مہدویت از نظر امام خمینیؒ (۶)
ہمارا فریضہ ظلم و جور کا راستہ روکنا ہے تاکہ مقدمات ظہور فراہم ہوں
امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ:
اس وقت دنیا ظلم و جور سے پر ہوتی جا رہی ہے اور ہمیں چاہیے کہ اس ظلم و ستم کا راستہ روکیں، یہ کام ہمیں حتما انجام دینا ہوگا۔ یہ کام انجام دینا ہمارا فریضہ ہے اسلام اور قرآن کریم نے ہمیں اس کام کا مکلف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان امور کو انجام دو۔ لیکن ہم یہ کام نہیں کرسکتے کیونکہ ہم کر بھی نہیں سکتے کہ پوری دنیا کو ظلم سے پاک کردیں سواۓ یہ کہ وہ آنے والا آجاۓ اور دنیا کو ظلم و ستم سے پاک کردے۔ پس پھر ہم کیا کریں؟ ہمارا فریضہ کم از کم یہ بنتا ہے کہ اس کام کے مقدمات فراہم کریں، ہمیں اس کام کے اسباب کو فراہم کرنا ہے تاکہ یہ کام کرنے والا نزدیک ترین نکتے سے اس کام کو شروع کرے۔ ہمیں اس کام کے مقدمات کو اس حد تک فراہم کرنا ہوگا کہ یہ عالم اس حضرت سلام اللہ علیہا کے قیام کے لئے آمادہ ہو جاۓ۔ (۱)
حوالہ:
خمینیؒ، روح اللہ موسوی، صحیفہ امام، ج۲۱، ص۱۷۔