روزے کی حالت میں بلغم نگلنا
Friday, 20 January 2023، 11:57 AM
سوال:
ماہ رمضان میں روزے کی حالت میں بلغم نگلنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:
[[رہبر معظم امام خامنہ ای]]:
بلغم اور ناک کی رطوبت نگلنے سے روزے کو ضرر نہیں پہنچتاہے , اگرچہ احتیاط واجب یہ ہے کہ جب بلغم دہن کی فضا تک آجائے تو نگلنے سے اجتناب کیا جائے۔(۱)
[[آیت اللہ العظمی سیستانی]]:
احتیاط مستحب کی بنا پر نگلنا جائز نہیں ہے۔(۲)
[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]:
اگر منھ میں نہ آئے تو روزہ کو باطل نہیں کرتا۔(۵)
حوالہ جات:
۱۔ سائٹ ہدانا۔
۲۔ سائٹ عرفان۔
23/01/20