بصیرت اخبار

نہج البلاغہ مکتوب ۶۳

Saturday, 31 December 2022، 05:28 PM

اِلٰۤى اَبِیْ مُوْسَى الْاَشْعَرِىِّ، وَ هُوَ عَامِلُهٗ عَلَى الْکُوْفَةِ، وَ قَدْ بَلَغَهُ عَنْهُ تَثْبِیْطُهُ النَّاسَ عَنِ الْخُرُوْجِ اِلَیْهِ لَمَّا نَدَبَهُمْ لِحَرْبِ اَصْحَابِ الْجَمَلِ:

عامل کوفہ ابو موسیٰ اشعری کے نام، جب حضرتؑ کو خبر پہنچی کہ وہ اہل کوفہ کو جنگ جمل کے سلسلہ میں جب کہ آپؑ نے انہیں مدد کیلئے بلایا تھا، روک رہا ہے:

مِنْ عَبْدِ اللّٰهِ عَلِیٍّ اَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ اِلٰى عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ قَیْسٍ.

خدا کے بندے علی امیر المومنین علیہ السلام کی طرف سے عبد اللہ ابن قیس (ابو موسیٰ) کے نام:

اَمَّا بَعْدُ! فَقَدْ بَلَغَنِیْ عَنْکَ قَوْلٌ هُوَ لَکَ وَ عَلَیْکَ، فَاِذَا قَدِمَ رَسُوْلِیْ عَلَیْکَ فَارْفَعْ ذَیْلَکَ، وَ اشْدُدْ مِئْزَرَکَ، وَ اخْرُجْ مِنْ جُحْرِکَ، وَ انْدُبْ مَنْ مَّعَکَ، فَاِنْ حَقَّقْتَ فَانْفُذْ، وَ اِنْ تَفَشَّلْتَ فَابْعُدْ.

مجھے تمہاری طرف سے ایسی بات کی خبر ملی ہے جو تمہارے حق میں بھی ہو سکتی ہے اور تمہارے خلاف بھی پڑسکتی ہے۔ جب میرا قاصد تمہارے پاس پہنچے تو (جہاد کیلئے) دامن گردان لو، کمر کس لو، اور اپنے بل سے باہر نکل آؤ، اور اپنے ساتھ والوں کو بھی دعوت دو، اور اگر حق تمہارے نزدیک ثابت ہے تو کھڑے ہو، اور اگر بودا پن دکھانا ہے تو (ہماری نظروں سے) دور ہوجاؤ۔

وَ ایْمُ اللّٰهِ! لَتُؤْتَیَنَّ حَیْثُ اَنْتَ، وَ لَا تُتْرَکُ حَتّٰى یُخْلَطَ زُبْدُکَ بِخَاثِرِکَ وَ ذَآئِبُکَ بِجَامِدِکَ‏، وَ حَتّٰى تُعْجَلَ عَنْ قِعْدَتِکَ، وَ تَحْذَرَ مِنْ اَمَامِکَ کَحَذَرِکَ مِنْ خَلْفِکَ، وَ مَا هِیَ بِالْهُوَیْنَى الَّتِیْ تَرْجُوْ، وَ لٰکِنَّهَا الدَّاهِیَةُ الْکُبْرٰى، یُرْکَبُ جَمَلُهَا، وَ یُذَلُّ صَعْبُهَا، وَ یُسْهَّلُ جَبَلُهَا.

خدا کی قسم! تم گھیر گھار کر لائے جاؤ گے خواہ کہیں بھی ہو، اور چھوڑے نہیں جاؤ گے یہاں تک کہ تم اپنی دو عملی کی وجہ سے بوکھلا اٹھو گے اور تمہارا سارا تار پود بکھر جائے گا، یہاں تک کہ تمہیں اطمینان سے بیٹھنا بھی نصیب نہ ہو گا، اور سامنے سے بھی اسی طرح ڈرو گے جس طرح اپنے پیچھے سے ڈرتے ہو۔ جیسا تم نے سمجھ رکھا ہے یہ کوئی آسان بات نہیں ہے، بلکہ یہ ایک بڑی مصیبت ہے جس کے اونٹ پر بہرحال سوار ہونا پڑے گا، اور اس کی دشواریوں کو ہموار کیا جائے گا اور اس پہاڑ کو سر کیا جائے گا۔

فَاعْقِلْ عَقْلَکَ، وَ امْلِکْ اَمْرَکَ، وَ خُذْ نَصِیْبَکَ وَ حَظَّکَ، فَاِنْ کَرِهْتَ فَتَنَحَّ اِلٰى غَیْرِ رَحْبٍ، وَ لَا فِیْ نَجَاةٍ، فَبِالْحَرِیِّ لَتُکْفَیَنَّ وَ اَنْتَ نَائِمٌ، حَتّٰى لَا یُقَالَ اَیْنَ فُلَانٌ.

لہٰذا اپنی عقل کو ٹھکانے پر لاؤ، اپنے حالات پر قابو حاصل کرو اور اپنا حظ و نصیب لینے کی کوشش کرو، اور اگر یہ ناگوار ہے تو ادھر دفان ہو جہاں نہ تمہارے لئے آؤ بھگت ہے، نہ تمہارے لئے چھٹکارے کی کوئی صورت۔ اب یہی مناسب ہے کہ تمہیں بے ضرورت سمجھ کر نظر انداز کیا جائے۔ مزے سے سوئے پڑے رہو! کوئی یہ بھی تو نہ پوچھے گا کہ فلاں ہے کہاں؟

وَ اللّٰه!ِ اِنَّهٗ لَحَقٌّ مَّعَ مُحِقٍّ، وَ مَا نُبَالِیْ مَا صَنَعَ الْمُلْحِدُوْنَ، وَ السَّلَامُ.

خدا کی قسم! یہ حق پرست کا صحیح اقدام ہے اور ہمیں بے دینوں کے کرتوتوں کی کوئی پروا نہیں ہوسکتی۔ والسلام۔

https://balagha.org

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی