بصیرت اخبار

۲۵ مطلب با موضوع «اسلامی داستانیں» ثبت شده است

{قصص آئمہ اطہارؑ}

اسلامی کہانی: ۱۲۴

ترجمہ: عون نقوی

 

عبداللہ بن سنان کہتے ہیں کہ ایک دن میں امام صادقؑ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنے چچا زاد کی شکایت کی۔ میں نے ان سے عرض کی کہ وہ میرے ساتھ قطع رحم کرتا ہے لیکن میں نے اکثر کوشش کی کہ اس کے ساتھ صلہ رحم کروں لیکن وہ اس کی رعایت نہیں کرتا، کیا آپ مجھے اجازت دیتے ہیں کہ میں بھی اس سے قطع رحم کر لوں؟ امام صادقؑ نے فرمایا: اگر تو صلہ رحم کرتا ہے اور وہ نہیں کرتا تو اللہ تعالی تب بھی اپنی رحمت نازل کرتا رہے گا لیکن اگر تو نے بھی قطع رحمی کر دی اور اس نے بھی تو اللہ تعالی تم ہر دو سے اپنی رحمت کو قطع کر دے گا۔[1][2]

منابع:

 
↑1 داستان ہاى اصول کافى،محمد محمدى اشتہاردى، ص۴۵۸۔
↑2 کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۱۵۵،ح۲۴۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 10 April 22 ، 14:14
عون نقوی

{قصص آئمہ اطہارؑ}

 

اسلامی کہانی: ۱۲۳

ترجمہ: عون نقوی

 

امام باقرؑ فرماتے ہیں کہ چند مومنین کسى سفر پر نکلے۔ دور دراز علاقے میں ان کا پینے کا پانى ختم ہو گیا اور شدید پیاس میں مبتلا ہوگئے۔ یہاں تک کہ مرنے کے قریب آگئے، اسى دوران ایک بوڑھے شخص کو دیکھا جوسفید لباس میں تھا جو ان کے نزدیک آ رہا ہے۔ جب قریب آیا تو دیکھا کہ اس کے ہاتھوں میں ایک بڑى مشک ہے جو پانى سے بھرى ہوئى تھى۔ ان مومنین نے پیٹ بھر کر پانى پیا اور سیراب ہو گئے۔ پھر اس بوڑھے شخص سے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ اس بزرگ نے کہا کہ میں جنات سے ہوں اور میں نے رسول اللہﷺ کے ہاتھ پر بیعت کى ہوئى ہے اور میں نے رسول اللہﷺ سے سنا تھا کہ مومن مومن کا بھائى ہوتا ہے اور ایک مومن دوسرے مومن کا رہنما ہوتا ہے پس جب کوئى اس کا مومن بھائى ہلاک یا گمراہ ہو رہا ہو تو دوسرے مومن کا حق بنتا ہے کہ اپنے مومن بھائى کى مدد کرے۔ پس میرے ہوتے ہوۓ تم لوگ تباہ نہیں ہو سکتے۔[1][2]

 

منابع:

↑1 داستان ہاى اصول کافى،محمد محمدى اشتہاردى، ص۴۶۱۔
↑2 کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲،ص۱۶۷،ح۱۰۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 10 April 22 ، 14:12
عون نقوی

سبق آموز واقعات

رسول اکرم ﷺ کی ایک شخص  سے ملاقات ہوئی۔ آپ ﷺ نے اس سے پوچھا تم نے اپنی بیوی میں کیا برائی دیکھی کہ اسے طلاق دی؟ اس نے کہا کوئی برائی نہیں دیکھی۔

پھراس شخص نے ایک اور شادی کی اور اس بیوی کو بھی طلاق دے دی ۔آنحضرت ﷺ نے پھراس سے پوچھا تم نے اپنی دوسری بیوی کو کیوں طلاق دی  اس میں کیا برائی  دیکھی ؟ اس نے کہا کوئی برائی نہیں دیکھی۔پھر اس شخص نے تیسری شادی کی اور تیسری بیوی کو بھی طلاق دے دی۔رسول اکرمﷺ نے اس شخص کے بارے میں سنا تو ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ دشمن رکھتاہے اور لعنت بھیجتا ہے ایسے مردوں پر جو بار بار بیوی بدلنے کے شوقین ہوں اور ایسی عورتوں پر جو بار بار شوہر بدلنے کی خوہش مند ہوں۔(۱)

 

 


حوالہ:

۱۔ شہید مطہریؒ، اسلامی داستانیں، ص۳۲۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 23 September 21 ، 22:53
عون نقوی

سبق آموز واقعات

ایک دفعہ عورتوں کا ایک وفد امیر المومنین ؑ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی : یا علیؑ! اسلام نے مردوں کو کئی ایک عورتوں سے شادی کرنے کی اجازت کیوں دی ہے جبکہ ایک عورت کو کئی ایک مردوں سے شادی کرنے کی اجازت نہیں دی ، آخر کیوں؟

امیر المومنینؑ نے حکم دیا کہ کچھ برتن لائے جائیں جن میں پانی بھرا ہواور ایک ایک برتن ایک ایک عورت کے ہاتھ میں تھما دیا جاۓ ۔ پھر آپ ؑ نے فرمایا کہ تمام برتنوں کا پانی ایک بڑے برتن میں انڈیل دیا جاۓ۔پھر آپؑ نے فرمایا : اب تم میں سے ہر عورت اپنااپنا برتن دوبارہ بھر لے لیکن یہ خیال رہے کہ ہر برتن میں وہی پانی بھرا جاۓ جو اس نے اس برتن میں سے انڈیلا ہے۔عورتوں نے عرض کیا کہ یہ کیسے ہوسکتاہے اب تو پانی مخلوط ہوگیاہے۔پھر امیر المومنینؑ نے فرمایا اگر ایک عورت کے کئی شوہر ہوں تو وہ لامحالہ سب کے ساتھ ہمبستر ہوگی اور پھر حاملہ ہوجاۓ گی اس صورت میں یہ کیسے پتہ چلے گا کہ جو بچہ پیدا ہوا ہے وہ کس شوہر کی نسل سے ہے ؟(۱)

 

 


حوالہ:

۱۔ شہید مطہریؒ، اسلامی داستانیں، ص۳۱۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 22 September 21 ، 21:20
عون نقوی

سبق آموز واقعات

ابن سکىت عربى ادب  کاجانا پہچانا نام ہے ۔متوکل عباسى کے دور مىں ان پر الزام لگاىا گىا کہ وہ شىعہ ہىں لىکن چونکہ وہ بڑے عالم فاضل تھے اس لئے متوکل نے انہىں اپنے بچوں کا اتالىق مقرر کرلىا ۔

کچھ دنوں بعد جب ابن سکىت بچوں کو پڑھا رہے تھے اسى دوران متوکل آىا اور اظہار خوشنودى کے طور پرىا  شاىد اس لئے کہ اس نے سن رکھا تھا کہ ابن سکىت شىعىت کى طرف مىلان رکھتے ہىں اس نے ابن سکىت سے پوچھا : تمہىں مىرے ىہ دونوں بىٹے زىادہ پىارے ہىں ىا  علىؑ کے بىٹے حسن ؑ اور حسىنؑ؟ابن سکىت غضب ناک ہوۓ اور متوکل سے کہا :ؑؑ ’’خدا کى قسم! علىؑ کا غلام قنبر مجھے ان دونوں سے اور ان کے باپ سے کہىں زىادہ پىارا ہے ‘‘ىہ سن کر متوکل نے حکم دىا کہ ابن سکىت کى زبان اسى وقت گدى سے کھىنچ لى جاۓ۔(۱)

 

 


حوالہ:

۱۔ شہید مطہریؒ، اسلامی داستانیں، ص۲۵۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 22 September 21 ، 21:11
عون نقوی