امام علیؑ کا رنج و غم۔علامہ سید جواد نقوی دام ظلہ العالی
Friday, 24 September 2021، 05:01 PM
استاد محترم علامہ سید جواد نقوی حفظہ اللہ تعالی
امام علیؑ کو ان لوگوں نے سب سے زیادہ اذیت اور تکلیف دی جو خبیث اور طیب کو ایک پلڑے میں رکھتے تھے اور دونوں میں کسی تفریق و تقسیم کے قائل نہ تھے۔ آپؑ کے پر آشوب دور میں لوگوں نے خبیث اور طیب کو ایک دوسرے سے مخلوط کرکے باطل کے ساتھ سمجھوتہ کرلیا تھا جس کے نتیجے میں انہیں طیب، خبیث سے جدا نظر نہیں آتا تھا۔
لہذہ لوگ امام علیؑ جوکہ مجموعہ جمیع کمالات و خصائل تھے کومعاویہ جیسے انسان سے موازنہ کرنے لگے۔ لوگوں کے اس سلوک نے امام علیؑ کو اس قدر رنج و غم میں مبتلاء کیا کہ آپؑ کوکہنا پڑا:
الدَّهْر أنْزَلَنِی ، أنْزَلَنِی حَتَّی یُقَالُ عَلِیّ وَ مُعَاوِیَةُ.
زمانے نے مجھ پر اس قدر ستم کیا کہ وہ مجھے اس مقام پر لے آیاحتی کہا جانے لگا : علیؑ اور معاویہ۔(۱)
حوالہ:
ماخوذ از کربلا حق و باطل میں جدائی کا راستہ، استاد محترم علامہ سید جواد نقوی۔
21/09/24