بصیرت اخبار

۲۶۶ مطلب با کلمه‌ی کلیدی «عون نقوی» ثبت شده است

اِلٰى عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ عَبَّاسٍ وَّ هُوَ عَامِلُهٗ عَلَى الْبَصْرَةِ

والی بصرہ عبد اللہ ابن عباس کے نام

وَاعْلَمْ اَنَّ الْبَصْرَةَ مَهْبِطُ اِبْلِیْسَ وَ مَغْرِسُ الْفِتَنِ، فَحَادِثْ اَهْلَهَا بِالْاِحْسَانِ اِلَیْهِمْ، وَاحْلُلْ عُقْدَةَ الْخَوْفِ عَنْ قُلُوْبِهِمْ.

تمہیں معلوم ہو نا چاہیے کہ بصرہ وہ جگہ ہے جہاں شیطان اترتا ہے اور فتنے سر اٹھاتے ہیں۔ یہاں کے باشندوں کو حسن سلوک سے خوش رکھو اور ان کے دلوں سے خوف کی گرہیں کھول دو۔

وَ قَدْ بَلَغَنِیْ تَنَمُّرُکَ لِبَنِیْ تَمِیْمٍ وَّ غِلْظَتُکَ عَلَیْهِمْ، وَ اِنَّ بَنِیْ تَمِیْمٍ لَّمْ یَغِبْ لَهُمْ نَجْمٌ اِلَّا طَلَعَ لَهُمْ اٰخَرُ، وَ اِنَّهُمْ لَمْ یُسْبَقُوْا بِوَغْمٍ فِیْ جَاهِلِیَّةٍ وَّ لَاۤ اِسْلَامٍ، وَ اِنَّ لَهُمْ بِنَا رَحِمًا مَاسَّةً، وَ قَرَابَةً خَاصَّةً، نَحْنُ مَاْجُوْرُوْنَ عَلٰی صِلَتِهَا، وَ مَاْزُوْرُوْنَ عَلٰی قَطِیْعَتِهَا.

مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ تم بنی تمیم سے درشتی کے ساتھ پیش آتے ہو اور ان پر سختی روا رکھتے ہو۔ بنی تمیم تو وہ ہیں کہ جب بھی ان کا کوئی ستارہ ڈوبتا ہے تو اس کی جگہ دوسرا ابھر آتا ہے، اور جاہلیت اور اسلام میں کوئی ان سے جنگ جوئی میں بڑھ نہ سکا۔ اور پھر انہیں ہم سے قرابت کا لگاؤ اور عزیز داری کا تعلق بھی ہے کہ اگر ہم اس کا خیال رکھیں گے تو اجر پائیں گے اور اس کا لحاظ نہ کریں گے تو گنہگار ہوں گے۔

فَارْبَعْ اَبَا الْعَبَّاسِ، رَحِمَکَ اللهُ! فِیْمَا جَرٰی عَلٰی لِسَانِکَ وَ یَدِکَ مِنْ خَیْرٍ وَّ شَرٍّ! فَاِنَّا شَرِیْکَانِ فِیْ ذٰلِکَ، وَ کُنْ عِنْدَ صَالِحِ ظَنِّیْ بِکَ، وَ لَا یَفِیْلَنَّ رَاْیِیْ فِیْکَ، وَ السَّلَامُ.

دیکھو ابن عباس! خدا تم پر رحم کرے! (رعیت کے بارے میں) تمہارے ہاتھ اور زبان سے جو اچھائی اور برائی ہونے والی ہو، اس میں جلدبازی نہ کیا کرو، کیونکہ ہم دونوں اس (ذمہ داری) میں برابر کے شریک ہیں۔ تمہیں اس حسن ظن کے مطابق ثابت ہونا چاہیے جو مجھے تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے بارے میں میری رائے غلط ثابت نہ ہونا چاہیے۔ والسلام۔

https://balagha.org

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 30 December 22 ، 18:44
عون نقوی

اِلٰى مُعَاوِیَةَ جَوَابًا عَنْ کِتَابٍ مِّنْهُ اِلَیْهِ

معاویہ کے خط کے جواب میں

وَ اَمَّا طَلَبُکَ اِلَیَّ الشَّامَ، فَاِنِّیْ لَمْ اَکُنْ لِّاُعْطِیَکَ الْیَوْمَ مَا مَنَعْتُکَ اَمْسِ.

تمہارا یہ مطالبہ کہ میں شام کا علاقہ تمہارے حوالے کردوں، تو میں آج وہ چیز تمہیں دینے سے رہا کہ جس سے کل انکار کر چکا ہوں۔

وَ اَمَّا قَوْلُکَ: اِنَّ الْحَرْبَ قَدْ اَکَلَتِ الْعَرَبَ اِلَّا حُشَاشَاتِ اَنْفُسٍۭ بَقِیَتْ، اَلَا وَ مَنْ اَکَلَهُ الْحَقُّ فَاِلَی الْجَنَّةِ، وَ مَنْ اَکَلَهُ الْبَاطِلُ فَاِلَی النَّارِ.

اور تمہارا یہ کہنا کہ جنگ نے عرب کو کھا ڈالا ہے اور آخری سانسوں کے علاوہ اس میں کچھ نہیں رہا، تو تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جسے حق نے کھایا ہے وہ جنت کو سدھارا ہے اور جسے باطل نے لقمہ بنایا ہے وہ دوزخ میں جا پڑا ہے۔

وَ اَمَّا اسْتِوَاۗؤُنَا فِی الْحَرْبِ وَ الرِّجَالِ، فَلَسْتَ بِاَمْضٰی عَلَی الشَّکِّ مِنِّیْ عَلَی الْیَقِیْنِ، وَ لَیْسَ اَهْلُ الشَّامِ بِاَحْرَصَ عَلَی الدُّنْیَا مِنْ اَهْلِ الْعِرَاقِ عَلَی الْاٰخِرَةِ.

رہا یہ دعویٰ کے ہم فن جنگ اور کثرت تعداد میں برابر سرابر کے ہیں، تو یاد رکھو کہ تم شک میں اتنے سرگرم عمل نہیں ہو سکتے جتنا میں یقین پر قائم رہ سکتا ہوں اور اہل شام دنیا پر اتنے مر مٹے ہوئے نہیں جتنا اہل عراق آخرت پر جان دینے والے ہیں۔

وَ اَمَّا قَوْلُکَ: اِنَّا بَنُوْ عَبْدِ مَنَافٍ، فَکَذلِکَ نَحْنُ، وَ لٰکِنْ لَّیْسَ اُمَیَّةُ کَهَاشِمٍ، وَ لَا حَرْبٌ کَعَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَ لَا اَبُوْسُفْیَانَ کَاَبِیْ طَالِبٍ، وَ لَا الْمُهَاجِرُ کَالطَّلِیْقِ، وَ لَا الصَّرِیْحُ کَاللَّصِیْقِ، وَ لَا الْمُحِقُّ کَالْمُبطِلِ، وَ لَا الْمُؤْمِنُ کَالْمُدْغِلِ. وَ لَبِئْسَ الْخَلَفُ خَلَفٌ یَّتْبَعُ سَلَفًا هَوٰی فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ.

اور تمہارا یہ کہنا کہ ہم عبد مناف کی اولاد ہیں تو ہم بھی ایسے ہی ہیں۔ مگر اُمیہ ہاشم کے، حرب عبدالمطلب کے اور ابو سفیان ابو طالب کے برابر نہیں ہیں، (فتح مکہ کے بعد) چھوڑ دیا جانے والا مہاجر کا ہم مرتبہ نہیں، اور الگ سے نتھی کیا ہو اروشن و پاکیزہ نسب والے کے مانند نہیں، اور غلط کار حق کے پرستار کا ہم پلہ نہیں، اور منافق مومن کا ہم درجہ نہیں ہے۔ کتنی بری نسل وہ نسل ہے جو جہنم میں گر چکنے والے اسلاف کی ہی پیروی کر رہی ہے۔

وَ فِیْۤ اَیْدِیْنَا بَعْدُ فَضْلُ النُّبُوَّةِ الَّتِیْۤ اَذْلَلْنَا بِهَا الْعَزِیْزَ، وَ نَعَشْنَا بِهَا الذَّلِیْلَ. وَ لَمَّاۤ اَدْخَلَ اللهُ الْعَرَبَ فِیْ دِیْنِهٖ اَفْوَاجًا، وَ اَسْلَمَتْ لَهٗ هٰذِهِ الْاُمَّةُ طَوْعًا وَّ کَرْهًا، کُنْتُمْ مِمَّنْ دَخَلَ فِی الدِّیْنِ: اِمَّا رَغْبَةً وَّ اِمَّا رَهْبَةً، عَلٰی حِیْنَ فَازَ اَهْلُ السَّبْقِ بِسَبْقِهِمْ، وَ ذَهَبَ الْمُهَاجِرُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ بِفَضْلِهِمْ.

پھر اس کے بعد ہمیں نبوت کا بھی شرف حاصل ہے کہ جس کے ذریعے ہم نے طاقتور کو کمزور اور پست کو بلند و بالا کر دیا، اور جب اللہ نے عرب کو اپنے دین میں جوق در جوق داخل کیا اور اُمت اپنی خوشی سے یا ناخوشی سے اسلام لے آئی، تو تم وہ لوگ تھے کہ جو لالچ یا ڈر سے اسلام لائے، اس وقت کہ جب سبقت کرنے والے سبقت حاصل کر چکے تھے اور مہاجرین اوّلین فضل و شرف کو لے جا چکے تھے۔

فَلَا تَجْعَلَنَّ لِلشَّیْطٰنِ فِیْکَ نَصِیْبًا، وَ لَا عَلٰی نَفْسِکَ سَبِیْلًا.

(سنو!) شیطان کا اپنے میں ساجھا نہ رکھو اور نہ اسے اپنے اوپر چھا جانے دو۔

https://balagha.org

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 30 December 22 ، 18:41
عون نقوی

لِعَسْکَرِهٖ قَبْلَ لِقَآءِ الْعَدُوِّ بِصِفِّیْنَ

صفین میں دشمن کا سامنا کرنے سے پہلے اپنے لشکر کو ہدایت فرمائی:

لَا تُقَاتِلُوْهُمْ حَتّٰی یَبْدَؤٗکُمْ، فَاِنَّکُمْ بِحَمْدِ اللهِ عَلٰی حُجَّةٍ، وَ تَرْکُکُمْ اِیَّاهُمْ حَتّٰی یَبْدَؤٗکُمْ حُجَّةٌ اُخْرٰی لَکُمْ عَلَیْهِمْ.

جب تک وہ پہل نہ کریں تم ان سے جنگ نہ کرنا، کیونکہ تم بحمد اللہ دلیل و حجت رکھتے ہو اور تمہارا انہیں چھوڑ دینا کہ وہی پہل کریں، یہ ان پر دوسری حجت ہو گی۔

فَاِذَا کَانَتِ الْهَزِیْمَةُ بِاِذْنِ اللهِ فَلَا تَقْتُلُوْا مُدْبِرًا، وَ لَا تُصِیْبُوْا مُعْوِرًا، وَ لَا تُجْهِزُوْا عَلٰی جَرِیْحٍ، وَ لَا تَهِیْجُوا النِّسَآءَ بِاَذًی، وَ اِنْ شَتَمْنَ اَعْرَاضَکُمْ وَ سَبَبْنَ اُمَرَآءَکُمْ، فَاِنَّهُنَّ ضَعِیْفَاتُ الْقُوٰی وَ الْاَنْفُسِ وَ الْعُقُوْلِ، اِنْ کُنَّا لَنُؤْمَرُ بِالْکَفِّ عَنْهُنَّ وَ اِنَّهُنَّ لَمُشْرِکَاتٌ، وَ اِنْ کَانَ الرَّجُلُ لَیَتَنَاوَلُ الْمَرْاَةَ فِی الْجَاهِلِیَّةِ بِالْفِهْرِ اَوِ الْهِرَاوَةِ فَیُعَیَّرُ بِهَا وَ عَقِبُهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖ.

خبردار! جب دشمن (منہ کی کھا کر) میدان چھوڑ بھاگے تو کسی پیٹھ پھیرانے والے کو قتل نہ کرنا، کسی بے دست و پا پر ہاتھ نہ اٹھا نا، کسی زخمی کی جان نہ لینا اور عورتوں کو اذیت پہنچا کر نہ ستانا، چاہے وہ تمہاری عزت و آبرو پر گالیوں کے ساتھ حملہ کریں اور تمہارے افسروں کو گالیاں دیں۔ کیونکہ ان کی قوتیں، ان کی جانیں اور ان کی عقلیں کمزور و ضعیف ہوتی ہیں۔ ہم (پیغمبر ﷺ کے زمانہ میں بھی) مامور تھے کہ ان سے کوئی تعرض نہ کریں، حالانکہ وہ مشرک ہوتی تھیں۔ اگر جاہلیت میں بھی کوئی شخص کسی عورت کو پتھر یا لاٹھی سے گزند پہنچاتا تھا تو اس کو اور اس کے بعد کی پشتوں کو مطعون کیا جاتا تھا۔

https://balagha.org

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 30 December 22 ، 18:37
عون نقوی

لِمَعْقِلِ بْنِ قَیْسٍ الرِّیَاحِىِّ حِیْنَ اَنْفَذَهٗۤ اِلَی الشَّامِ فِیْ ثَلَاثَةِ اٰلَافٍ مُّقَدِّمَةً لَّهٗ:

جب معقل ابن قیس ریاحی کو تین ہزار کے ہر اول دستہ کے ساتھ شام روانہ کیا تو یہ ہدایت فرمائی:

اِتَّقِ اللهَ الَّذِیْ لَابُدَّ لَکَ مِنْ لِّقَآئِهٖ، وَ لَا مُنْتَهٰی لَکَ دُوْنَهٗ، وَ لَا تُقَاتِلَنَّ اِلَّا مَنْ قَاتَلَکَ، وَ سِرِ الْبَرْدَیْنِ، وَ غَوِّرْ بِالنَّاسِ، وَ رَفِّهْ بِالسَّیْرِ، وَ لَا تَسِرْ اَوَّلَ اللَّیْلِ، فَاِنَّ اللهَ جَعَلَهٗ سَکَنًا، وَ قَدَّرَهٗ مُقَامًا لَّا ظَعْنًا، فَاَرِحْ فِیْهِ بَدَنَکَ، وَ رَوِّحْ ظَهْرَکَ، فَاِذَا وَقَفْتَ حِیْنَ یَنْۢبَطِحُ السَّحَرُ، اَوْ حِیْنَ یَنْفَجِرُ الْفَجْرُ، فَسِرْ عَلٰی بَرَکَةِ اللهِ.

اس اللہ سے ڈرتے رہنا جس کے روبرو پیش ہونا لازمی ہے اور جس کے علاوہ تمہارے لئے کوئی اور آخری منزل نہیں۔ جو تم سے جنگ کرے اس کے سوا کسی سے جنگ نہ کرنا، اور صبح وشام کے ٹھنڈے وقت سفر کرنا اور دوپہر کے وقت لوگوں کو سستانے اور آرام کر نے کا موقع دینا۔ آہستہ چلنا اور شروع رات میں سفر نہ کرنا، کیونکہ اللہ نے رات سکون کیلئے بنائی ہے اور اسے قیام کرنے کیلئے رکھا ہے، نہ سفر و راہ پیمائی کیلئے۔ اس میں اپنے بدن اور اپنی سواری کو آرام پہنچاؤ۔ اور جب جان لو کہ سپیدہ سحر پھیلنے اور پو پھوٹنے لگی ہے تو اللہ کی برکت پر چل کھڑے ہونا۔

فَاِذَا لَقِیْتَ الْعَدُوَّ فَقِفْ مِنْ اَصْحَابِکَ وَسَطًا، وَ لَا تَدْنُ مِنَ الْقَوْمِ دُنُوَّ مَنْ یُّرِیْدُ اَنْ یُّنْشِبَ الْحَرْبَ، وَ لَا تَبَاعَدْ عَنْهُمْ تَبَاعُدَ مَنْ یَّهَابُ الْبَاْسَ، حَتّٰی یَاْتِیَکَ اَمْرِیْ، وَ لَا یَحْمِلَنَّکُمْ شَنَاٰنُهُمْ عَلٰی قِتَالِهِمْ قَبْلَ دُعَآئِهِمْ وَالْاِعْذَارِ اِلَیْهِمْ.

جب دشمن کا سامنا ہو تو اپنے ساتھیوں کے درمیان ٹھہرو۔ اور دیکھو!دشمن کے اتنے قریب نہ پہنچ جاؤ کہ جیسے کوئی جنگ چھیڑ نا ہی چاہتا ہے اور نہ اتنے دور ہٹ کر رہو جیسے کوئی لڑائی سے خوفزدہ ہو، اس وقت تک کہ جب تک میرا حکم تم تک پہنچے۔ اور دیکھو! ایسا نہ ہو کہ ان کی عداوت تمہیں اس پر آمادہ کردے کہ تم حق کی دعوت دینے اور ان پر حجت تمام کرنے سے پہلے ان سے جنگ کرنے لگو۔

https://balagha.org

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 30 December 22 ، 18:35
عون نقوی

وَصّٰى بِهَا جَیْشًۢا بَعَثَهٗۤ اِلَی الْعَدُوِّ

دشمن کی طرف بھیجے ہوئے ایک لشکر کو یہ ہدایتیں فرمائیں

فَاِذَا نَزَلْتُمْ بِعَدُوٍّ اَوْ نَزَلَ بِکُمْ، فَلْیَکُنْ مُّعَسْکَرُکُمْ فِیْ قُبُلِ الْاَشْرَافِ، اَوْ سِفَاحِ الْجِبَالِ، اَوْ اَثْنَآءِ الْاَنْهَارِ، کَیْمَا یَکُوْنَ لَکُمْ رِدْءًا، وَ دُوْنَکُمْ مَرَدًّا، وَ لْتَکُنْ مُّقَاتَلَتُکُمْ مِنْ وَّجْهٍ وَّاحِدٍ اَوِ اثْنَیْنِ.

جب تم دشمن کی طرف بڑھو یا دشمن تمہاری طرف بڑھے تو تمہارا پڑاؤ ٹیلوں کے آگے یا پہاڑ کے دامن میں یا نہروں کے موڑ میں ہونا چاہیے، تاکہ یہ چیز تمہارے لئے پشت پناہی اور روک کا کام دے، اور جنگ بس ایک طرف یا (زائد سے زائد) دو طرف سے ہو۔

وَ اجْعَلُوْا لَکُمْ رُقَبَآءَ فِیْ صَیَاصِی الْجِبَالِ، وَ مَنَاکِبِ الْهِضَابِ، لِئَلَّا یَاْتِیَکُمُ الْعَدُوُّ مِنْ مَّکَانِ مَخَافَةٍ اَوْ اَمْنٍ.

اور پہاڑوں کی چوٹیوں اور ٹیلوں کی بلند سطحوں پر دید بانوں کو بٹھا دو، تاکہ دشمن کسی کھٹکے کی جگہ سے یا اطمینان والی جگہ سے (اچانک) نہ آ پڑے۔

وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ مُقَدِّمَةَ الْقَوْمِ عُیُوْنُهُمْ، وَ عُیُوْنَ الْمُقَدِّمَةِ طَلَآئِعُهُمْ.

اور اس بات کو جانے رہو کہ فوج کا ہر اول دستہ فوج کا خبر رساں ہوتا ہے۔ اور ہر اول دستے کو اطلاعات ان مخبروں سے حاصل ہوتی ہیں (جو آگے بڑھ کر سراغ لگاتے ہیں)۔

وَ اِیَّاکُمْ وَ التَّفَرُّقَ، فَاِذَا نَزَلْتُمْ فَانْزِلُوْا جَمِیْعًا، وَ اِذَا ارْتَحَلْتُمْ فَارْتَحِلُوْا جَمِیْعًا، وَ اِذَا غَشِیَکُمُ اللَّیْلُ فَاجْعَلُوا الرِّمَاحَ کِفَّةً، وَ لَا تَذُوْقُوا النَّوْمَ اِلَّا غِرَارًا اَوْ مَضْمَضَةً.

دیکھو! تتر بتر ہونے سے بچے رہو، اترو تو ایک ساتھ اترو، اور کوچ کرو تو ایک ساتھ کرو۔ اور جب رات تم پر چھا جائے تو نیزوں کو(اپنے گرد) گاڑ کر ایک دائرہ سا بنا لو۔ صرف اونگھ لینے اور ایک آدھ جھپکی لے لینے کے سوا نیند کا مزہ نہ چکھو۔

https://balagha.org

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 30 December 22 ، 18:33
عون نقوی