حکمت ۲۰
متن:
قُرِنَتِ الْهَیْبَهُ بِالْخَیْبَهِ وَ الْحَیَاءُ بِالْحِرْمَانِ وَ الْفُرْصَهُ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ فَانْتَهِزُوا فُرَصَ الْخَیْرِ.
ترجمہ:
خوف کا نتیجہ ناکامی اور شرم کا نتیجہ محرومی ہے، اور فرصت کی گھڑیاں(تیزرو) ابر کی طرح گزر جاتی ہیں۔ لہذا بھلائی کے ملے ہوۓ موقعوں کو غنیمت جانو۔
حکمت ۲۱
متن:
لَنَا حَقٌّ فَإِنْ أُعْطِینَاهُ وَ إِلاَّ رَکِبْنَا أَعْجَازَ الْإِبِلِ وَ إِنْ طَالَ السُّرَی.
ترجمہ:
ہمارا ایک حق ہے اگر وہ ہمیں دیا گیا تو ہم لے لیں گے۔ ورنہ ہم اونٹ کے پیچھے والے پٹھوں پر سوار ہوں گے اگرچہ شب روی طویل ہو۔(۱)
حوالہ:
۱۔ مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہ، نہج البلاغہ اردو، ص۳۶۰۔