شادی کی تقریب کو سادگی سے برپا کریں
رہبر معظم امام خامنہ ای دام ظلہ العالی
اردو ترجمہ
اپنی زندگی میں ہر چیز میں سادگی اختیار کریں۔ زندگی میں سادگی شروع شادی کی تقریب سے کریں۔ اگر آپ اس تقریب کو سادہ رکھتے ہیں تو اگلا مرحلہ آسان ہوگا، لیکن اگر آپ نے جا کر اس تقریب کو طاغوتی زمانے کے اشراف اور رئیسوں کی طرح برپا کیا پھر سادگی اختیار نہیں کر پائیں گے۔ تب آپ کسی چھوٹے گھر میں محدود وسائل کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکیں گے۔ اس وقت نہیں ہو سکے گا کیونکہ آب نے ابتدا میں ہی خراب کر دیا اور اب وہ ہاتھ سے نکل گیا۔ شروع ہی سے اپنی زندگی کی بنیاد سادگی اور سادہ زیستی پر رکھیں تاکہ زندگی آپ کے لیے، آپ کے عزیزوں کے لیے اور معاشرے کے لوگوں کے لیے آسان ہو، ان شاء اللہ۔
اصلی متن
در همه امور زندگیتان سادگی را رعایت کنید. اولش هم از همین مراسم ازدواج شروع میشود. اگر ساده برگزار کردید، قدم بعدیاش هم می شود ساده و الا شما که رفتید آن مجلس کذایی مثل اعیان و اشرافهای زمان طاغوت را درست کردید، بعد دیگر نمیتوانید بروید تو خانه کوچکی مثلاً با وسایل مختصری زندگی کنید. این جور نمیشود. دیگر چون خراب شده و از دست رفته است. از اول، زندگی را پایهاش را براساس سادگی و ساده زیستی بگذارید تا زندگی بر خودتان، بر کسانتان و بر مردم جامعه انشاءالله آسان شود.(۱)