نہج البلاغہ حکمت ۲۴، ۲۵
Thursday, 9 September 2021، 09:54 PM
حکمت ۲۴
متن:
یَا ابْنَ آدَمَ إِذَا رَأَیْتَ رَبَّکَ سُبْحَانَهُ یُتَابِعُ عَلَیْکَ نِعَمَهُ وَ أَنْتَ تَعْصِیهِ فَاحْذَرْهُ.
ترجمہ:
اے آدمؑ کے بیٹے! جب تو دیکھے کہ اللہ سبحانہ تجھے پے درپے نعمتیں دے رہا ہے اور تو اس کی نافرمانی کر رہا ہے، تو اس سے ڈرتے رہنا۔
حکمت ۲۵
متن:
مَا أَضْمَرَ أَحَدٌ شَیْئاً إِلاَّ ظَهَرَ فِی فَلَتَاتِ لِسَانِهِ وَ صَفَحَاتِ وَجْهِهِ.
ترجمہ:
جس کسی نے بھی کوئی بات دل میں چھپا کر رکھنا چاہی، وہ اس کی زبان سے بے ساختہ نکلے ہوۓ الفاظ اور چہرہ کے آثار سے نمایاں ضرور ہو جاتی ہے۔
حوالہ:
مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہ، نہج البلاغہ اردو، ص۳۶۱۔