بصیرت اخبار

نہج البلاغہ خطبہ ۲۱

Saturday, 7 January 2023، 03:24 PM

فَاِنَّ الْغَایَةَ اَمَامَکُمْ، وَ اِنَّ وَرَآءَکُمُ السَّاعَةَ تَحْدُوْکُمْ، تَخَفَّفُوْا تَلْحَقُوْا، فَاِنَّمَا یُنْتَظَرُ بِاَوَّلِکُمْ اٰخِرُکُمْ.

تمہاری منزل مقصود تمہارے سامنے ہے۔ موت کی ساعت تمہارے عقب میں ہے جو تمہیں آگے کی طرف لے چل رہی ہے۔ ہلکے پھلکے رہو تاکہ آگے بڑھنے والوں کو پا سکو۔ تمہارے اگلوں کو پچھلوں کا انتظار کرایا جا رہا ہے (کہ یہ بھی ان تک پہنچ جائیں)۔

اَقُوْلُ: اِنَّ هٰذَا الْکَلَامَ لَوْ وُزِنَ بَعْدَ کَلَامِ اللّٰهِ سُبْحَانَهٗ، وَ بَعْدَ کَلَامِ رَسُوْلِ اللّٰهِ ﷺ بِکُلِّ کَلَامٍ لَّمَالَ بِهٖ رَاجِحًا وَ بَرَّزَ عَلَیْهِ سَابِقًا. فَاَمَّا قَوْلُهٗ ؑ: «تَخَفَّفُوْاتَلْحَقُوْا»، فَمَا سُمِعَ کَلَامٌ اَقَلُّ مِنْهُ مَسْمُوْعًا وَ لَا اَکْثَرُ مَحْصُوْلًا، وَ مَاۤ اَبْعَدَ غَوْرَهَا مِنْ کَلِمَةٍ، وَ اَنْقَعَ نُطْفَتَهَا مِنْ حِکْمَةٍ، وَ قَدْ نَبَّهْنَا فِیْ کِتَابِ الْخَصَآئِصِ عَلٰى عِظَمِ قَدْرِهَا وَ شَرَفِ جَوْهَرِهَا.

سیّد رضی فرماتے ہیں کہ: کلامِ خدا و رسولؐ کے بعد جس کلام سے بھی ان کلمات کا موازنہ کیا جائے تو حسن و خوبی میں ان کا پلہ بھاری رہے گا اور ہر حیثیت سے بڑھے چڑھے رہیں گے اور آپؑ کا یہ ارشاد کہ: «تَخَفَّفُوْاتَلْحَقُوْا» اس سے بڑھ کر تو کوئی جملہ سننے ہی میں نہیں آیا جس کے الفاظ کم ہوں اور معنی بہت ہوں۔ اللہ اکبر! کتنے اس کلمہ کے معنی بلند اور اس حکمت کا چشمہ صاف و شفاف ہے اور ہم نے اپنی کتاب خصائص میں اس فقرے کی عظمت اور اس کے معنی کی بلندی پر روشنی ڈالی ہے۔

https://balagha.org/

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی