بصیرت اخبار

نہج البلاغہ مکتوب ۶۵

Saturday, 31 December 2022، 05:21 PM

معاویہ کے نام

اَمَّا بَعْدُ! فَقَدْ اٰنَ لَکَ اَنْ تَنْتَفِعَ بِاللَّمْحِ الْبَاصِرِ مِنْ عِیَانِ الْاُمُوْرِ، فَقَدْ سَلَکْتَ مَدَارِجَ اَسْلَافِکَ، بِادِّعَآئِکَ الْاَبَاطِیْلَ، وَ اقْتِحَامِکَ غُرُوْرَ الْمَیْنِ وَ الْاَکَاذِیْبِ، وَ بِانْتِحَالِکَ مَا قَدْ عَلَا عَنْکَ، وَ ابْتِزَازِکَ لِمَا اخْتُزِنَ دُوْنَکَ، فِرَارًا مِّنَ الْحَقِّ، وَ جُحُوْدًا لِّمَا هُوَ اَلْزَمُ لَکَ، مِنْ لَحْمِکَ وَ دَمِکَ، مِمَّا قَدْ وَعَاهُ سَمْعُکَ، وَ مُلِئَ بِهٖ صَدْرُکَ، ﴿فَمَا ذَا بَعْدَ الْحَقِّ اِلَّا الضَّلٰلُ ۖۚ ﴾ الْمُبِینُ؟! وَ بَعْدَ الْبَیَانِ اِلَّا اللَّبْسُ؟! فَاحْذَرِ الشُّبْهَةَ وَ اشْتِمَالَهَا عَلٰى لُبْسَتِهَا، فَاِنَّ الْفِتْنَةَ طَالَمَا اَغْدَفَتْ جَلَابِیْبَهَا، وَ اَغْشَتِ الْاَبْصَارَ ظُلْمَتُهَا.

اب اس کا وقت ہے کہ روشن حقیقتوں کو دیکھ کر ان سے فائدہ اٹھا لو۔ مگر تم تو باطل دعویٰ کرنے، کذب و فریب میں لوگوں کو جھونکنے، اپنی حیثیت سے بلند چیز کا ادّعا کرنے اور ممنوعہ چیزوں کو ہتھیا لینے میں اپنے بزرگوں کے مسلک پر چل رہے ہو۔ یہ اس لئے کہ حق سے بھاگنا چاہتے ہو اور ان چیزوں سے کہ جو گوشت و خون سے بھی زیادہ تم سے چمٹی ہوئی ہیں اور تمہارے کانوں میں محفوظ اور سینے میں بھری ہوئی ہیں، انکار کرنا چاہتے ہو۔ تو حق کو چھوڑنے کے بعد کھلی ہوئی گمراہی اور بیانِ حقیقت کے نظر انداز کئے جانے کے بعد سراسر فریب کاری کے سوا اور ہے ہی کیا۔ ?لہٰذا شبہات اور ان کی تلبیس کا ریوں سے بچو۔ کیونکہ فتنے مدت سے دامن لٹکائے ہوئے ہیں اور ان کے اندھیروں نے آنکھوں کو چندھیا رکھا ہے۔

وَ قَدْ اَتَانِیْ کِتَابٌ مِّنْکَ ذُوْ اَفَانِیْنَ مِنَ الْقَوْلِ، ضَعُفَتْ قُوَاهَا عَنِ السِّلْمِ، وَ اَسَاطِیْرَ لَمْ یَحِکْهَا مِنْکَ عِلْمٌ وَّ لَا حِلْمٌ، اَصْبَحْتَ مِنْهَا کَالْخَآئِضِ‏ فِی الدَّهَاسِ، وَ الْخَابِطِ فِی الدَّیْمَاسِ، وَ تَرَقَّیْتَ اِلٰى مَرْقَبَةٍۭ بَعِیْدَةِ الْمَرَامِ، نَازِحَةِ الْاَعْلَامِ، تَقْصُرُ دُوْنَهَا الْاَنُوْقُ، وَ یُحَاذٰى بِهَا الْعَیُّوْقُ.

تمہارا خط مجھے ملا ہے، ایسا کہ جس میں قسم قسم کی بے جوڑ باتیں ہیں، جن سے صلح و امن کے مقصد کو کوئی تقویت نہیں پہنچ سکتی اور اس میں ایسے خرافات ہیں کہ جن کے تانے بانے کو علم و دانائی سے نہیں بنا۔ تم تو ان باتوں کی وجہ سے ایسے ہو گئے ہو جیسے کوئی دلدل میں دھنستا جا رہا ہو اور اندھے کنویں میں ہاتھ پیر مار رہا ہو۔ تم اپنے کو اونچا کر کے ایسی بلند بام اور گم کردہ نشان چوٹی تک لے گئے ہو کہ عقاب بھی وہاں پَر نہیں مار سکتا اور ستارہ عیوق کی بلندی سے ٹکر لے رہی ہے۔

وَ حَاشَ لِلّٰهِ اَنْ تَلِیَ لِلْمُسْلِمِیْنَ بَعْدِیْ صَدَرًا، اَوْ وِرْدًا، اَوْ اُجْرِیَ لَکَ عَلٰۤى اَحَدٍ مِّنْهُمْ عَقْدًا اَوْ عَهْدًا.

حاشا و کلا! یہ کہاں ہو سکتا ہے کہ تم میرے با اقتدار ہونے کے بعد مسلمانوں کے حل و عقد کے مالک بنو، یا میں تمہیں کسی ایک شخص پر بھی حکومت کا کوئی پروانہ یا دستاویز لکھ دوں۔

فَمِنَ الْاٰنَ فَتَدَارَکْ نَفْسَکَ، وَ انْظُرْ لَهَا، فَاِنَّکَ اِنْ فَرَّطْتَّ حَتّٰى یَنْهَدَ اِلَیْکَ عِبَادُ اللّٰهِ، اُرْتِجَتْ عَلَیْکَ الْاُمُوْرُ، وَ مُنِعْتَ اَمْرًا هُوَ مِنْکَ الْیَوْمَ مَقْبُوْلٌ، وَ السَّلَامُ.

خیر! اب کے سہی، اپنے نفس کو بچاؤ اور اس کی دیکھ بھال کر و۔ کیونکہ اگر تم نے اس وقت تک کوتاہی کی کہ جب خدا کے بندے تمہارے مقابلہ کو اٹھ کھڑے ہوئے پھر تمہاری ساری راہیں بند ہو جائیں گی اور جو صورت تم سے آج قبول کی جاسکتی ہے اس وقت قبول نہ کی جائے گی۔ والسلام۔

https://balagha.org

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی