ظالم کے ساتھ محشور ہونے والا
Tuesday, 11 January 2022، 07:18 PM
سیدالشہدا امام حسین علیہ السلام
عربی متن
مَنْ رَاى سُلْطاناً جائِراً مُسْتَحِلاًّ لِحُرُمِ اللهِ، ناکِثاً لِعَهْدِ اللهِ، مُخالِفاً لِسُنَّهِ رَسُولِ اللهِ، یَعْمَلُ فِی عِبادِاللهِ بِالاِثْمِ وَ الْعُدْوانِ فَلَمْ یُغَیِّرْ عَلَیْهِ بِفِعْل، وَ لاَ قَوْل، کانَ حَقّاً عَلَى اللهِ اَنْ یُدْخِلَهُ مَدْخَلَهُ.
ترجمہ
جو شخص کسی ظالم حکمران کو دیکھے جو اللہ کے حرام کردہ کو حلال قرار دیتا ہو ، عھد الہی کو توڑنے والا ہو ، رسول اللہ ص کی سنت کو پامال کرنے والا ہو ، بندگان الہی کے سلسلے میں گناہ و ظلم و زیادتی سے پیش آتا ہو اور پھر یہ شخص نہ قول اور نہ عمل سے اسکی مخالت کرتا ہو تو اللہ تعالی کو حق حاصل ہے کہ اس خاموش زندگی کے مزے لوٹنے والے کو اسی ظالم جابر حکمران کیساتھ عذاب میں مبتلا کرے۔(۱)
حوالہ:
۱۔ طبری، محمد بن جریر، تاریخ طبری، ج۴، ص۳۰۴۔
22/01/11