بصیرت اخبار

۳۲ مطلب با موضوع «امام خمینیؒ» ثبت شده است

امام خمینى رضوان اللہ تعالی علیہ

ہمارى حکومتى نظام کا ڈھانچہ ’’جمہورى اسلامى‘‘ ہے، ’’جمہورى‘‘ اس معنى میں کہ لوگوں کى اکثریت اس کو قبول کرے اور ’’اسلامى‘‘ اس معنى میں کہ اس کو قوانین اسلام کے مطابق چلایا جاۓ۔(۱)

 

 


حوالہ:

۱۔ حکومت اسلامى و ولایت فقیہ در اندیشہ امام خمینىؒ، ص۵۷۔
 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 13 September 21 ، 11:49
عون نقوی

امام خمینى رضوان اللہ تعالی علیہ

آپ حضرات نوجوان ہیں اور ان شاء اللہ مستقبل میں اسلام کے لئے مفید ثابت ہوں گے جو مختصر مطالب آپ کے سامنے بیان کررہاہوں ، ان کو اپنى پورى زندگى کا وظیفہ بنائیے اور قوانین اسلام کو پہنچوانے میں باقاعدہ کوشش فرمائیے آپ جو طریقہ مناسب سمجھیں تحریراً، تقریراً، لوگوں کو بتائیے کہ اسلام اپنے دور سے ہى کتنى مشکلات سے گزرتا رہا ہے اور آج بھى اس کے کتنے دشمن ہیں اور اس کے لئے کتنى مصیبتیں ہیں ۔ ایسا نہ ہو کہ حقیقت ماہیت اسلام مخفى رہ جاۓ اور لوگ یہ سوچنے لگیں کہ عیسائیت کى طرح اسلام بھى حق و خلق کے درمیان رابطہ کے لئے صرف چند انگلیوں پر گننے والا دستور رکھتاہے اور مسجد کلیسا میں کوئى فرق نہیں ہے۔(۱)

 

 


حوالہ:

خمینی، روح اللہ موسوی، حکومت اسلامى، ج۱، ص۵۔ 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 12 September 21 ، 18:52
عون نقوی

امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ

ہر نظام سیاسى جو غیر اسلامى ہوگا وہ ہمیشہ شرک آمیز ہوگا اور اس کا حاکم طاغوت ہوگا اس لئے ہمارا فریضہ ہے کہ مسلمانوں کے معاشروں سے شرک کى نجاست کو دور کریں۔(۱)

 

 


حوالہ:

۱۔ خمینی، روح اللہ موسوی، حکومت اسلامى، ج۱، ص۲۴۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 12 September 21 ، 18:41
عون نقوی

امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ

جو چیز ہمارے لئے اہمیت کی حامل ہے وہ ہے دین اسلام، کہ جس میں سب کچھ موجود ہے، ہم نے اپنے پیٹ کیلئے قیام نہیں کیا کہ اگر ہمارا پیٹ کوئی بھر دے تو ہم قیام نہیں کریں گے۔ ہم نے اسلام کے لیے قیام کیا ہے اسی طرح سے کہ جس طرح صدر اسلام میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ نے قیام فرمایا۔(۱)

 

 


حوالہ:

۱- خمینی، روح اللہ موسوی، صحیفہ امام، ج۱۳ ، ص۱۴۴۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 12 September 21 ، 12:31
عون نقوی

امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ

اگر امریکہ اور ہمارے روابط اس قیمت پر برقرار ہوتے ہیں کہ وہ ہمیں ذلیل و رسوا کرے تو ہم اس ذلت کو قبول نہیں کریں گے، اگر ہم یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمیں اپنے ملک میں اسلام کا بول بالا چاہیے تو غلامی ترک کرنا ہوگی، اور اگر ہم نے ان استعماری طاقتوں کی غلامی ترک کردی تو یہ بھی معلوم ہے کہ ہم سے روابط قطع کردیں گے البتہ ہم بھی خدا کے لیے ان روابط کے قطع ہونے کو اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں ہم کسی بھی قیمت پر ذلت قبول نہیں کریں گے۔(۱)

 

 


حوالہ:

خمینی، روح اللہ موسوی، صحیفہ نور، ج۱۱، ص۳۵۔ 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 12 September 21 ، 12:19
عون نقوی