوالہ جات:

۱۔ آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ 02 October 21 ، 14:41
عون نقوی

سوال:

اگر ایک شخص شادی نہ کرنے کی وجہ سے حرام میں مبتلا ہو رہا ہو تو اس پر شادی کرنا ضروری ہے؟

جواب:

[[آیت اللہ العظمی سیستانی]]: 

اگر انسان شادی نہ کرنے کی وجہ سے کسی حرام امر کا مرتکب ہو رہا ہو تو اس پر واجب ہے کہ شادی کرے۔(۱)

[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]:

شادی کرنا ایک مستحب امر ہے لیکن اگر کسی شخص کے لیے شادی نہ کرنا سبب بن رہا ہو وہ حرام کام کا مرتکب بنے تو اس پر واجب ہے کہ شادی کرے۔(۲)

 


حوالہ جات:

۱۔ آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔

۲۔ آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ 02 October 21 ، 14:23
عون نقوی

سوال:

کیا خواتین مسجد میں نماز پڑھ سکتی ہیں؟ اور کیا خاتون کے لیے مسجد میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا گھر میں نماز پڑھے تو زیادہ بہتر ہے؟

جواب:

[[رہبر معظم امام خامنہ ای]]:

مسجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت فقط مردوں کے لیے نہیں ہے بلکہ عورتوں کے لیے بھی افضل یہ ہے کہ مسجد میں با جماعت نماز پڑھیں۔(۱)

[[آیت اللہ العظمی سیستانی]]:

خواتین کے لیے بہتر یہ ہے کہ ایسی جگہ پر نماز پڑھیں جہاں پر نا محرم سے محفوظ ہوں، اپ چاہے یہ جگہ مسجد ہو یا گھر فرق نہیں پڑتا۔(۲)

[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]: 

اگر مسجد جانے کی صورت میں نامحرم سے محفوظ ہیں تو بہتر ہے کہ مسجد میں جا کر نماز پڑھیں، اور اگر دینی مسائل کی یادگیری فقط مسجد جا کر ممکن ہو تو اس صورت میں مسجد جانا واجب ہے۔ لیکن اگر مسجد جانے سے نامحرم سے خود کو محفوظ نہ رکھ سکے تو گھر میں نماز پڑھے۔(۳)

 

 


حوالہ جات:

۱۔ آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔ 

۲۔ سائٹ ہدانا۔

۳۔ سائٹ ہدانا۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 29 September 21 ، 13:36
عون نقوی

سوال:

اگر ہمیں کوئی شخص ہدیہ کرے تو کیا اس کا خمس دینا ضروری ہوگا؟

جواب:

[[رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای]]:

ہدیہ اور ہبہ پر خمس واجب نہیں ہے لیکن احوط یہ ہے کہ اگر سال بھر کے اخراجات سے زیادہ ہو تو اس کا خمس ادا کیا جاۓ۔(۱)

[[آیت اللہ العظمی سید سیستانی]]:

اگر خمس کی تاریخ کے آنے سے پہلے ہدیہ استعمال ہو جاۓ تو اس پر خمس نہیں لیکن اگر استعمال نہیں کیا گیا تو اس کا خمس دینا ضروری ہے۔(۲)

[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]:

ہدیہ اگر سال خمسی پورا ہونے تک استعمال نہیں ہوا تو احتیاط واجب کی بنا پر اس کا خمس دیا جاۓ۔(۳)

 

 


حوالہ:

۱۔ خامنہ ای، سید علی، آفیشل ویب سائٹ۔

۲۔ سیستانی، سید علی حسینی، آفیشل ویب سائٹ۔ 

۳۔ شیرازی، ناصر مکارم، آفیشل ویب سائٹ۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 31 August 21 ، 22:38
عون نقوی