بصیرت اخبار

رہبر معظم امام خامنہ ای دام ظلہ العالی

دنیا میں اربوں لوگ موجود ہیں ان میں سے بہت قلیل ایسے ہونگے جن کے پاس عیش و عشرت کا سب سامان موجود ہے لیکن یہی قلیل بھی آسودہ خاطر نہیں ہیں، آرامش و احساس سکون نہیں کرتے بہر حال پریشان اور مضطرب ہیں۔ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی اور یہ سب تحولات انسان کو آج تک خوشبختی عطا کرنے والا آلہ عطا نہیں کر سکے۔ بلاشبہ، انسانی عقل ایک عظیم نعمت ہے، تجربہ بہت بڑی نعمت ہے [یہ] خدا کی نعمتیں ہیں اور زندگی کے بہت سے مسائل حل کر سکتی ہیں، لیکن کچھ گرہیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں کھولا نہیں جا سکتا۔ فرض کریں یہی عدالت کا مسئلہ ہے۔ آج کی جدید سائنس اور ٹیکنالوجی سے عدالت کو قائم نہیں کی جا سکا۔ اس کی گرہ نہیں کھولی جا سکتی۔ آج کی دنیا میں بے عدالتی اور ظلم کو الٹا سائنس کی خدمت حاصل ہے کجا یہ کہ اس سے عدالت کو قائم کیا جاۓ۔ جنگ بھڑکانے کی خدمت میں، دوسروں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی خدمت میں، قوموں پر تسلط کی خدمت میں۔

اس لیے سائنس اب ان گرہوں کو نہیں کھول سکتی۔ ان چیزوں کو انجام دینے کے لیے ایک روحانی طاقت، ایک الہی طاقت، معصوم امام کے قدرت مند ہاتھ کی ضرورت ہے۔ لہٰذا، حضرت بقیۃ اللہ (ہماری جان قربان) کا عظیم مشن ’’یملأ اللہ بہ الارض قسطا و عدلا‘‘ ہے۔ بہت سی روایات میں، دعاؤوں میں، زیارتوں میں، یہ مطلب مذکور ہے۔ قسط اور عدل قائم کرنا امام کی ذمہ داری ہے۔ یہ وہ چیز ہے جو بقیۃ اللہ بازو سے نکلنے والی قدرت الٰہی کے سوا ممکن نہیں۔ یہ عدل جس کی توقع امام سے ہے وہ عدل کسی خاص موضوع کے لیے نہیں بلکہ زندگی کے تمام شعبوں میں عدل قائم کرنا ہے۔ قدرت و اقتدار میں عدالت، دولت اور ثروت میں عدالت، امنیتی مسائل میں عدالت، انسانی وقار اور سماجی اعتبار سے عدالت، روحانیت میں عدالت اور ترقی کے امکانات، زندگی کے تمام پہلوؤں میں عدالت کو قائم کرنا اس امام کی ذمہ داری ہے۔ یہ وہ توقعات ہیں دنیا میں حضرت بقیۃ اللہ علیہ الصلوٰۃ والسلام سے جو ان شاء اللہ خدا کے فضل سے پوری ہونگی۔(۱)

 

 


حوالہ:

۱۔ آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔

موافقین ۰ مخالفین ۰ 21/11/27
عون نقوی

امام زمان

عدالت

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی