راستوں کی جدائی۔علامہ سید جواد نقوی دام ظلہ العالی
Thursday, 21 October 2021، 09:17 AM
آیت اللہ علامہ سید جواد نقوی حفظہ اللہ تعالی
معجونى اور پروپىگنڈہ دىن مىں بىنا و نا بىنا ، اعمىٰ و بصىر ، با فہم و نا فہم ، بابصىرت و بے بصىرت، بانور و بے نور اور باشعور و بے شعور ىکساں دکھائى دىتے ہىں ۔ لىکن قرآن کرىم خالص اور ملاوٹ سے پاک تعلىمات دونوں راہوں مىں فرق اور جدائى کو عقىدہ اور دىن بنا کر پىش کرتا ہے ۔ اس لئے ان راستوں مىں جدائى کرنا صرف اىک سادہ عمل نہىں بلکہ الٰہى دىن و مکتب کا تقاضا اور اىسا اٹل و مضبوط عقىدہ ہے جس کى بناء پر انسان کے نفس مىں طاغوت سے ٹکرا جانے کا حوصلہ پىدا ہوجاتا ہے ۔(۱)
حوالہ:
استاد محترم سىد جواد نقوى ، ماخوذ ازکتاب :کربلا حق و باطل مىں جدائى کا راستہ۔
21/10/21