بصیرت اخبار

نہج البلاغہ مکتوب ۳۹

Tuesday, 10 January 2023، 04:06 PM

عمر و ابن عاص کے نام

فَاِنَّکَ قَدْ جَعَلْتَ دِیْنَکَ تَبَعًا لِّدُنْیَا امْرِئٍ ظَاهِرٍ غَیُّهٗ، مَهْتُوْکٍ سِتْرُهٗ، یَشِیْنُ الْکَرِیْمَ بِمَجْلِسِهٖ، وَ یُسَفِّهُ الْحَلِیْمَ بِخِلْطَتِهٖ، فَاتَّبَعْتَ اَثَرَهٗ، وَ طَلَبْتَ فَضْلَهٗ، اتِّبَاعَ الْکَلْبِ لِلضِّرْغَامِ، یَلُوْذُ اِلٰى مَخَالِبِهٖ، وَ یَنْتَظِرُ مَا یُلْقٰۤى اِلَیْهِ مِنْ فَضْلِ فَرِیْسَتِهٖ، فَاَذْهَبْتَ دُنْیَاکَ وَ اٰخِرَتَکَ، وَ لَوْ بِالْحَقِّ اَخَذْتَ اَدْرَکْتَ مَا طَلَبْتَ. فَاِنْ یُّمَکِّنِّی اللّٰهُ مِنْکَ وَ مِنِ ابْنِ اَبِیْ سُفْیَانَ اَجْزِکُمَا بِمَا قَدَّمْتُمَا، وَ اِنْ تُعْجِزَا وَ تَبْقَیَا فَمَاۤ اَمَامَکُمَا شَرٌّ لَّکُمَا، وَ السَّلَامُ.

تم نے اپنے دین کو ایک ایسے شخص کی دنیا کے پیچھے لگا دیا ہے جس کی گمراہی ڈھکی چھپی ہوئی نہیں ہے، جس کا پردہ چاک ہے، جو اپنے پاس بٹھا کر شریف انسان کو بھی داغدار اور سنجیدہ اور بردبار شخص کو بے وقوف بناتا ہے۔ تم اس کے پیچھے لگ گئے اور اس کے بچے کھچے ٹکڑوں کے خواہشمند ہو گئے۔ جس طرح کتا شیر کے پیچھے ہو لیتا ہے۔ اس کے پنجوں کو امید بھری نظروں سے دیکھتا ہوا اور اس انتظار میں کہ اس کے شکار کے بچے کھچے حصہ میں سے کچھ آگے پڑ جائے۔ اس طرح تم نے اپنی دنیا و آخرت دونوں کو گنوایا۔ حالانکہ اگر حق کے پابند رہتے تو بھی تم اپنی مراد کو پا لیتے۔ اب اگر اللہ نے مجھے تم پر اور فرزند ِابو سفیان پر غلبہ دیا تو میں تم دونوں کو تمہارے کرتوتوں کا مزہ چکھا دوں گا، اور اگر تم میری گرفت میں نہ آئے اور میرے بعد زندہ رہے تو جو تمہیں اس کے بعد درپیش ہو گا وہ تمہارے لئے بہت برا ہو گا۔ والسلام۔

https://balagha.org

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی