مشہور جملہ الحمدللہ الذی جعل اعدائنا من الحمقاء کی سند
Tuesday, 7 September 2021، 04:48 PM
سوال:
کیا یہ مشہور جملہ ’’الحمد للہ الذی جعلنا اعدائنا من الحمقاء‘‘ حدیث ہے؟ اور یہ کس امام سے روایت ہوا ہے؟
جواب:
یہ جملہ حدیث نہیں ہے۔ اکثر طور پر دیکھا گیا ہے کہ اس جملے کو امام جعفر صادقؑ یا امام زین العابدینؑ سے منسوب کیا جاتا ہے لیکن روایات و کتب تاریخی کے سافٹ ویئرز میں تحقیق کے بعد ثابت ہوا ہے کہ یہ جملہ کسی بھی حدیث کی کتاب میں بطور روایت نقل نہیں ہوا۔
21/09/07