بصیرت اخبار

۱۹۰ مطلب با موضوع «نہج البلاغہ :: خطبات» ثبت شده است

فِی سُحْرَةِ الْیَوْمِ الَّذِی ضُرِبَ فِیهِ

آپؑ نے یہ کلام شبِ ضربت کی سحر کو فرمایا

مَلَکَتْنِیْ عَیْنِیْ وَ اَنَا جَالِسٌ، فَسَنَحَ لِیْ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: فَقُلْتُ یَا رَسُوْلَ اللهِ! مَاذَا لَقِیْتُ مِنْ اُمَّتِکَ مِنَ الْاَوَدِ وَ اللَّدَدِ؟ فَقَالَ: «ادْعُ عَلَیْهِمْ»، فَقُلْتُ: اَبْدَلَنِی اللهُ بِهِمْ خَیْرًا مِّنْهُمْ، وَ اَبْدَلَهُمْ بِیْ شَرًّا لَّهُمْ مِنِّیْ.

میں بیٹھا ہوا تھا کہ میری آنکھ لگ گئی۔ اتنے میں رسول اللہ ﷺ میرے سامنے جلوہ فرما ہوئے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہؐ! مجھے آپؐ کی اُمت کے ہاتھوں کیسی کیسی کجرویوں اور دشمنیوں سے دو چار ہونا پڑا ہے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: «تم ان کیلئے بد دُعا کرو»، تو میں نے (صرف اتنا) کہا کہ: اللہ مجھے ان کے بدلے میں ان سے اچھے لوگ عطا کرے اور ان کو میرے بدلے میں کوئی بُرا (امیر) دے۔


balagha.org

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 17 January 23 ، 18:38
عون نقوی

فِىْ ذَمِّ اَصْحَابِهٖ

اپنے اصحاب کی مذّمت میں فرمایا

کَمْ اُدَارِیْکُمْ کَمَا تُدَارَی الْبِکَارُ الْعَمِدَةُ، وَ الثِّیَابُ الْمُتَدَاعِیَةُ! کُلَّمَا حِیْصَتْ مِنْ جَانِبٍ تَهَتَّکَتْ مِنْ اٰخَرَ، کُلَّمَا اَطَلَّ عَلَیْکُمْ مَنْسِرٌ مِّنْ مَّنَاسِرِ اَهْلِ الشَّامِ اَغْلَقَ کُلُّ رَجُلٍ مِّنْکُمْ بَابَهٗ، وَ انْجَحَرَ انْجِحَارَ الضَّبَّةِ فِیْ جُحْرِهَا، وَ الضَّبُعِ فِیْ وِجَارِهَا.

کب تک میں تمہارے ساتھ ایسی نرمی اور رو رعایت کرتا رہوں گا جیسی ان اونٹوں سے کی جاتی ہے جن کی کوہانیں اندر سے کھوکھلی ہو چکی ہوں اور ان پھٹے پرانے کپڑوں سے کہ جنہیں ایک طرف سے سیا جائے تو دوسری طرف سے پھٹ جاتے ہیں۔ جب بھی شامیوں کے ہر اول دستوں میں سے کوئی دستہ تم پر منڈلاتا ہے تو تم سب کے سب (اپنے گھروں) کے دروازے بند کر لیتے ہو اور اس طرح اندر دبک جاتے ہو جس طرح گوہ اپنے سوراخ میں اور بجو اپنے بھٹ میں۔

الذَّلِیْلُ وَاللهِ! مَنْ نَّصَرْتُمُوْهُ! وَ مَنْ رُّمِیَ بِکُمْ فَقَدْ رُمِیَ بِاَفْوَقَ نَاصِلٍ. وَ اِنَّکُمْ ـ وَاللهِ ـ لَکَثِیْرٌ فِی الْبَاحَاتِ، قَلِیْلٌ تَحْتَ الرَّایَاتِ، وَ اِنِّیْ لَعَالِمٌۢ بِمَا یُصْلِحُکُمْ، وَ یُقِیْمُ اَوَدَکُمْ، وَ لٰکِنِّیْ لَاۤ اَ رٰۤی اِصْلَاحَکُمْ بِاِفْسَادِ نَفْسِیْ.

جس کے تمہارے ایسے مدد گار ہوں اسے تو ذلیل ہی ہونا ہے اور جس پر تم (تیر کی طرح) پھینکے جاؤ تو گویا اس پر ایسا تیر پھینکا گیا جس کا سوفار بھی شکستہ اور پیکان بھی ٹوٹا ہوا ہے۔ خدا کی قسم! (گھروں کے) صحن میں تو تم بڑی تعداد میں نظر آتے ہو، لیکن جھنڈوں کے نیچے تھوڑے سے۔ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ کس چیز سے تمہاری اصلاح اور کس چیز سے تمہاری کجروی کو دور کیا جا سکتا ہے، لیکن میں اپنے نفس کو بگاڑ کر تمہاری اصلاح کرنا نہیں چاہتا۔

اَضْرَعَ اللهُ خُدُوْدَکُمْ، وَ اَتْعَسَ جُدُوْدَکُمْ! لَا تَعْرِفُوْنَ الْحَقَّ کَمَعْرِفَتِکُمُ الْبَاطِلَ،وَ لَا تُبْطِلُوْنَ الْبَاطِلَ کَاِبْطَالِکُمُ الْحَقَّ!.

خدا تمہارے چہروں کو بے آبرو کرے اور تمہیں بد نصیب کرے۔ جیسی تم باطل سے شناسائی رکھتے ہو ویسی حق سے تمہاری جان پہچان نہیں اور جتنا حق کو مٹاتے ہو باطل اتنا تم سے نہیں دبایا جاتا۔


balagha.org

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 17 January 23 ، 18:36
عون نقوی

لَمَّا قَلَّدَ مُحَمَّدَ بْنَ اَبِیْ بَکْرٍ مِّصْرَ فَمُلِکَتْ عَلَیْهِ وَ قُتِلَ:

محمد ابن ابی بکر کو جب حضرتؑ نے مصر کی حکومت سپرد کی اور نتیجہ میں ان کے خلاف غلبہ حاصل کر لیاگیا اور وہ قتل کر دیے گئے تو حضرتؑ نے فرمایا:

وَ قَدْ اَرَدْتُّ تَوْلِیَةَ مِصْرَ هَاشِمَ بْنَ عُتْبَةَ، وَ لَوْ وَلَّیْتُهٗ اِیَّاهَا لَمَا خَلّٰی لَهُمُ الْعَرْصَةَ، وَ لَاۤ اَنْهَزَهُمُ الْفُرْصَةَ، بِلَا ذَمٍّ لِّمُحَمَّدِ بْنِ اَبِیْ بَکْرٍ، فَلَقَدْ کَانَ اِلَیَّ حَبِیْبًا، وَ کَانَ لِیْ رَبِیْبًا.

میں نے تو چاہا تھا کہ ہاشم ابن عتبہ کو مصرکا والی بناؤں اور اگر اسے حاکم بنا دیا ہوتا تو وہ کبھی دشمنوں کیلئے میدان خالی نہ کرتا اور نہ انہیں مہلت دیتا۔ اس سے محمد ابن ابی بکر کی مذمت مقصود نہیں، وہ تو مجھے بہت محبوب اور میرا پروردہ تھا۔


’’محمد ابن ابی بکر‘‘ کی والدہ گرامی اسماء بنت عمیس تھیں جن سے امیر المومنین علیہ السلام نے حضرت ابو بکر کے انتقال کے بعد عقد کر لیا تھا۔ چنانچہ محمد نے آپؑ ہی کے زیر سایہ تعلیم و تربیت حاصل کی اور آپؑ ہی کے طور طریقوں کو اپنایا۔ امیر المومنین علیہ السلام بھی انہیں بہت چاہتے تھے اور بمنزلہ اپنے فرزند کے سمجھتے تھے اور فرمایا کرتے تھے: «مُحَمَّدٌ ابْنِیْ مِنْ صُلْبِ اَبِیْ بَکْرٍ» : ’’محمد میرا بیٹا ہے اگرچہ ابو بکر کی صلب سے ہے‘‘۔ سفر حجۃ الوداع میں پیدا ہوئے اور ۳۸ ھء میں اٹھائیس برس کی عمر میں شہادت پائی۔
امیر المومنین ﷺنے مسند خلافت پر آنے کے بعد قیس ابن سعد ابن عبادہ کو مصر کا حکمران منتخب کیا تھا مگر کچھ حالات ایسے پیدا ہو گئے کہ انہیں معزول کر کے محمد ابن ابی بکر کو وہاں کا والی مقرر کرنا پڑا۔ قیس ابن سعد کی روش یہاں پر یہ تھی کہ وہ عثمانی گروہ کے خلاف متشددانہ قدم اٹھانا مصالح کے خلاف سمجھتے تھے، مگر محمد کا رویہ اس سے مختلف تھا۔ انہوں نے ایک مہینہ گزارنے کے بعد انہیں کہلوا بھیجا کہ اگر تم ہماری اطاعت نہ کرو گے تو تمہارا یہاں رہنا مشکل ہو جائے گا۔ اس پر ان لوگوں نے ان کے خلاف ایک محاذ بنا لیا اور چپکے چپکے ریشہ دوانیاں کرتے رہے، مگر تحکیم کی قرارداد کے بعد پر پر زے نکالے اور انتقام کا نعرہ لگا کر شر و فساد پھیلانے لگے اور مصر کی فضا کو مکدر کر کے رکھ دیا۔
امیرالمومنین علیہ السلام کو جب ان بگڑے ہوئے حالات کا علم ہوا تو آپؑ نے مالک ابنِ حارث اشتر کو مصر کی امارت دے کر ادھر روانہ کیا تا کہ وہ مخالف عناصر کو دبا کر نظم و نسق کو بگڑنے نہ دیں۔ مگر اموی کارندوں کی دسیسہ کاریوں سے نہ بچ سکے اور راستے ہی میں شہید کر دیئے گئے اور مصر کی حکومت محمد ہی کے ہاتھوں میں رہی۔
ادھر تحکیم کے سلسلہ میں عمرو ابن عاص کی کارکردگی نے معاویہ کو اپنا وعدہ یاد دلایا۔ چنانچہ اس نے چھ ہزار جنگ آزما اس کے سپرد کر کے مصر پر دھاوا بولنے کیلئے اسے روانہ کیا۔ محمد ابن ابی بکر نے جب دشمن کی بڑھتی ہوئی یلغار کو دیکھا تو امیر المومنین علیہ السلام کو کمک کیلئے لکھا۔ حضرتؑ نے جواب دیا کہ تم اپنے آدمیوں کو جمع کرو، میں مزید کمک تمہارے لئے روانہ کیا چاہتا ہوں۔ چنانچہ محمد نے چار ہزار آدمیوں کو اپنے پرچم کے نیچے جمع کیا اور انہیں دو حصوں پر تقسیم کر دیا۔ ایک حصہ اپنے ساتھ رکھا اور ایک حصہ کا سپہ سالار بشر بن کنانہ کو بنا کر دشمن کی روک تھام کیلئے آگے بھیج دیا۔ جب یہ فوج دشمن کے سامنے پڑاؤ ڈال کر اتر پڑی، تو ان کی مختلف ٹولیوں نے ان پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے، جنہیں یہ اپنی جرأت و ہمت سے روکتے رہے۔ آخر معاویہ ابن خدیج کندی نے پوری فوج کے ساتھ حملہ کر دیا، مگر ان سرفروشوں نے تلواروں سے منہ نہ موڑا اور دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔ اس شکست کا اثر یہ ہوا کہ محمد ابن ابی بکر کے ساتھی ہراساں ہو گئے اور ان کا ساتھ چھوڑ کر چلتے بنے۔ محمد نے جب اپنے کو اکیلا پایا تو بھاگ کر ایک خرابے میں پناہ لی، مگر دشمنوں کو ایک شخص کے ذریعہ ان کا پتہ مل گیا اور انہوں نے اس حالت میں انہیں آ لیا کہ یہ پیاس سے قریب بہ ہلاکت پہنچ چکے تھے۔ محمد نے پانی کی خواہش کی تو ان سنگدلوں نے پانی دینے سے انکار کر دیا اور اسی تشنگی کے عالم میں انہیں شہید کر دیا اور ان کی لاش کو ایک مردہ گدھے کے پیٹ میں رکھ کر جلا دیا۔
کوفہ سے مالک ابنِ کعب ارجی دو ہزار آدمیوں کو لے کر نکل چکے تھے، مگر ان کے پہنچنے سے پہلے ہی دشمن مصر پر قبضہ کر چکا تھا۔

balagha.org

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 17 January 23 ، 18:34
عون نقوی

کَانَ یَقُوْلُهٗ لِاَصْحَابِهٖ فِىْ بِعْضِ اَیَّامِ صِفِّیْنَ

صفین کے دنوں میں اپنے اصحاب سے فرمایا کرتے تھے

مَعَاشِرَ الْمُسْلِمِیْنَ! اسْتَشْعِرُوا الْخَشْیَةَ، وَ تَجَلْبَبُوا السَّکِیْنَةَ، وَ عَضُّوْا عَلٰی النَّوَاجِذِ، فَاِنَّهٗۤ اَنْۢبٰی لِلْسُّیُوْفِ عَنِ الْهَامِ.

اے گروهِ مسلمین! خوفِ خدا کو اپنا شعار بناؤ، اطمینان و وقار کی چادر اوڑھ لو اور اپنے دانتوں کو بھینچ لو۔ اس سے تلواریں سروں سے اُچٹ جایا کرتی ہیں۔

وَ اَکْمِلُوا اللَّاْمَةَ، وَ قَلْقِلُوْا السُّیُوْفَ فِیْۤ اَغْمَادِهَا قَبْلَ سَلِّهَا. وَ الْحَظُوا الْخَزْرَ، وَ اطْعُنُوا الشَّزْرَ، وَ نَافِحُوْا بِالظُّبَا، وَ صِلُوا السُّیُوْفَ بِالْخُطَا، وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّکُمْ بِعَیْنِ اللهِ، وَ مَعَ ابْنِ عَمِّ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ.

زرّہ کی تکمیل کرو (یعنی اس کے ساتھ خود، جوشن بھی پہن لو) اور تلواروں کو کھینچنے سے پہلے نیاموں میں اچھی طرح ہلا جلا لو اور دشمن کو ترچھی نظروں سے دیکھتے رہو اور دائیں بائیں (دونوں طرف) نیزوں کے وار کرو اور دشمن کو تلواروں کی باڑ پر رکھ لو اور تلواروں کے ساتھ ساتھ قدموں کو آگے بڑھاؤ اور یقین رکھو کہ تم اللہ کے رُو بُرو اور رسول ﷺ کے چچا زاد بھائی کے ساتھ ہو۔

فَعَاوِدُوْا الْکَرَّ، وَ اسْتَحْیُوْا مِنَ الْفَرِّ، فَاِنَّهٗ عَارٌ فِی الْاَعْقَابِ، وَ نَارٌ یَّوْمَ الْحِسَابِ، وَ طِیْبُوْا عَنْ اَنْفُسِکُمْ نَفْسًا، وَ امْشُوْا اِلَی الْمَوْتِ مَشْیًا سُجُحًا، وَ عَلَیْکُمْ بِهٰذَا السَّوَادِ الْاَعْظَمِ، وَ الرِّوَاقِ الْمُطَنَّبِ، فَاضْرِبُوْا ثَبَجَهٗ، فَاِنَّ الشَّیْطٰنَ کَامِنٌ فِیْ کِسْرِهٖ، قَدْ قَدَّمَ لِلْوَثْبَةِ یَدًا، وَ اَخَّرَ لِلنُّکُوْصِ رِجْلًا فَصَمْدًا صَمْدًا! حَتّٰی یَنْجَلِیَ لَکُمْ عَمُوْدُ الْحَقِّ، ﴿وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ ۖۗ وَ اللّٰهُ مَعَکُمْ وَ لَنْ یَّتِرَکُمْ اَعْمَالَکُم.

بار بار حملہ کرو اور بھاگنے سے شرم کرو۔ اس لئے کہ یہ پشتوں تک کیلئے ننگ و عار اور روزِ محشر جہنم کی آگ کا باعث ہے۔ خوشی سے اپنی جانیں اللہ کو دے دو اور پُر اطمینان رفتار سے موت کی جانب پیش قدمی کرو اور (شامیوں کی) اس بڑی جماعت اور طنابوں سے کھنچے ہوئے خیمے کو اپنے پیشِ نظر رکھو اور اس کے وسط پر حملہ کرو۔ اس لئے کہ شیطان اسی کے ایک گوشے میں چھپا بیٹھا ہے، جس نے ایک طرف تو حملے کیلئے ہاتھ بڑھایا ہوا ہے اور دوسری طرف بھاگنے کیلئے قدم پیچھے ہٹا رکھا ہے۔ تم مضبوطی سے اپنے ارادے پر جمے رہو، یہاں تک کہ حق (صبح کے) اجالے کی طرح ظاہر ہو جائے۔ (نتیجہ میں) تم ہی غالب ہو اور خدا تمہارے ساتھ ہے، وہ تمہارے اعمال کو ضائع و برباد نہیں ہونے دے گا۔

balagha.org

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 17 January 23 ، 15:32
عون نقوی

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَمْ یَسْبِقْ لَهٗ حَالٌ حَالًا، فَیَکُوْنَ اَوَّلًا قَبْلَ اَنْ یَّکُوْنَ اٰخِرًا، وَ یَکُوْنَ ظَاهِرًا قَبْلَ اَنْ یَّکُوْنَ بَاطِنًا.

تمام حمد اس اللہ کیلئے ہے کہ جس کی ایک صفت سے دوسری صفت کو تقدم نہیں کہ وہ آخر ہونے سے پہلے اوّل اور ظاہر ہونے سے پہلے باطن رہا ہو۔

کُلُّ مُسَمًّۢی بِالْوَحْدَةِ غَیْرُهٗ قَلِیْلٌ، وَ کُلُّ عَزِیْزٍ غَیْرُهٗ ذَلِیْلٌ، وَ کُلُّ قَوِیٍّ غَیْرُهٗ ضَعِیْفٌ، وَ کُلُّ مَالِکٍ غَیْرُهٗ مَمْلُوْکٌ، وَ کُلُّ عَالِمٍ غَیْرُهٗ مُتَعَلِّمٌ، وَ کُلُّ قَادِرٍ غَیْرُهٗ یَقْدِرُ وَ یَعْجِزُ، وَ کُلُّ سَمِیْعٍ غَیْرُهٗ یَصَمُّ عَنْ لَّطِیْفِ الْاَصْوَاتِ، وَ یُصِمُّهٗ کَبِیْرُهَا، وَ یَذْهَبُ عَنْهُ مَا بَعُدَ مِنْهَا، وَ کُلُّ بَصِیْرٍ غَیْرُهٗ یَعْمٰی عَنْ خَفِیِّ الْاَلْوَانِ وَ لَطِیْفِ الْاَجْسَامِ، وَ کُلُّ ظَاهِرٍغَیْرُهٗ غَیْرُ بَاطِنٍ، وَ کُلُّ بَاطِنٍ غَیْرُهٗ غَیْرُ ظَاهِرٍ.

اللہ کے علاوہ جسے بھی ایک کہا جائے گا، وہ قلت و کمی میں ہو گا۔ اس کے سوا ہر با عزت ذلیل اور ہر قوی کمزور و عاجز اور ہر مالک مملوک اور ہر جاننے والا سیکھنے والے کی منزل میں ہے۔ اس کے علاوہ ہر قدرت و تسلط والا کبھی قادر ہوتا ہے اور کبھی عاجز اور اس کے علاوہ ہر سننے والا خفیف آوازوں کے سننے سے قاصر ہوتا ہے اور بڑی آوازیں (اپنی گونج سے) اسے بہرا کر دیتی ہیں اور دور کی آوازیں اس تک پہنچتی نہیں ہیں اور اس کے ماسوا ہر دیکھنے والا مخفی رنگوں اور لطیف جسموں کے دیکھنے سے نابینا ہوتا ہے۔ کوئی ظاہر اس کے علاوہ باطن نہیں ہو سکتا اور کوئی باطن اس کے سوا ظاہر نہیں ہو سکتا۔

لَمْ یَخْلُقْ مَا خَلَقَهٗ لِتَشْدِیْدِ سُلْطَانٍ، وَ لَا تَخَوُّفٍ مِنْ عَوَاقِبِ زَمَانٍ، وَ لَا اسْتِعَانَةٍ عَلٰی نِدٍّ مُّثَاوِرٍ، وَ لَا شَرِیْکٍ مُّکَاثِرٍ، وَ لَا ضِدٍّ مُّنَافِرٍ، وَ لٰکِنْ خَلَآئِقُ مَرْبُوْبُوْنَ، وَ عِبَادٌ دَاخِرُوْنَ، لَمْ یَحْلُلْ فِی الْاَشْیَآءِ فَیُقَالَ: هُوَ فِیْهَا کَآئِنٌ، وَ لَمْ یَنْاَ عَنْهَا فَیُقَالَ: هُوَ مِنْهَا بَآئِنٌ.

اس نے اپنی کسی مخلوق کو اس لئے پیدا نہیں کیا کہ وہ اپنے اقتدار کی بنیادوں کو مستحکم کرے یا زمانے کے عواقب و نتائج سے اسے کوئی خطرہ تھا یا کسی برابر والے کے حملہ آور ہونے یا کثرت پر اترانے والے شریک یا بلندی میں ٹکرانے والے مد مقابل کے خلاف اسے مدد حاصل کرنا تھی، بلکہ یہ ساری مخلوق اسی کے قبضے میں ہے اور سب اس کے عاجز و ناتواں بندے ہیں۔ وہ دوسری چیزوں میں سمایا ہوا نہیں ہے کہ یہ کہا جائے کہ وہ ان کے اندر ہے اور نہ ان چیزوں سے دور ہے کہ یہ کہا جائے کہ وہ ان چیزوں سے الگ ہے۔

لَمْ یَؤُدْهُ خَلْقُ مَا ابْتَدَاَ، وَ لَا تَدْبِیْرُ مَا ذَرَاَ، وَ لَا وَقَفَ بِهٖ عَجْزٌ عَمَّا خَلَقَ، وَ لَا وَلَجَتْ عَلَیْهِ شُبْهُةٌ فِیْمَا قَضٰی وَ قَدَّرَ، بَلْ قَضَآءٌ مُّتْقَنٌ، وَ عِلْمٌ مُّحْکَمٌ، وَ اَمْرٌ مُّبْرَمٌ. الْمَاْمُوْلُ مَعَ النِّقَمِ، الْمَرْهُوْبُ مَعَ النِّعَمِ.

ایجادِ خلق اور تدبیر ِعالم نے اسے خستہ و درماندہ نہیں کیا اور نہ (حسب منشا) چیزوں کے پیدا کرنے سے عجز اسے دامن گیر ہوا ہے اور نہ اسے اپنے فیصلوں اور اندازوں میں شبہ لاحق ہوا ہے، بلکہ اس کے فیصلے مضبوط، علم محکم اور احکام قطعی ہیں۔ مصیبت کے وقت بھی اسی کی آس رہتی ہے اور نعمت کے وقت بھی اس کا ڈر لگا رہتا ہے۔

balagha.org

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 17 January 23 ، 15:26
عون نقوی