بصیرت اخبار

۷ مطلب با کلمه‌ی کلیدی «اسلام» ثبت شده است

امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں:

خداوند تعالیٰ سے دعا ہے کہ اپنے ولی عصر کا جلد ظہور فرماۓ اور ہماری آنکھوں کو ان کے جمال مقدس سے روشن فرمائے۔ ہم سب انتظارِ فرج میں ہیں، انتظارِ فرج سے مراد دین اسلام کا پورے عالَم میں قدرت پیدا کرنا ہے ہمیں پوری کوشش کرنی چاہیے کہ اسلام پورے عالم میں مقتدر ہو جائے تاکہ مقدمات ظہور آہستہ آہستہ پورے ہوں اور وہ آنے والا آ جائے۔ (۱)

 


حوالہ:
١۔ خمینی، سید روح اللہ، صحیفہ نور، ج٧، ص٢٥٦۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 02 September 21 ، 00:44
عون نقوی

شہید مرتضی مطہری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ علیؑ ہر میدان کے مرد تھے لیکن ایک اچھے سیاستدان نہیں تھے،  صاحبِ علم، باعمل، باتقوی، انسانیت دوست ، باتدبیر و بہت بڑے خطیب تھے لیکن ان کے اندر ایک بہت بڑا عیب یہ تھا کہ سیاست کے گُر نہیں جانتے تھے، ذرہ برابر بھی انعطاف نہیں رکھتے تھے اور سیاسی مصلحتوں سے کام نہیں لیتے تھے۔ ایک سمجھدار سیاستدان وہ ہوتا ہے جو ایک جگہ جھوٹ بولتا ہے ، جھوٹے وعدے دیتا ہے اور بعد میں بے شک عمل نہیں کرتا، مصلحت کو دیکھتے ہوۓ کسی غیر مردانہ معاہدے پر دستخط کر لیتا ہے اور بعد میں یوٹرن لے لیتا ہے۔ اسلام میں یہی تو مسئلہ ہے کہ بہت خشک ہے لچکدار نہیں ہے ، زمانے کے ساتھ نہیں چلتا بلکہ اصولوں کو لے کر چلتا ہے اگر آج کے دور میں کوئی سیاستدان اسلامی اصولوں کے مطابق سیاست کرنے لگ جاۓ تو اسے کوئی بھی سیاستدان نہیں کہے گا۔(۱)

 


حوالہ:
۱۔ مطہری، مرتضی، اسلام و نیازہای زمان، ج۱، ص۲۲ً۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 01 September 21 ، 22:27
عون نقوی