مہدویت از نظر امام خمینیؒ (۳)
Saturday, 4 September 2021، 10:45 AM
حکومت حسینؑ جیسے پاک اور عادل ہاتھوں میں ہو
امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ:
امام حسین علیہ السلام اور امام عصر أرواحنا الفداء ہر دو شخصیات عدالت کو قائم کرنے والی شخصیات ہیں، سید الشہدا سلام اللہ علیہ نے اپنی ساری زندگی منکر عظیم (یزیدی حکومت) کو نابود کرنے کیلئے صرف کردی تاکہ معروف (نظام امامت) کو قائم کرسکیں۔ حضرت صاحب أرواحنا الفداء بھی جب تشریف لائیں گے تو وہ بھی یہی حسینی کام دہرائیں گے، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ سیدالشھدا علیہ السلام حکومت کے لیے نہیں آۓ، غلط سمجھتے ہیں. یہ حکومت کے لیے ہی آۓ ہیں اور اس لئے آۓ ہیں تاکہ حکومت حسین علیہ السلام جیسے پاکیزہ ہاتھوں میں ہو، حسین علیہ السلام کے حقیقی شیعہ جیسوں کے ہاتھوں میں ہو۔(۱)
حوالہ:
خمینی، روح اللہ موسوی، صحیفہ امام، ج۲۱، ص۲۔
21/09/04