ایک اچھے گھرانے کی خصوصیات
رہبر معظم امام خامنہ ای دام ظلہ العالی
اردو ترجمہ
ایک اچھا گھرانہ وہ ہے جس میں میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ مہربان ہوں، ایک دوسرے کے ساتھ وفا کریں اور صمیمیت سے رہتے ہوں۔ باہم عشق و محبت سے پیش آئیں اور ایک دوسرے کے حقوق کی رعایت اور مصلحتوں کا خیال رکھیں۔ یہ سب امور اولویت رکھتے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں جب ان کی اولاد ہو تو اولاد کی نسبت مسؤولیت پذیر بنیں۔ اس کو اپنے حال پر مت چھوڑ دیں اس کی مادی اور معنوی ضروریات کی لحاظ کریں۔ اگر اس کی مادی و معنوی سلامت کے خواہاں ہوں تو اسے سکھائیں یاد کرائیں، کچھ کام کرنے پر اکسائیں اور کچھ کاموں سے حتما روکیں، اور اچھی صفات اس کے اندر پیدا کریں۔ اس طرح کا گھرانہ ایک ملک کی اصلاحات کی اساس بن سکتا ہے۔ اگر انسان اس طرح کے گھرانوں میں تربیت پائیں گے تو ان کے اندر بڑی صفات پائی جاتی ہونگیں، شجاعت، عقلی طور پر مستقل ہونا، با فکر، با احساس مسؤولیت، با احساس محبت، جرأت مند، فیصلے کرنے والا، خیر خواہ، اور با نجابت بچے معاشرے میں سامنے آئیں گے۔ اگر اس طرح کا معاشرہ لوگوں سے بھر گیا تو یہ معاشرہ کبھی بھی بد بختی کی طرف نہیں جا سکتا۔
اصلی متن
خانوادهی خوب یعنی، زن و شوهری که با هم مهربان باشند، با وفا و صمیمی باشند و به یکدیگر محبت و عشق بورزند، رعایت همدیگر را بکنند، مصالح همدیگر را گرامی و مهم بدارند، این در درجه اول.
بعد، اولادی که در آن خانواده به وجود میآید، نسبت به او احساس مسئولیت کنند، بخواهند او را از لحاظ مادی و معنوی سالم بزرگ کنند. بخواهند از لحاظ مادی و معنوی او را به سلامت برسانند، چیزهایی به او یاد بدهند؛ به چیزهایی او را وادار کنند، از چیزهایی او را بازدارند و صفات خوبی را در او تزریق کنند. یک چنین خانوادهای اساس همه اصلاحات واقعی در یک کشور است. چون انسانها در چنین خانوادهای خوب تربیت میشوند، با صفات خوب بزرگ میشوند. با شجاعت، با استقلال عقل، با فکر، با احساس مسئولیت، با احساس محبت، با جرئت، جرئت تصمیم گیری، با خیرخواهی - نه بدخواهی – با نجابت، خب وقتی مردم جامعهای این خصوصیات را داشته باشد، این جامعه دیگر روی بدبختی را نخواهد دید.(۱)