بصیرت اخبار

نہج البلاغہ مکتوب ۲۹

Friday, 6 January 2023، 07:23 PM

اِلٰۤى اَهْلِ الْبَصْرَةِ

اہل بصرہ کی طرف

وَقَدْ کَانَ مِنِ انْتِشَارِ حَبْلِکُمْ وَ شِقَاقِکُمْ مَا لَمْ تَغْبَوْا عَنْهُ، فَعَفَوْتُ عَنْ مُّجْرِمِکُمْ، وَ رَفَعْتُ السَّیْفَ عَنْ مُّدْبِرِکُمْ، وَ قَبِلْتُ مِنْ مُّقْبِلِکُمْ. فَاِنْ خَطَتْ بِکُمُ الْاُمُوْرُ الْمُرْدِیَةُ، وَ سَفَهُ الْاٰرَآءِ الْجَآئِرَةِ، اِلٰی مُنَابَذَتِیْ وَ خِلَافِیْ، فَهَا اَنَا ذَا قَدْ قَرَّبْتُ جِیَادِیْ، وَ رَحَلْتُ رِکَابِیْ.

تمہاری تفرقہ پردازی و شورش انگیزی کی جو حالت تھی اس کو تم خود سمجھ سکتے ہو، لیکن میں نے تمہارے مجرموں سے درگزر کیا، پیٹھ پھرانے والوں سے تلوار روک لی اور بڑھ کر آنے والوں کیلئے میں نے ہاتھ پھیلا دیئے۔ اب اگر پھر تباہ کن اقدامات اور کج فہمیوں سے پیدا ہونے والے سفیہانہ خیالات نے تمہیں عہد شکنی اور میری مخالفت کی راہ پر ڈالا، تو سن لو! کہ میں نے اپنے گھوڑوں کو قریب کر لیا ہے اور اونٹوں پر پالان کس لئے ہیں۔

وَ لَئِنْ اَلْجَاْتُمُوْنِیْۤ اِلَی الْمَسِیْرِ اِلَیْکُمْ، لَاُوْقِعَنَّ بِکُمْ وَقْعَةً لَّا یَکُوْنُ یَوْمُ الْجَمَلِ اِلَیْهَاۤ اِلَّا کَلَعْقَةِ لَاعِقٍ، مَعَ اَنِّیْۤ عَارِفٌ لِّذِی الطَّاعَةِ مِنْکُمْ فَضْلَهٗ، وَ لِذِی النَّصِیْحَةِ حَقَّهٗ، غَیْرَ مُتَجَاوِزٍ مُّتَّهَمًا اِلٰی بَرِیٍّ، وَ لَا نَاکِثًا اِلٰی وَفِیٍّ.

اور تم نے مجھے حرکت کرنے پر مجبور کیا تو تم میں اس طرح معرکہ آرائی کروں گا کہ اس کے سامنے جنگ جمل کی حقیقت بس یہ رہ جائے گی جیسے کوئی زبان سے کوئی چیز چاٹ لے۔ پھر بھی جو تم میں فرماں بردار ہیں ان کے فضل و شرف اور خیر خواہی کر نے والے کے حق کو میں پہچانتا ہوں اور میرے یہاں یہ نہیں ہو سکتا کہ مجرموں کے ساتھ بے گناہ اور عہد شکنوں کے ساتھ وفادار بھی لپیٹ میں آ جائیں۔

https://balagha.org

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی