بصیرت اخبار

نہج البلاغہ خطبہ ۳۴

Monday, 16 January 2023، 03:22 PM

فِیْ اسْتِنْفَارِ النَّاسِ اِلٰۤی اَهْلِ الشَّامِ

لوگوں کو اہلِ شام سے آمادہ جنگ کرنے کیلئے فرمایا

اُفٍّ لَّکُمْ! لَقَدْ سَئِمْتُ عِتَابَکُمْ! ﴿اَرَضِیْتُمْ بِالْحَیٰوةِ الدُّنْیَا مِنَ الْاٰخِرَةِ ۚ ﴾ عِوَضًا؟ وَ بِالذُّلِّ مِنَ الْعِزِّ خَلَفًا؟ اِذَا دَعَوْتُکُمْ اِلٰی جِهَادِ عَدُوِّکُمْ دَارَتْ اَعْیُنُکُمْ، کَاَنَّکُمْ مِنَ الْمَوْتِ فِیْ غَمْرَةٍ، وَ مِنَ الذُّهُوْلِ فِیْ سَکْرَةٍ، یُرْتَجُ عَلَیْکُمْ حَوَارِیْ فَتَعْمَهُوْنَ، فَکَاَنَّ قُلُوْبَکُمْ مَاْلُوْسَةٌ، فَاَنْتُمْ لَا تَعْقِلُوْنَ. مَاۤ اَنْتُمْ لِیْ بِثِقَةٍ سَجِیْسَ اللَّیَالِیْ، وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِرُکْنٍ یُّمَالُ بِکُمْ، وَ لَا زَوَافِرِ عِزٍّ یُّفْتَقَرُ اِلَیْکُمْ.

حیف ہے تم پر! میں تو تمہیں ملامت کرتے کرتے بھی اکتا گیا ہوں۔ ’’کیا تمہیں آخرت کے بدلے دنیوی زندگی اور عزت کے بدلے ذلّت ہی گوارا ہے‘‘ ؟ جب تمہیں دشمنوں سے لڑنے کیلئے بلاتا ہوں تو تمہاری آنکھیں اس طرح گھومنے لگ جاتی ہیں کہ گویا تم موت کے گرداب میں ہو اور جان کنی کی غفلت اور مدہوشی تم پر طاری ہے۔ میری باتیں جیسے تمہاری سمجھ ہی میں نہیں آتیں تو تم ششدر رہ جاتے ہو۔ معلوم ہوتا ہے جیسے تمہارے دل و دماغ پر دیوانگی کا اثر ہے کہ تم کچھ عقل سے کام نہیں لے سکتے۔ تم ہمیشہ کیلئے مجھ سے اپنا اعتماد کھو چکے ہو۔ نہ تم کوئی قوی سہارا ہو کہ تم پر بھروسا کر کے دشمنوں کی طرف رخ کیا جائے اور نہ تم عزت و کامرانی کے وسیلے ہو کہ تمہاری ضرورت محسوس ہو۔

مَاۤ اَنْتُمْ اِلَّا کَاِبِلٍ ضَلَّ رُعَاتُهَا، فَکُلَّمَا جُمِعَتْ مِنْ جَانِبٍ انْتَشَرَتْ مِن اٰخَرَ، لَبِئْسَ ـ لَعَمْرُ اللهِ! سَعْرُ نَارِ الْحَرْبِ اَنْتُمْ، تُکَادُوْنَ وَ لَا تَکِیْدُوْنَ، وَ تُنْتَقَصُ اَطْرَافُکُمْ فَلَا تَمْتَعِضُوْنَ، لَا یُنَامُ عَنْکُمْ وَ اَنْتُمْ فِیْ غَفْلَةٍ سَاهُوْنَ، غُلِبَ وَاللهِ الْمُتَخَاذِلُوْنَ، وَایْمُ اللهِ! اِنِّیْ لَاَظُنُّ بِکُمْ اَنْ لَّوْ حَمِسَ الْوَغٰی، وَ اسْتَحَرَّ الْمَوْتُ، قَدِ انْفَرَجْتُمْ عَنِ ابْنِ اَبِیْ طَالِبٍ انْفِرَاجَ الرَّاْسِ.

تمہاری مثال تو ان اونٹوں کی سی ہے جن کے چرواہے گُم ہو گئے ہوں، اگر انہیں ایک طرف سے سمیٹا جائے تو دوسری طرف سے تتر بتر ہو جائیں گے ۔ خدا کی قسم! تم جنگ کے شعلے بھڑکانے کیلئے بہت برے ثابت ہوئے ہو۔ تمہارے خلاف سب تدبیریں ہوا کرتی ہیں اور تم دشمنوں کے خلاف کوئی تدبیر نہیں کرتے۔ تمہارے (شہروں کے) حدود (دن بہ دن) کم ہوتے جا رہے ہیں مگر تمہیں غصہ نہیں آتا۔ وہ تمہاری طرف سے کبھی غافل نہیں ہوتے اور تم ہو کہ غفلت میں سب کچھ بھولے ہوئے ہو۔ خدا کی قسم! ایک دوسرے پر ٹالنے والے ہارا ہی کرتے ہیں۔ خدا کی قسم! میں تمہارے متعلق یہ گمان رکھتا ہوں کہ اگر جنگ زور پکڑ لے اور موت کی گرم بازاری ہو تو تم ابن ابی طالب سے اس طرح کٹ جاؤ گے جس طرح بدن سے سر (کہ دوبارہ پلٹنا ممکن ہی نہ ہو)۔

وَاللهِ! اِنَّ امْرَاً یُّمَکِّنُ عَدُوَّهٗ مِنْ نَّفْسِهٖ یَعْرُقُ لَحْمَهٗ، وَ یَهْشِمُ عَظْمَهٗ، وَ یَفْرِیْ جِلْدَهٗ، لَعَظِیْمٌ عَجْزُهٗ، ضَعِیْفٌ مَّا ضُمَّتْ عَلَیْهِ جَوَانِحُ صَدْرِهٖ. اَنْتَ فَکُنْ ذَاکَ اِنْ شِئْتَ، فَاَمَّا اَنَا فَوَاللهِ! دُوْنَ اَنْ اُعْطِیَ ذٰلِکَ ضَرْبٌۢ بِالْمَشْرَفِیَّةِ تَطِیْرُ مِنْهُ فَرَاشُ الْهَامِ، وَ تَطِیْحُ السَّوَاعِدُ وَ الْاَقْدَامُ، وَ یَفْعَلُ اللهُ بَعْدَ ذٰلِکَ مَا یَشَآءُ.

(خدا کی قسم!) جو شخص کہ اپنے دشمن کو اس طرح اپنے پر قابو دے دے کہ وہ اس کی ہڈیوں سے گوشت تک اتار ڈالے اور ہڈیوں کو توڑ دے اور کھال کو پارہ پارہ کر دے، تو اس کا عجز انتہا کو پہنچا ہوا ہے اور سینے کی پسلیوں میں گھرا ہوا (دل) کمزور و ناتواں ہے۔ اگر تم ایسا ہونا چاہتے ہو تو ہوا کرو، لیکن میں تو ایسا اس وقت تک نہ ہونے دوں گا جب تک مقام مشارف کی (تیز دھار) تلواریں چلا نہ لوں کہ جس سے سر کی ہڈیوں کے پرخچے اڑ جائیں اور بازو اور قدم کٹ کٹ کر گرنے لگیں۔ اس کے بعد جو اللہ چاہے وہ کرے۔

اَیُّهَا النَّاسُ! اِنَّ لِیْ عَلَیْکُمْ حَقًّا، وَ لَکُمْ عَلَیَّ حَقٌّ: فَاَمَّا حَقُّکُمْ عَلَیَّ: فَالنَّصِیْحَةُ لَکُمْ، وَ تَوْفِیْرُ فَیْئِکُمْ عَلَیْکُمْ، وَ تَعْلِیْمُکُمْ کَیْلَا تَجْهَلُوْا، وَ تَاْدِیْبُکُمْ کَیْمَا تَعْلَمُوْا. وَ اَمَّا حَقِّیْ عَلَیْکُمْ فَالْوَفَآءُ بِالْبَیْعَةِ، وَ النَّصِیْحَةُ فِی الْمَشْهَدِ وَ الْمَغِیْبِ، وَ الْاِجَابَةُ حِیْنَ اَدْعُوْکُمْ، وَ الطَّاعَةُ حِیْنَ اٰمُرُکُمْ.

اے لوگو! ایک تو میرا تم پر حق ہے اور ایک تمہارا مجھ پر حق ہے۔ (تمہارا مجھ پر حق یہ ہے) کہ میں تمہاری خیر خواہی پیشِ نظر رکھوں اور بیت المال سے تمہیں پورا پورا حصہ دوں اور تمہیں تعلیم دوں تاکہ تم جاہل نہ رہو اور اس طرح تمہیں تہذیب سکھاؤں جس پر تم عمل کرو، اور میرا تم پر یہ حق ہے کہ بیعت کی ذمہ داریوں کو پورا کرو اور سامنے اور پس پشت خیر خواہی کرو۔ جب بلاؤں تو میری صدا پر لبیک کہو اور جب کوئی حکم دوں تو اس کی تعمیل کرو۔

https://balagha.org

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی