بصیرت اخبار

امام زمانؑ کا ظہور کب ہوگا؟

Tuesday, 26 April 2022، 09:41 PM

{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۱۳۶}

ترجمہ: عون نقوی

 

شیخ محمد بن یعقوب کلینی نے اپنی سند سے نقل کیا ہے:

محمد بن ابراہیم بن مہزیار (امام حسن عسکریؑ کے وکیل کے فرزند) کہتے ہیں کہ امام حسن عسکریؑ کی وفات کے بعد میں نے ان کے جانشین کے بارے میں شک کیا۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ ان کے جانشین کون ہیں؟ میں اپنے والد ابراہیم کے پاس گیا ان کے پاس بہت سا سہم امام جمع تھا۔ میرے والد نے وہ سارا سہم امام جمع کیا اور کشتی پر سوار ہو کر سامرہ کی طرف نکل پڑے۔ میں ان کو خدا حافظ کہنے کے لیے کچھ راستہ ان کے ساتھ گیا۔ میں نے دیکھا کہ ابھی ہم کشتی میں سوار ہوۓ ہی تھے کہ میرے والد کی طبیعت خراب ہو گئی۔ میرے والد نے مجھے کہا کہ اے میرے بیٹے مجھے لگتا ہے کہ میری موت کا وقت قریب آ گیا ہے، یہ سہم امام کا مال میں تمہارے حوالے کرتا ہوں، امید ہے تم اس مال کے بارے میں اللہ تعالی سے ڈرو گے اور اسے دوسروں سے محفوظ کرتے ہوۓ اس کے مالک تک پہنچا دوگے۔ میرے والد نے یہ وصیت کی اور تین دن بعد وفات پا گئے۔ میں نے سوچا والد صاحب نے جو وصیت کی ہے اس پر عمل کرنا چاہیے۔ اس لیے خود کو کہا کہ بغداد چلتا ہوں اور وہاں پر ایک کراۓ پر کوئی جگہ اپنی رہائش کے لیے لے لونگا یہاں تک کہ میرے لیے امام حسن عسکریؑ کے جانشین واضح ہو جائیں تب یہ مال ان کو پہنچا دونگا۔ 

میں بغداد گیا اور وہاں کراۓ پر ایک گھر لیا، چند روز بعد مجھے امام زمانؑ کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں اموال کے تمام مشخصات لکھے ہوۓ تھے، حتی اس میں مال کی وہ جزئیات بھی لکھی ہوئی تھیں جو مجھے بھی علم نہیں تھیں۔ مجھے اطمینان حاصل ہوا اور میں نے وہ اموال ان تک پہنچا دیے۔ اس کے چند روز بعد ایک اور خط مجھے موصول ہوا جس میں لکھا ہوا تھا کہ ہم تمہیں تمہارے باپ کی جگہ پر وکیل مقرر کرتے ہیں۔ خدا کا شکر اور اس کے سپاس گذار بن جاؤ۔[1][2]

 

منابع:

 
↑1 محمدى اشتہاردى،محمد،داستان ہاى اصول کافى، ص۴۰۹۔
↑2 کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۱،ص۵۱۸،ح۵۔
موافقین ۰ مخالفین ۰ 22/04/26
عون نقوی

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی