بصیرت اخبار

۷۹ مطلب با موضوع «امام خامنہ ای» ثبت شده است

On September 11, 2021, Imam Khamenei met with the Iranian Olympic and Paralympic medalists at the 2020 Tokyo Games. This meeting was held in accordance with health protocols in the Imam Khomeini Hussainiyyah.

Following the recent victories of Iranian athletes in international competitions, the medal winners from the Islamic Republic of Iran’s teams in the 2020 Tokyo Olympic and Paralympic Games met with Imam Khamenei Saturday morning, September 18, 2021. This meeting was held in accordance with health protocols in the Imam Khomeini Hussainiyyah.

The Leader of the Islamic Revolution expressed his sincere gratitude to the country’s champions and said, “The most important message of the championship of the country’s proud athletes in international fields is in showing the possibility of accomplishing unimaginable deeds and in conveying the message of persistence, hope and exuberance to society and the youth.”

Imam Khamenei said that this message is very important for society and added, “While many organizations are busy planning in order to deprive society and especially the youth of hope and exuberance, the victories of the Iranian athletes inject the message of hope into the whole of society and this is very valuable.”

Referring to his short messages of gratitude after the athletes' victories, Imam Khamenei noted, “You should know that these messages were issued from the bottom of my heart and I know the value and importance of your endeavors.”

In referring to the victories of the Iranian athletes despite certain restrictions, he stated, “Despite these restrictions, the flag of the country is being raised and the winners podium in international competitions is being taken, this is a sign of strong willpower and determination. And this determination, willpower, championship and hope are present not only in sports but also in science, technology, art and literature. One of the officials’ important duties is openly showing these achievements.”

The Leader of the Islamic Revolution went on to point out examples of ways of becoming a champion and a medalist in unhealthy ways in the world of sports. He explained, “In addition to unfair refereeing, bribery, political scheming and the use of illegal drugs, and winning a medal by betraying one’s country and one’s values are also examples of unhealthy ways of becoming a champion.”

Imam Khamenei described the manifestation of human, religious and spiritual values ​​along with winning medals as being very valuable. He spoke of examples of such cases in the Olympic and Paralympic competitions. Furthermore, he said, “Naming our sports teams after martyrs, especially Martyr Soleimani, gifting medals to special martyrs, using a Basiji scarf as a symbol of self-sacrifice and resistance and prostrating on it, wearing the Islamic covering (hijab), especially the raising of the national flag by women wearing the chador, expressing love and affection for the flag, the scenes of praying, embracing the defeated opponent and the scene of the Paralympic volleyball team honoring the mother of Martyr Babaee are all manifestations of Islamic values ​​and symbols of the Iranian identity.”

The Leader of the Islamic Revolution emphasized, “Iranian female athletes have proven in these competitions that Islamic covering (hijab) is not an obstacle preventing one from shining in sports fields. Similarly, women have previously proven this in the fields of politics, science and management.”

The Leader stressed, “The Iranian women athletes’ hijab has prepared the ground for female athletes in Islamic countries so much so that now women athletes from more than 10 other Islamic countries participate in athletic events while wearing hijab.”

The Leader of the Islamic Revolution referred to the issue of the non-recognition of the criminal Zionist regime in sports fields as being a very important issue. He stated, “The ruthless, genocidal, illegitimate Zionist regime is trying to gain legitimacy by participating in international sports arenas. And the Arrogant Powers in the world are helping them. However, the honorable sports officials and athletes should not be passive in this area at all.”

In speaking of the reciprocal actions of the Zionist regime and its supporters in working to disqualify athletes, Imam Khamenei stressed, “The Ministry of Sports, the Ministry of Foreign Affairs and legal organizations should pursue this issue through legal means. They should support the athletes of the country and even the Muslim athletes of other countries, such as the Algerian athlete who was recently disqualified.”

Imam Khamenei emphasized that an honorable Iranian athlete cannot shake hands with a representative of the criminal regime for a mere medal and recognize that regime by doing so, “This issue is not unprecedented. In the past, athletes from other countries refused to compete with the representatives of the apartheid regime in South Africa. After a while, that regime collapsed, and the Zionist regime will be destroyed too.”

Imam Khamenei had some recommendations for the sports officials as well.

Improving the quality of international sports and concentrating on sending athletes in medal-winning fields of sport, planning in order to improve Iran's ranking in the Olympics,  showing appreciation for an Iranian brand of clothing used in the Olympics and supporting domestic sports equipment manufacturers, paying more attention to original Iranian sports such as chowgan [wicket] and using this opportunity to attract foreign tourists, using Iranian coaches as much as possible, seriously addressing the difficulties in livelihood and the professional problems of the champions, and promoting fairness in sports were some of the recommendations of the Leader to the sports officials of the country.

Before the statements of the Leader of the Islamic Revolution, Mr. Sajjadi, the Minister of Sports and Youth Affairs, reported on the Iranian teams sent to the Olympic and Paralympic Games, the medals won and Iran’s status in these competitions.

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 19 September 21 ، 11:47
عون نقوی

ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک 2020 میں شامل اسلامی جمہوریہ ایران کے کارواں میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور چیمپینوں نے آج رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں اسپورٹس کے مقابلوں میں فتح کو سماج کے لیے توانائی، نشاط، عزم اور ارادے کی طاقت کے پیغام کا حامل بتایا اور کہا: سبھی محسوس کرتے ہیں کہ یہ شخص، جو اس وقت فاتح کے پائیدان پر کھڑا ہوا ہے، اس نے عزم کیا، ارادہ کیا اور اپنی توانائی کو عملی شکل دی اور اس طرح وہ سماج کو نشاط عطا کرتا ہے۔ در حقیقت اسپورٹس کے چیمپین استقامت، امید اور نشاط کے معلم ہیں۔

انھوں نے صیہونی حکومت کی جانب سے اسپورٹس کے میدانوں سے فائدہ اٹھا کر اپنے وجود کا قانونی جواز حاصل کرنے کی کوشش کی طرف اشارہ کیا اور کہا: ایک آزاد منش اور سر بلند کھلاڑی، ایک میڈل کے لیے ایک مجرم حکومت کے نمائندے سے ہاتھ نہیں ملا سکتا اور کھیل کے میدان میں اسے قانونی طور پر تسلیم نہیں کر سکتا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح بہت سے کھلاڑیوں کی جانب سے جنوبی افریقا کی اپارتھائیڈ حکومت کے نمائندوں کے ساتھ نہ کھیلنے کے تجربے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج صیہونی حکومت کے لیے ہنگامہ مچایا جاتا ہے لیکن ماضی میں جنوبی افریقا کی اپارتھائیڈ حکومت اسی طرح کی تھی اور دنیا کے بہت سے کھلاڑی اس کے ساتھ نہیں کھیلتے تھے۔ وہ حکومت ختم ہو کر نابود ہو گئی اور یہ حکومت بھی ختم ہوگی، یہ بھی نابود ہو جائے گی۔

انھوں نے ملکی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی کے ساتھ نہ کھیلنے کے سبب تادیبی کارروائی کا شکار ہونے والے ایرانی بلکہ الجزائری کھلاڑی کی طرح غیر ایرانی کھلاڑیوں کے حقوق کا دفاع کریں اور ان کی حمایت کریں۔

آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے صحیح اور غلط چیمپین بننے اور میڈل حاصل کرنے کو الگ الگ بتاتے ہوئے غلط طریقوں سے حاصل کیے جانے والے بعض میڈلز کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اسپورٹس کے بعض عالمی میدانوں میں جان بوجھ کر کیے جانے والے غلط فیصلے، سیاسی جوڑ توڑ اور رشوت دہی وغیرہ سے لے کر کھلاڑیوں کی جانب سے طاقت بڑھانے والی دواؤں کے استعمال اور ڈوپنگ جیسے کام اور یہاں تک کے میڈل کے حصول کے لیے ایک کھلاڑی کی جانب سے وطن فروشی اور خود فروشی تک کی جاتی ہے۔ اس میڈل کی کوئی وقعت نہیں ہے، بلکہ یہ باعث ننگ ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ ان کے لیے ایک قابل توجہ نکتہ یہ تھا کہ اس بار (اولمپک اور پیرالمپک میں) ملک کے بنے ہوئے اسپورٹس کے لباس کو کئی ملکوں نے استعمال کیا۔ ایران کی یہ نشانی دنیا میں درخشاں ہوئی اور اس طرح کئی عالمی برانڈز کی روایتی اجارہ داری کو توڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ یہ بہت ہی اہم ہے۔ انھوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ اس پروڈکٹ کی بھی حمایت کی جائے اور اسپورٹس کے بقیہ سامان بھی ملک میں ہی تیار کیے جائیں۔

آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسپورٹس کے مقابلوں میں محجبہ کھلاڑیوں کی زبردست کارکردگی کو حجاب کے سلسلے میں دشمنوں کے پروپیگنڈوں پر خط بطلان قرار دیا اور ایران کی خاتون کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: آپ کے اس حجاب نے دیگر مسلم ممالک کی خواتین کو بھی حوصلہ عطا کیا ہے۔ میں نے سنا کہ دس سے زیادہ مسلمان ملکوں کی خاتون کھلاڑی اس سال حجاب کے ساتھ اسپورٹس کے عالمی میدانوں میں آئیں۔ یہ کام رائج نہیں تھا، یہ کام آپ نے کیا ہے۔ ایران کھلاڑی اور چیمپین کی حیثیت سے آپ نے یہ کام کیا اور یہ راستہ کھول دیا۔

انھوں نے اسی طرح کہا کہ ہماری خاتون کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا کہ حجاب، کمال کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے جیسا کہ سیاست کے میدان، علم کے میدان اور مینیجمینٹ کے میدانوں میں بھی وہ پہلے اسے ثابت کر چکی ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کھلاڑیوں کے کچھ اور گرانقدر کاموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آپ نے جس اخلاقی رویے اور معنویت کے ساتھ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، اسپورٹس کے کاروانوں کا نام شہیدوں خاص طور پر شہید قاسم سلیمانی کے نام پر رکھا،  کچھ چیمپینوں نے کچھ خاص شہیدوں کو اپنا میڈل ہدیہ کیا، ایثار اور استقامت کے مظہر کی حیثیت سے 'چفیے' کا استعمال اور چفیے پر خدا کا سجدہ، یہ سب بہت گرانقدر ہیں، یہ چیزیں عالمی رائے عامہ کی سطح پر معنویت اور عالمی جذبات کو پھیلاتی ہیں اور بہت گرانقدر ہیں۔

آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ ہمیں اس لحاظ سے خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ یہ فتوحات اور امید آفرینی صرف کھیل کے میدان تک نہیں ہیں، ہم علم کے میدان میں بھی ایسے ہی ہیں، ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی ایسے ہی ہیں اور ادب کے میدان میں بھی ایسے ہی ہیں۔

source: urdu.khamenei.ir

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 19 September 21 ، 11:42
عون نقوی

رہبر مسلمین جہان امام خامنہ ای دام ظلہ العالی

ترجمہ:

ڈیموکریٹ ہونا اگر اس معنی میں ہے کہ آپ عوام میں سے ایک عوامی فرد کی حیثیت اپنا لیں اور اس سے مراد انقلابی اصولوں پر استوار آزاد انتخابات ہیں، تو سب کو ڈیموکریٹ ہونا چاہیے۔ اور اگر ڈیموکریٹ ہونا دوسرے درجے کی لبرل ڈیموکریسی کے دام میں پھنسنے کے معنی میں ہے اور ان کی پیروی کرنے میں ہے تو کوئی بھی ڈیموکریٹ نہ ہو۔

متن فارسی:

دموکرات بودن اگر به معنای مردمی بودن و انتخابات آزاد در چارچوب اصول انقلابهاست، همه دموکرات باشید؛ و اگر به معنای افتادن به دام لیبرال دموکراسی درجه ی دوم و تقلیدی باشد، هیچ یک دموکرات نباشید.(۱)

 

 


حوالہ:

۱۔ آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 17 September 21 ، 21:46
عون نقوی

رہبر مسلمین جہان امام خامنہ ای دام ظلہ العالی

ترجمہ:

جمہوری اسلامی ایران کے لئے کشمیر کا مسئلہ ایک انسانی و اسلامی مسئلہ ہے کشمیر کے مسلمان ہمیشہ سے آشکار طور پر پر ظلم و ستم کا شکار ہوتے رہے ہیں۔ 

متن اصلی:

مسأله‌ کشمیر برای‌ جمهوری‌ اسلامی‌ ایران‌ یک‌ مسأله‌ انسانی‌ و اسلامی‌ است‌ زیرا مردم‌ مسلمان‌ این‌ منطقه‌ به‌ طور آشکار تحت‌ ظلم‌ و ستم‌ قرار دادند.(۱)

 

 


حوالہ:

آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 12 September 21 ، 12:36
عون نقوی

رہبر مسلمین جہان امام خامنہ ای دام ظلہ العالی

جب آئمہ طاہرین علیہم السلام نے احساس کیا کہ اسلام پر غربت چھا گئی ہے اور اسلامی معاشرہ بھی تشکیل نہیں پاسکا تو دو اہداف کو اپنا اصلی ترین ہدف قرار دیا:

۱۔ اسلام کو اسکی درست شکل میں تبیین کیا۔

۲۔ مسئلہ امامت کی تبیین کی۔

امامت یعنی اسلامی معاشرے کی زمامداری۔(۱)

 

 


حوالہ:

خامنہ ای، سید علی، انسان۲۵۰ سالہ، ص۱۹۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 12 September 21 ، 12:23
عون نقوی