مہدویت از نظر امام خمینیؒ (۵)
زمانہ غیبت میں ہمارا فریضہ عالمی حکومت کے لیے راہ ہموار کرنا ہے
امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ:
اب جبکہ ہم زمانہ غیبت میں زندگی گزار رہے ہیں اور فرض یہ ہے کہ اسلام تا قیام قیامت قرار دیا گیا ہے اور اسکے احکام بھی ہر زمانے میں لاگو ہیں تاکہ معاشروں میں ہرج و مرج لازم نا آۓ، ایسی صورت میں تشکیل حکومت لازم ہے۔ عقل بھی ہمیں حکم دیتی ہے کہ اگر کوئی اسلامی ریاستوں یا اسلامی حدود پر حملہ کرے تو اسکا دفاع کیا جاۓ، اگر مسلمانوں کی ناموس پر کوئی حملہ کرتا ہے تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے، شرع مقدس نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ ایسے اشخاص کہ جنکے بارے میں تمہیں خطرہ ہے کہ وہ تجاوز کرسکتے ہیں انکے خلاف تیار رہو۔ پس ان سب امور کے لئے خود حکومت، قوت مقننہ، و قوت اجرائیہ کا تشکیل پانا ناگزیر ہے، کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ یہ سب امور خود بخود تو نہیں طے پاجائیں گے، اس کے لیے حکومت کی تشکیل ضروری ہے. پس اب جبکہ کوئی ایک معین و مشخص فرد خدای متعال کی جانب سے ہم پر حاکم کے طور مقرر نہیں کیا گیا تو ہمارا فریضہ کیا بنتا ہے؟ ( اسلام اور اسکے احکامات کو ترک کر دیں؟ اسلام کو سیاست، اجتماعی مسائل سے دور کر لیں؟(۱)
حوالہ:
۱۔ مہدویت در نظر امام خمینی، ص ۷۶۔