میاں بیوی کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون
رہبر معظم امام خامنہ ای دام ظلہ العالی
اردو ترجمہ
میاں بیوی کا ایک دوسرے کے ساتھ ہمدلی اور تعاون کا مطلب ہے ایک دوسرے کو خدا کی راہ میں رکھنا۔ تواصوا بالحق و تواصوا بالصبر۔ اگر ایک زوجہ دیکھے کہ اس کا شوہر گمراہ ہو رہا ہے، یا وہ کسی ناجائز معاہدے میں شریک ہونے جا رہا ہے، کسی غلط دھارے پر چل پڑا ہے، حرام مال کمانے میں مشغول ہو رہا ہے، برے دوستوں کی محفل کا شکار ہو رہا ہے، تو سب سے پہلے حفاظت کرنے والی اس کی یہ زوجہ ہو اسے ان کاموں میں پھنسنے سے بچالے۔ اسی طرح اگر مرد اپنی زوجہ کے متعلق اس طرح کا کوئی احساس کرے تو سب سے پہلے جو اس کی حفاظت اور بچانے والا ہو اس کا شوہر ہو۔ بلاشبہ یہ حفظ کرنا بھی محبت، مہربان زبان سے، صحیح منطق و عقلمندی اور دانشمندانہ رویہ سے حاصل ہوتا ہے نہ کہ بدکاری اور تشدد وغیرہ سے۔ یعنی ہر دو کو احتیاط کرنی چاہیے کہ ان کا ہمسفر خدا کی راہ سے نہ بھٹکنے پاۓ۔
اصلی متن
همدلی و همکاری کردن، معنایش این است که همدیگر را در راه خدا حفظ کنید. تواصی به صبر و تواصی به حق کنید. اگر خانمِ خانه میبیند شوهرش دارد دچار یک انحرافی میشود، فرضاً در یک معاملهی نامشروعی دارد قرار میگیرد، توی یک جریان غلطی دارد میافتد، توی پول در آوردنهای نادرست دارد میافتد، توی رفیق بازیهای ناسالم دارد میافتد، اوّل کسی که باید او را حفظ کند، اوست، اگر متقابلاً مرد این احساسها را به نوع دیگری از زنش کرد، اوّلین کسی که باید زن را حفظ کند شوهر اوست. البته حفظ کردن هم، با محبّت کردن و با زبان خوش و با منطق صحیح و با برخورد مدبّرانه و حکیمانه حاصل میشود نه با بد اخلاقی و قهر و این چیزها. یعنی هر دو مراقب باشند تا آن دیگری را در راه خدا حفظ کنند.(۱)