بصیرت اخبار

۲۵ مطلب با موضوع «اسلامی داستانیں» ثبت شده است

{قصص آئمہ اطہارؑ}

 

اسلامی کہانی: ۱۲۹

ترجمہ: عون نقوی

 

امام صادق ؑ کى خدمت میں کچھ افراد موجودتھے ،ان میں ایک نصرانى بھى موجود تھا۔ گفتگو و سوال جواب کے دوران نصرانى نے چھینک مارى جس پر حاضرین نے کہا ’’هداک اللہ‘‘ (یعنی اللہ تمہیں ہدایت دے) ۔ امام صادق ؑنے فرمایا کہ تم کہو ’’یرحمک الله‘‘ (یعنی اللہ تم رحمت نازل فرماۓ) حاضرین نے عرض کى لیکن وہ تو کافر ہے پھر اس پر رحمت الہی کیونکر نازل ہوگى؟ امام ؑنے جواب میں فرمایا اللہ تعالی کی رحمت اس کی ہدایت پر مقدم ہے۔اگر اللہ اس پر رحمت نازل نہ کرے تو ہدایت بھى نہیں کرے گا۔اس لیے اس کے لیے رحمت خداوندی کی دعا کرو تاکہ اسے ہدایت بھی نصیب ہو جاۓ۔[1][2]

منابع:

 
↑1 محمدی اشتہادی، محمد، داستان ہای اصول کافی، ص۴۳۲۔
↑2 کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۶۵۶، ح۱۸۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 10 April 22 ، 15:51
عون نقوی

{قصص آئمہ اطہارؑ}

اسلامی کہانی: ۱۲۸

ترجمہ: عون نقوی

 

ابو صباح کنانى( امام جعفر صادق ؑ کے بلند پایہ شاگرد و فقیہ) ایک دن امام ؑکى خدمت میں موجود تھے اور عرض کى کہ یا مولا ؑہم آپ سے جوواسطہ اور تعلق رکھتے ہیں اس وجہ سے بہت دردناک زبان کے زخم ہم پر لوگ لگاتے ہیں۔ امام ؑنے فرمایا کہ تمہیں کونسا زبان کا زخم لگا؟ ابو صباح نے کہا کہ جب بھى لوگوں سے توتو میں میں ہوجاۓ تو نعوذ باللہ فورا ’’ جعفرى خبیث‘‘ کہہ کر طعنہ دیتے ہیں۔ امامؑ نے فرمایا کہ کیا واقعى میرى خاطر تمہیں لوگ سرزنش کرتے ہیں؟ ابو صباح نے کہا جى ہاں ! امامؑ نے فرمایا کہ وہ افراد بہت پست ہیں۔اور  پھر امام ؑنے فرمایا کہ ہمارے اصحاب وہ ہیں کہ  جن کا ورع شدید ہوتا ہے اور عمل صرف خدا کے لئے کرتے ہیں ،اس عمل کى پاداش فقط خدا سے حاصل کرنےکى امید رکھتےہیں، ایسے ہیں میرے اصحاب۔[1][2]

منابع:

 
↑1 محمدی اشتہادی، محمد، داستان ہای اصول کافی، ص۴۳۷۔
↑2 کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۷۷، ح۶۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 10 April 22 ، 15:49
عون نقوی

{قصص آئمه اطهارؑ}

اسلامی کہانی: ۱۲۷

ترجمہ: عون نقوی

ایک شخص امام صادق ؑکی خدمت میں پیش ہوا اور عرض کى کہ یا مولا میں آپ کے کچھ پیروکاروں کو جانتا ہوں جو خود کو آپؑ کا شیعہ کہتے ہیں اور گناہ بھى کرتے ہیں، اور پھر کہتے ہیں کہ ’’ اللہ بہت کریم ہے ہمارے لئے اس کى رحمت اور بخشش کافى ہے ‘‘ ۔امام ؑنے یہ سب سن کر کہا کہ وہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں وہ ہمارے پیروکار و ہمارے دوست و شیعہ ہرگز نہیں ہیں بلکہ انکى خام خیالى ہے ۔اور یہ ان کا وہم ہے جو ان کو اِدھر اُدھر بھٹکاتا ہے ۔ جب کوئى شخص کسى چیز کا امیدوار ہوتا ہے تو اس تک پہنچنے کے لئے کوشش بھى کرتا ہے اور اسى طرح سے اگر کوئى شخص کسى چیز سے ڈرتا ہو تو اس سے بچاؤ کى تدبیر کرتا ہے۔[1][2]

منابع:

 
↑1 محمدی اشتہادی، محمد، داستان ہای اصول کافی، ص۴۴۶۔
↑2 کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۶۸، ح۶۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 10 April 22 ، 15:48
عون نقوی

{قصص انبیاء(ع)}

اسلامی کہانی: ۱۲۶

ترجمہ: عون نقوی

ایک دن اللہ تعالی نے حضرت موسى ؑپر وحى نازل کى اور پوچھا کہ اے موسى ؑ کیا توجانتا ہے کہ سب بندوں میں سے میں نے صرف تمہیں ہی کلیم کیوں بنایا ہے؟  حضرت موسى ؑنے فرمایا اس راز کا مجھے علم نہیں ہے۔اللہ تعالی نے وحى نازل کى اور کہا کہ میں نے اپنے بندوں میں سے تم کو سب سے زیادہ متواضع پایا اس لئے تمہیں اپنا کلیم بنایا۔[1][2]

منابع:

 
↑1 محمدی اشتہادی، محمد، داستان ہای اصول کافی، ص۴۴۶۔
↑2 کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۱۲۳، ح۷۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 10 April 22 ، 15:46
عون نقوی

{قصص انبیاء (ع)}

اسلامی کهانی: ۱۲۵

ترجمه: عون نقوی

 

رسول اکرم ﷺ اونٹ پر سوار ہو کر کسى جنگ پر نکل رہے تھے کہ ایک عربى انکى خدمت میں حاضر ہوا اور اونٹ کو روک کر رسول اللہ ﷺسے پوچھا کہ مجھے کوئى ایسا عمل بتائیں کہ میں جنت میں پہنچ جاؤں۔ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ: جس طرح کا اخلاق تو چاہتا ہے کہ لوگ تیرے ساتھ رکھیں وہى اخلاق تو ان کے ساتھ رکھ۔ اور جس طرح کے اخلاق کے بارے میں تو پسند نہیں کرتا کہ لوگ تمہارے ساتھ  وہ سلوک رکھیں تو بھی وہ سلوک ان  کے ساتھ نہ رکھ۔[1][2]

منابع:

 
↑1 محمدی اشتہادی، محمد، داستان ہای اصول کافی، ص۴۴۶۔
↑2 کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۱۴۶، ح۱۰۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 10 April 22 ، 15:45
عون نقوی