بصیرت اخبار

نہج البلاغہ خطبہ ۱۷۰

Tuesday, 7 February 2023، 07:26 PM

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَا تُوَارِیْ عَنْهُ سَمَآءٌ سَمَآءً، وَ لَاۤ اَرْضٌ اَرْضًا.

تمام حمد اس اللہ کیلئے ہے جس سے ایک آسمان دوسرے آسمان کو اور ایک زمین دوسری زمین کو نہیں چھپاتی۔

[مِنْهَا]

[اسی خطبہ کے ذیل میں فرمایا]

وَ قَدْ قَالَ قَآئِلٌ: اِنَّکَ عَلٰی هٰذَا الْاَمْرِ یَا بْنَ اَبِیْ طَالِبٍ لَحَرِیْصٌ. فَقُلْتُ: بَلْ اَنْتُمْ وَاللهِ! لَاَحْرَصُ وَ اَبْعَدُ، وَ اَنَا اَخَصُّ وَ اَقْرَبُ، وَ اِنَّمَا طَلَبْتُ حَقًّا لِّیْ وَ اَنْتُمْ تَحُوْلُوْنَ بَیْنِیْ وَ بَیْنَهٗ، وَ تَضْرِبُوْنَ وَجْهِیْ دُوْنَهٗ، فَلَمَّا قَرَعْتُهٗ بِالْحُجَّةِ فِی الْمَلَاِ الْحَاضِرِیْنَ هَبَّ، کَاَنَّهٗ بُهِتَ لَا یَدْرِیْ مَا یُجِیْبُنِیْ بِهٖ!.

مجھ سے ایک کہنے والے [۱] نے کہا کہ: اے ابن ابی طالبؑ! آپؑ تو اس خلافت پر للچائے ہوئے ہیں تو میں نے کہا کہ: خدا کی قسم! تم اس پر کہیں زیادہ حریص اور (اس منصب کی اہلیت سے) دور ہو اور میں اس کا اہل اور (پیغمبر ﷺ سے) نزدیک تر ہوں۔ میں نے تو اپنا حق طلب کیا ہے اور تم میرے اور میرے حق کے درمیان حائل ہو جاتے ہو اور جب اسے حاصل کرنا چاہتا ہوں تو تم میرا رخ موڑ دیتے ہو۔ چنانچہ جب بھری محفل میں مَیں نے اس دلیل سے اس (کے کان کے پردوں) کو کھٹکھٹایا تو چوکنا ہوا اور اس طرح مبہوت ہو کر رہ گیا کہ اسے کوئی جواب نہ سوجھتا تھا۔

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْۤ اَسْتَعْدِیْکَ عَلٰی قُرَیْشٍ وَّ مَنْ اَعَانَهُمْ! فَاِنَّهُمْ قَطَعُوْا رَحِمِیْ، وَ صَغَّرُوْا عَظِیْمَ مَنْزِلَتِیْ، وَ اَجْمَعُوْا عَلٰی مُنَازَعَتِیْ اَمْرًا هُوَ لِیْ.ثُمَّ قَالُوْا: اَ لَاۤ اِنَّ فِی الْحَقِّ اَنْ تَاْخُذَهٗ، وَ فِی الْحَقِّ اَنْ تَتْرُکَهٗ.

خدایا! میں قریش اور ان کے مدد گاروں کے خلاف تجھ سے مدد چاہتا ہوں۔ کیونکہ انہوں نے قطع رحمی کی اور میرے مرتبہ کی بلندی کو پست سمجھا اور اس (خلافت) پر کہ جو میرے لئے مخصوص تھی ٹکرانے کیلئے ایکا کر لیا ہے۔ پھر کہتے یہ ہیں کہ حق تو یہی ہے کہ آپؑ اسے لیں اور یہ بھی حق ہے کہ آپؑ اس سے دستبردار ہو جائیں۔ [۲]

[مِنْهَا: فِیْ ذِکْرِ اَصْحَابِ الْجَمَلِ]

[اس خطبہ کا یہ جز اصحاب جمل کے متعلق ہے]

فَخَرَجُوْا یَجُرُّوْنَ حُرْمَةَ رَسُوْلِ اللهِ -ﷺ کَمَا تُجَرُّ الْاَمَةُ عِنْدَ شِرَآئِهَا، مُتَوَجِّهِیْنَ بِهَاۤ اِلَی الْبَصْرَةِ، فَحَبَسَا نِسَآءَ هُمَا فِیْ بُیُوْتِهِمَا، وَ اَبْرَزَا حَبِیْسَ رَسُوْلِ اللهِ -ﷺ لَهُمَا وَ لِغَیْرِهِمَا، فِیْ جَیْشٍ مَّا مِنْهُمْ رَجُلٌ اِلَّا وَ قَدْ اَعْطَانِی الطَّاعَةَ، وَ سَمَحَ لِیْ بِالْبَیْعَةِ، طَآئِعًا غَیْرَ مُکْرَهٍ، فَقَدِمُوْا عَلٰی عَامِلِیْ بِهَا وَ خُزَّانِ بَیْتِ مَالِ الْمُسْلِمِیْنَ وَ غَیْرِهِمْ مِنْ اَهْلِهَا، فَقَتَلُوْا طَآئِفَةً صَبْرًا، وَ طَآئِفَةً غَدْرًا.

وہ لوگ (مکہ سے) بصرہ کا رخ کئے ہوئے اس طرح نکلے کہ رسول اللہ ﷺ کی حُرمت و ناموس کو یوں کھینچے پھرتے تھے جس طرح کسی کنیز کو فروخت کیلئے (شہر بشہر) پھرایا جاتا ہے۔ ان دونوں نے اپنی بیویوں کو تو گھروں میں روک رکھا تھا اور رسول اللہ ﷺ کی بیوی کو اپنے اور دوسروں کے سامنے کھلے بندوں لے آئے تھے۔ ایک ایسے لشکر میں کہ جس کا ایک ایک فرد میری اطاعت تسلیم کئے ہوئے تھا اور برضا و رغبت میری بیعت کر چکا تھا۔ یہ لوگ بصرہ میں میرے (مقررہ کردہ) عامل اور مسلمانوں کے بیت المال کے خزینہ داروں اور وہاں کے دوسرے باشندوں تک پہنچ گئے اور کچھ لوگوں کو قید کے اندر مار مار کے اور کچھ لوگوں کو حیلہ و مکر سے شہید کیا۔

فَوَاللهِ! لَوْ لَمْ یُصِیْبُوْا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ اِلَّا رَجُلًا وَّاحِدًا مُّعْتَمِدِیْنَ لِقَتْلِهٖ، بِلَا جُرْمٍ جَرَّهٗ، لَحَلَّ لِیْ قَتْلُ ذٰلِکَ الْجَیْشِ کُلِّهٖ، اِذْ حَضَرُوْهُ فَلَمْ یُنْکِرُوْا، وَ لَمْ یَدْفَعُوْا عَنْهُ بِلِسَانٍ وَّ لَا یَدٍ. دَعْ مَاۤ اَنَّهُمْ قَدْ قَتَلُوْا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ مِثْلَ الْعِدَّةِ الَّتِیْ دَخَلُوْا بِهَا عَلَیْهِمْ!.

خدا کی قسم! اگر وہ مسلمانوں میں سے صرف ایک ناکردہ گناہ مسلمان کو عمداً قتل کرتے تو بھی میرے لئے جائز ہوتا کہ میں اس تمام لشکر کو قتل کر دوں، کیونکہ وہ موجود تھے اور انہوں نے نہ تو اسے بُرا سمجھا اور نہ زبان اور ہاتھ سے اس کی روک تھام کی، چہ جائیکہ انہوں نے مسلمانوں کے اتنے آدمی قتل کر دیے جتنی تعداد خود ان کے لشکر کی تھی جسے لے کر ان پر چڑھ دوڑے تھے۔


balagha.org

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی