بصیرت اخبار

۴۲ مطلب با موضوع «شرعی سوالات» ثبت شده است

سوال:

ایک شخص نیند سے بیدار ہوتا ہے اور شک کرتا ہے کہ اسے احتلام ہوا ہے یا نہیں ایسی صورت میں کیا کرے کیا اسے غسل جنابت کرنا ہوگا؟

جواب:

[[رہبر معظم امام خامنہ ای]]:

اگر کسی طرح سے یقین حاصل ہو جاۓ کہ منی خارج ہوئی ہے اور اس میں منی کی تینوں یا کوئی ایک شرعی علامت تھی تو خود کو محتلم سمجھے اور غسل جنابت انجام دے لیکن اگر کسی بھی صورت میں یقین حاصل نہ ہو تو فقط شک کی بنا پر غسل جنابت واجب نہیں۔(۱)

[[آیت اللہ العظمی سیستانی]]:

شک کی بنا پر غسل واجب نہیں، مگر یہ کہ کسی طرح سے یقین حاصل ہو جاۓ۔(۲)

[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]: 

شک کی صورت میں غسل جنابت واجب نہیں۔(۳)

 

 


حوالہ جات:

۱۔ آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔ 

۲۔ آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔

۳۔ آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 21 September 21 ، 00:08
عون نقوی

سوال:

شوہر سے نزدیکی کرنے کے بعد جنابت کی حالت میں اس سے پہلے کہ میں غسل جنابت انجام دیتی مجھے خون حیض دکھائی دیا، اب ایسی صورت میں حیض کی حالت میں غسل جنابت کر سکتی ہوں یا نہیں؟

جواب:

[[رہبر معظم امام خامنہ ای]]:

حیض کی حالت میں غسل جنابت انجام نہیں دے سکتیں۔(۱)

[[آیت اللہ العظمی سیستانی]]:

حالت حیض میں غسل جنابت انجام دے سکتی ہیں اور یہ بھی کر سکتی ہیں کہ حیض سے پاک ہونے کا انتظار کریں اور بعد میں دونوں غسلوں کی نیت کر کے ایک ہی غسل انجام دیا جاۓ۔(۲)

[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]: 

حالت حیض میں غسل جنابت کر سکتی ہیں اور دیگر مستحب غسل بھی انجام دے سکتی ہیں۔(۳)

[[آیت اللہ العظمی وحید خراسانی]]:

حائضہ عورت کا غسل جنابت کرنا صحیح ہے۔ لیکن حیض سے پاک ہونے کے بعد غسل حیض تب بھی کرنا ضروری ہوگا کیونکہ غسل جنابت صرف جنابت سے پاک کرے گا غسل حیض کے لیے کفایت نہیں کرے گا۔(۴)

 

 


حوالہ جات:

۱۔ آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔ 

۲۔ آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔

۳۔ آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔

۴۔ آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ وحید خراسانی۔

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 20 September 21 ، 23:51
عون نقوی

سوال:

کیا خاتون اپنے شوہر کے سامنے رقص کر سکتی ہے؟

جواب:

[[رہبر معظم امام خامنہ ای]]:

اگر خاتون کا اپنے شوہر کے لیے رقص کرنا کسی حرام امر کے مرتکب ہونے کا باعث نہ ہو تو کوئی حرج نہیں۔(۱)

[[آیت اللہ العظمی سیستانی]]:

حرام موسیقی کے ساتھ رقص نہ کرے تو جائز ہے۔(۲)

[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]: 

خاتون کا اپنے شوہر کے لیے رقص کرنا جائز ہے بشرطیکہ کوئی اور شخص وہاں موجود نہ ہو۔(۳)

 

 


حوالہ جات:

۱۔ آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔ 

۲۔ آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔

۳۔ آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 14 September 21 ، 22:51
عون نقوی

سوال:

پنجگانہ نمازوں کا دقیق فضیلت کا وقت کونسا ہے جس میں نماز پڑھنے سے زیادہ ثواب حاصل ہو سکے؟

جواب:

انسان کے لیے مستحب ہے کہ پانچ وقت کی نمازیں الگ الگ اپنے وقت پر بجا لاۓ جو ان کا صحیح و دقیق فضیلت کا وقت ہے۔

صبح کی نماز کو طلوع فجر سے لے کر آفتاب کے طلوع ہونے تک پڑھا جاتا ہے بہتر ہے کہ ہوا کے روشن ہونے سے قبل اسی تاریکی میں ہی صبح ادا کی جاۓ۔ نماز ظہر کی فضیلت کا وقت شاخص کے ساۓ کا خود شاخص کے برابر ہونے تک ہے، البتہ یہاں پر ساۓ سے مراد وہ سایہ ہے جو ظہر کے بعد پیدا ہوتا ہے۔ نماز عصر کی فضیلت کا وقت شاخص کے ساۓ کا خود شاخص کے برابر ہونے سے اس شاخص کے دوگنا ہونے تک ہے۔ نماز مغرب کی فضیلت کا وقت سورج ڈوبنے سے ’’ حمرہ مغربیہ‘‘ کے زائل ہونے تک ہے۔ حمرہ مغربیہ سے مراد سورج ڈوبنے کے بعد مغرب میں پیدا ہونے والی سرخی ہے۔ اور نماز عشاء کی فضیلت کا وقت مذکورہ سرخی ختم ہونے کے وقت سے رات کی ایک تہائی گزرنے تک ہے۔

 

 


 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 13 September 21 ، 23:17
عون نقوی

سوال:

امتحانات میں نقل مارنے کا کیا حکم ہے کیا شرعی طور پر حرام ہے؟

جواب:

[[رہبر معظم امام خامنہ ای]]:

امتحانات میں نقل مارنا کسی بھی صورت میں درست عمل نہیں اور اگر اس عمل سے کسی مستحق انسان کا حق ضائع ہوتا ہے یا تعلیمی نظام کی خلاف ورزی قرار پاۓ تو نقل مارنے والا مستحق عذاب ہے۔(۱)

[[آیت اللہ العظمی سیستانی]]:

کلی طور پر کسی بھی امتحان میں، کسی بھی صورت یا کسی بھی مورد میں نقل مارنا جائز نہیں، حرام ہے۔(۲)

[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]: 

امتحان میں نقل مارنا کسی بھی مورد میں جائز نہیں۔(۳)

 

 


حوالہ جات:

۱۔ آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔ 

۲۔ آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔

۳۔ آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 12 September 21 ، 21:40
عون نقوی