تین ایسے کام جن کی انجام دہی بھی آسان ہے اور ہیں بھی مفید
Sunday, 10 October 2021، 10:31 AM
امام جعفر صادق علیہ السلام
متن عربی:
ثَلَاثَةٌ إِنْ یَعْلَمْهُنَّ الْمُؤْمِنُ کَانَتْ زِیَادَةً فِی عُمُرِهِ وَ بَقَاءَ النِّعْمَةِ عَلَیْهِ، تَطْوِیلُهُ فِی رُکُوعِهِ وَ سُجُودِهِ فِی صَلَاتِهِ وَ تَطْوِیلُهُ لِجُلُوسِهِ عَلَى طَعَامِهِ إِذَا أَطْعَمَ عَلَى مَائِدَتِهِ وَ اصْطِنَاعُهُ الْمَعْرُوفَ إِلَى أَهْلِهِ.
ترجمہ:
تین چیزیں ہیں کہ اگر ان کا مومن کو علم ہو جائے تو وہ اس کی طول عمر اور نعمتوں سے بہرہ مند ہونے کا باعث بنیں گی:
۱۔ رکوع و سجود کو طول دینا
۲۔ دسترخوان پر زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا، ایسے دسترخوان پر کہ جس پر وہ دوسروں کو اطعام کروا رہا ہو۔
۳۔ اور اپنے اہل و عیال سے خوش رفتاری سے پیش آنا۔
حوالہ:
کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۴، ص۴۹۔
21/10/10