نفرت انگیز طلاقیں۔اسلامی داستانیں۳
Thursday, 23 September 2021، 10:53 PM
سبق آموز واقعات
رسول اکرم ﷺ کی ایک شخص سے ملاقات ہوئی۔ آپ ﷺ نے اس سے پوچھا تم نے اپنی بیوی میں کیا برائی دیکھی کہ اسے طلاق دی؟ اس نے کہا کوئی برائی نہیں دیکھی۔
پھراس شخص نے ایک اور شادی کی اور اس بیوی کو بھی طلاق دے دی ۔آنحضرت ﷺ نے پھراس سے پوچھا تم نے اپنی دوسری بیوی کو کیوں طلاق دی اس میں کیا برائی دیکھی ؟ اس نے کہا کوئی برائی نہیں دیکھی۔پھر اس شخص نے تیسری شادی کی اور تیسری بیوی کو بھی طلاق دے دی۔رسول اکرمﷺ نے اس شخص کے بارے میں سنا تو ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ دشمن رکھتاہے اور لعنت بھیجتا ہے ایسے مردوں پر جو بار بار بیوی بدلنے کے شوقین ہوں اور ایسی عورتوں پر جو بار بار شوہر بدلنے کی خوہش مند ہوں۔(۱)
حوالہ:
۱۔ شہید مطہریؒ، اسلامی داستانیں، ص۳۲۔
21/09/23