ایک مومن کا دوسرے مومن پر حق
Sunday, 10 April 2022، 03:52 PM
{قصص آئمه اطهارؑ}
اسلامی کہانی: ۱۳۰
ترجمہ: عون نقوی
داود بن حصین کہتے ہیں کہ ہم چودہ افراد امام جعفر صادق ؑکى بارگاہ میں حاضر تھے۔ اس دوران امام ؑنے چھینک مارى۔ ہم سب نے ’’ یرحمک اللہ ‘‘ کہا ۔ایک شخص نے چھینک کا جواب نہ دیااور خاموش رہا۔ امام ؑنے اس شخص کى طرف رخ کیا اور فرمایا کہ کیا چھینک کا جواب نہیں دوگے (یعنی کیا ’’ یرحمک اللہ ‘‘ نہیں کہوگے؟) اس کے بعد امام ؑنے فرمایا کہ ایک مومن کے دوسرے مومن پر چار حق ہیں:
۱۔ جب بیمار ہو تو اس کى عیادت کو جاۓ۔
۲۔ جب فوت ہو جاۓ تو اس کى تشییع جنازہ کے لئے جاۓ۔
۳۔ جب چھینک مارے تو ’’یرحمک اللہ ‘‘ کہہ کر چھینک کا جواب دے۔
۴۔ اور جب دعوت کرے تو اسکى دعوت کو قبول کرے۔[1][2]
منابع:
↑1 | محمدی اشتہادی، محمد، داستان ہای اصول کافی، ص۴۳۰۔ |
---|---|
↑2 | کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۶۵۴، ح۷۔ |
22/04/10