بصیرت اخبار

۱۰ مطلب با کلمه‌ی کلیدی «رہبر معظم» ثبت شده است

سوال:

اگر ہمیں کوئی شخص ہدیہ کرے تو کیا اس کا خمس دینا ضروری ہوگا؟

جواب:

[[رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای]]:

ہدیہ اور ہبہ پر خمس واجب نہیں ہے لیکن احوط یہ ہے کہ اگر سال بھر کے اخراجات سے زیادہ ہو تو اس کا خمس ادا کیا جاۓ۔(۱)

[[آیت اللہ العظمی سید سیستانی]]:

اگر خمس کی تاریخ کے آنے سے پہلے ہدیہ استعمال ہو جاۓ تو اس پر خمس نہیں لیکن اگر استعمال نہیں کیا گیا تو اس کا خمس دینا ضروری ہے۔(۲)

[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]:

ہدیہ اگر سال خمسی پورا ہونے تک استعمال نہیں ہوا تو احتیاط واجب کی بنا پر اس کا خمس دیا جاۓ۔(۳)

 

 


حوالہ:

۱۔ خامنہ ای، سید علی، آفیشل ویب سائٹ۔

۲۔ سیستانی، سید علی حسینی، آفیشل ویب سائٹ۔ 

۳۔ شیرازی، ناصر مکارم، آفیشل ویب سائٹ۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 31 August 21 ، 22:38
عون نقوی

سوال: 

کیا غسل جنابت کے علاوہ بقیہ دیگر غسل وضو کے لیے کفایت کرتے ہیں اور ان سے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب:

[رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای]: کفایت نہیں کرتے۔ اور غسل جنابت کے علاوہ بقیہ کسی بھی غسل سے نماز نہیں پڑھ سکتے بلکہ وضو کرنا ضروری ہوگا۔(۱)

[آیت اللہ العظمی سید سیستانی]: وہ غسل جن کا مستحب ہونا شرعی طور پر ثابت ہے جیسا کہ غسل جمعہ ہے، وضو کے لیے کفایت کرتے ہیں۔ غسل جمعہ کے بعد بغیر وضو کے نماز پڑھی جا سکتی ہے۔(۲)

 


حوالہ:

۱۔ خامنہ ای، سید علی، آفیشل ویب سائٹ۔

۲۔ سیستانی، سید علی حسینی، آفیشل ویب سائٹ۔ 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 31 August 21 ، 22:14
عون نقوی

رہبر معظم امام خامنہ ای دام ظلہ العالی:

ہمارے گھر میں سب افراد بغیر کسی استثناء کے (سب بڑے چھوٹے) مطالعہ کرتے ہوۓ سوتے ہیں خود میں بھی رات کو سونے سے پہلے مطالعہ کرتا ہوں۔ اس لیے نہیں کہ چلو نیند نہیں آ رہی تو مطالعہ کر لیں تاکہ نیند آنے لگے۔ ہمارے گھر میں تمام افراد کے ہاتھ میں کتاب ہوتی ہے اس سے پہلے کہ وہ سونے لگیں پہلے مطالعہ کر کے سوتے ہیں میری خواہش ہے کہ ہر ایرانی گھرانے میں یہ رواج پیدا ہو میری آپ سے یہ توقع ہے۔ 

متن اصلی:

در منزل خودِ من، همه افراد، بدون استثنا، هرشب در حال مطالعه خوابشان مى‌برد. خود من هم همین‌طورم. نه این‌که حالا وسط مطالعه خوابم ببرد. مطالعه مى‌کنم؛ تا خوابم مى‌آید، کتاب را مى‌گذارم و مى‌خوابم. همه افراد خانه ما، وقتى مى‌خواهند بخوابند حتماً یک کتاب کنار دستشان است. من فکر مى‌کنم که همه خانواده‌هاى ایرانى باید این‌گونه باشند. توقّع من، این است.

حوالہ:

سائٹ نوجوان خامنہ ای

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 23 August 21 ، 12:34
عون نقوی

رہبر معظم سید علی خامنہ ای دام ظلہ العالی:

  اگر زمانہ غیبت میں فقیہ کی حکومت اور ولایت فقیہ کا نظام نہ ہو تو پھر جو بھی حکومت ہوگی وہ طاغوت کی حکومت ہے۔ دنیا میں دو قسم کی حکومتیں ہیں یا الہی حکومتیں ہیں یا طاغوتی حکومتیں ہیں، اگر کوئی حکومت خدا کے اذن سے نہ بنے، اگر کسی ملک کے صدر یا وزیر کو فقیہ نائب امام منصوب نہ کرے تو اس کی حکومت غیر مشروع ہے۔ اور جب غیر مشروع ہے تو طاغوتی حکومت ہے، ایسے وزیر یا صدر کی اطاعت کرنا طاغوت کی اطاعت کے مترادف ہے۔

حوالہ:

نگاہی بہ نظریہ ہای انتظار، ص۱۴–١٥۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 19 August 21 ، 12:45
عون نقوی


امام حسینؑ کے راستے کا مطلب ہے دشمن سے نہ ڈرنا


رہبر معظم فرماتے ہیں:
آپ بھائیوں اور بہنوں اور ایران قوم کے تمام لوگوں کو یہ جاننا چاہئے کہ کربلا ہمارے لئے ہمیشہ رہنے والا نمونہ عمل ہے ۔ کربلا ہمارا مثالیہ ہے اور اس کا پیام ہے کہ دشمن کی طاقت کے سامنے انسان کے قدم متزلزل نہیں ہونے چاہئے ۔ یہ ایک آزمایا ہوا نمونہ عمل ہے ۔ صحیح ہے کہ صدر اسلام میں ، حسین بن علی علیہ السلام بہتر لوگوں کے ساتھ شہید کر دئے گئے لیکن اس کا معنی یہ نہیں ہے کہ جو بھی امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چلے یا جو بھی قیام و جد و جہد کرے اسے شہید ہو جانا چاہئے ، نہیں ۔ ملت ایران ، بحمد اللہ آج امام حسین علیہ السلام کے راستے کو آزما چکی ہے اور سر بلندی و عظمت کے ساتھ اقوام اسلام اور اقوام عالم کے درمیان موجود ہے ۔ وہ کارنامہ جو آپ لوگوں نے انقلاب کی کامیابی سے قبل انجام دیا وہ امام حسین علیہ السلام کا راستہ تھا امام حسین علیہ السلام کے راستے کا مطلب ہے دشمن سے نہ ڈرنا اور طاقتور دشمن کے سامنے ڈٹ جانا ہے ۔ جنگ کے دوران بھی ایسا ہی تھا ۔ ہماری قوم سمجھتی تھی کہ اس کے مقابلے میں مغرب و مشرق کی طاقتیں اور پورا سامراج کھڑا ہوا ہے لیکن وہ ڈری نہیں ۔ البتہ ہماری پیارے شہید ہوئے ۔ کچھ لوگوں کے اعضائے بدن کٹ گئے اور کچھ لوگوں نے برسوں جیلوں میں گزارے اور کچھ لوگ اب بھی بعثیوں کی جیل میں ہیں لیکن قوم ان قربانیوں کی بدولت عزت و عظمت کے اوج پر پہنچ گئ ۔ اسلام ہر دل عزیز ہو گیا ہے ، اسلام کا پرچم لہرا رہا ہے یہ سب کچھ مزاحمت کی برکت سے ہے۔

حوالہ:

آفیشل سائٹ رہبر معظم

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 17 August 21 ، 10:35
عون نقوی