نہج البلاغہ خطبہ ۱۷۹
وَ قَدْ اَرْسَلَ رَجُلًا مِّنْ اَصْحَابِهٖ یَعْلَمُ لَهٗ عِلْمَ اَحْوَالِ قَوْمٍ مِّنْ جُنْدِ الْکُوْفَةِ قَدْ هَمُّوْابِاللِّحَاقِ بِالْخَوَارِجِ، وَ کَانُوْا عَلٰى خَوْفٍ مِّنْهُ ؑ، فَلَمَّا عَادَ اِلَیْهِ الرَّجُلُ قَالَ لَهٗ: اَ اَمِنُوْا فَقَطَنُوْا، اَمْ جَبُنُوْا فَظَعَنُوْا؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: بَلْ ظَعَنُوْا یَاۤ اَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ.فَقَالَ ؑ:
حضرتؑ نے اپنے اصحاب میں سے ایک شخص کو سپاہِ کوفہ کی ایک جماعت کی خبر لانے کیلئے بھیجا جو خارجیوں سے منضم ہو نے کا تہیہ کئے بیٹھی تھی، لیکن حضرتؑ سے خائف تھی۔ چنانچہ جب وہ شخص پلٹ کر آیا تو آپؑ نے دریافت کیا کہ: کیا وہ مطمئن ہو کر ٹھہر گئے ہیں یا کمزوری و بزدلی دکھاتے ہوئے چل دیے ہیں۔ اس نے کہا: یا امیر المومنینؑ وہ تو چلے گئے تو آپؑ نے ارشاد فرمایا:
بُعْدًا لَّهُمْ ﴿کَمَا بَعِدَتْ ثَمُوْدُ۠﴾، اَمَا لَوْ اُشْرِعَتِ الْاَسِنَّةُ اِلَیْهِمْ وَ صُبَّتِ السُّیُوْفُ عَلٰی هَامَاتِهِمْ، لَقَدْ نَدِمُوْا عَلٰی مَا کَانَ مِنْهُمْ، اِنَّ الشَّیْطٰنَ الْیَوْمَ قَدِ اسْتَفَلَّهُمْ، وَ هُوَ غَدًا مُّتَبَرِّئٌ مِّنْهُمْ، وَ مُتَخَلٍّ عَنْهُمْ، فَحَسْبُهُمْ بِخُرُوْجِهِمْ مِنَ الْهُدٰی، وَ ارْتِکَاسِهِمْ فِی الضَّلَالِ وَ الْعَمٰی، وَ صَدِّهِمْ عَنِ الْحَقِّ، وَ جِمَاحِهِمْ فِی التِّیْهِ.
انہیں قوم ثمود کی طرح خدا کی رحمت سے دوری ہو! دیکھنا جب نیزوں کے رخ ان کی طرف سیدھے ہوں گے اور تلواروں کے وار ان کی کھوپڑیوں پر پڑیں گے تو اپنے کئے پر پچھتائیں گے۔ آج تو شیطان نے انہیں تتر بتر کر دیا ہے اور کل ان سے اظہار بیزاری کرتا ہوا ان سے الگ ہو جائے گا۔ ان کا ہدایت سے نکل جانا، گمراہی و ضلالت میں جا پڑنا، حق سے منہ پھیر لینا اور ضلالتوں میں منہ زوریاں دکھانا ہی ان کے (مستحق عذاب) ہونے کیلئے کافی ہے۔
balagha.org