بصیرت اخبار

ماہ رمضان میں سفر کرنا

Saturday, 11 September 2021، 01:09 PM

سوال:

ماہ رمضان میں روزے کی حالت میں جان بوجھ کر سفر کرنے کا کیا حکم ہے جب کہ نیت یہ ہو کہ سفر پر جا کر فقط روزہ قصر کروں گا۔

جواب:

[[رہبر معظم امام خامنہ ای]]:

ماہ رمضان میں شرعی طور پر سفر کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن اگر سفر اس نیت سے کرے کہ روزہ قصر ہو تو مکروہ ہے۔(۱)

[[آیت اللہ العظمی سیستانی]]:

ماہ رمضان میں سفر کرنا شرعی طور پر ممانعت نہیں رکھتا۔ لیکن جان بوجھ کر روزہ قصر کرنے کی نیت سے سفر کرنا مکروہ ہے۔ تاہم کفارہ نہیں بلکہ رمضان کے بعد ہر ایک روزہ جو قصر کیا ہے، کے بدلے فقط ایک روزہ قضا کے طور پر رکھنا ہوگا۔(۲)

[[رہبر کبیر امام خمینیؒ]]:

ماہ رمضان میں سفر کرنے میں کوئی حرج نہیں حتی اگر روزے کو قصر کرنے کی نیت سے بھی سفر کرے تب بھی جائز ہے۔ لیکن ۲۳ روزے گزرنے سے پہلے سفر کرے تو مکروہ ہے مگر یہ کہ بہت ہی ضروری کام ہو۔(۳)

[[آیت اللہ العظمی وحید خراسانی]]:

شرعی طور پر ماہ رمضان میں سفر کرنا حرام نہیں البتہ کراہت رکھتا ہے چاہے روزہ قصر کرنے کی نیت سے سفر کرے یا کسی اور امر کی وجہ سے۔ مگر یہ کہ کوئی ضروری امر درپیش ہو یا مثلا حج کا سفر کرنا ہو۔(۴)

[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]:

ماہ رمضان میں سفر کرنا شرعی طور پر حرام نہیں ہے۔ لیکن اگر روزے سے بچنے کے لیے سفر کرے تو مکروہ ہے۔(۵)

 


حوالہ جات:

۱۔ آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔ 

۲۔ آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔

۳۔ آفیشل ویب سائٹ امام خمینیؒ۔

۳۔ آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ وحید خراسانی۔

۴۔ آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔

موافقین ۰ مخالفین ۰ 21/09/11
عون نقوی

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی