شراب پینے والا امام کا غلام نہیں ہو سکتا
Sunday, 10 April 2022، 03:54 PM
{قصص آئمہ اطہارؑ}
اسلامی کہانی: ۱۳۱
ترجمہ: عون نقوی
حسن بن خفیف کہتے ہیں کہ ایک دن میرے والدنے مجھے بتایا کہ امام مہدىؑ نے اپنے ایک غلام کو کسى کام سے مکہ بھیجا اس کے ساتھ امام کے دو اور خدمت گذار بھى تھے ۔امام ؑنے مجھے حکم دیا کہ میں بھى ان کے ہمراہ ہو جاؤں۔ ہم سب مکہ کى طرف روانہ ہوۓ جب واپس آتے ہوۓ کوفہ پہنچے تو ان دو خدمتگذاروں میں سے ایک نے شراب پى۔ ابھى ہم کوفہ سے باہر نہیں نکلے تھے کہ سامرہ کى جانب سے مجھے امام ؑکى جانب سے ایک خط موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ جس خادم نے شراب پى ہے اس کو کام سے نکال دو وہ معزول ہے۔[1][2]
منابع:
↑1 | محمد اشتہادری، محمد، داستان ہای اصول کافی، ص۴۱۱۔ |
---|---|
↑2 | کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۱، ص۵۲۳،ح۲۱۔ |
22/04/10