عرب عمارات کا صیہونیوں کو ۹۰ لاکھ غیر ملکیوں کی اطلاعات فراہم کرنا
ایک عربی سائٹ نے عرب عمارات کی صیہونیوں کے ساتھ دیرینہ دوستی کو افشاء کرتے ہوۓ بیان کیا ہے کہ عرب عمارات نے تقریبا ۹۰ لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کی اطلاعات صیہونیوں کے اختیار میں قرار دی ہیں۔
وب سائٹ مجہر الجزیرہ نے بیان کیا ہے کہ عرب عمارات کی وزارت خارجہ نے ۹۴۰۵۸۴۰ غیر ملکی جو عرب عمارات میں مقیم ہیں، کی اطلاعات صیہونی حکومت کے حوالے کی ہیں۔ دعوی کیا گیا ہے کہ باقاعدہ رسمی لیٹر کے ذریعے ڈپلومیٹک امور کے مدیر حمد مطر الشامسی نے ایک لیٹر میں ان اطلاعات کو صیہونی قابض ریاست کے حوالے کیا جس کے ذیل میں موصوف کے دستخط موجود ہیں۔
ویب سائٹ نے مزید لکھا ہے کہ اس رسمی لیٹر میں بیان کیا گیا کہ یہ شدید محرمانہ اطلاعات ہیں۔ ان افراد میں ۴۲۴۷۲ چینی، ۴۹۵۳۵ امریکی، ۱۶۲۴۰۵ پاکستانی، ۱۳۵۹۲ ترکی، ۱۷۴۳۴ روسی، ۲۸۱۲۰ فرانسیسی، ۷۵۴۰۸ فلسطینی، ۴۴۸۱۱۱ مصری اور ۶۴۲۰۱ لبنانی شامل ہیں۔