سوال:
جو شخص نہیں جانتا تھا کہ نماز مغربین کو بلند آواز سے پڑھنا ضروری ہے اس کی گزشتہ نمازوں کا کیا حکم ہے؟
جواب:
مردوں کے لیے ضروری ہے کہ نماز صبح اور مغرب و عشا کی نماز میں حمد و سورہ کو جہر یعنی بلند آواز میں پڑھیں۔ لیکن اگر کوئی شخص اس مسئلے کو نہیں جانتا تھا اور کئی سال تک آہستہ آواز میں نماز پڑھتا رہا ہے اس کی نمازیں درست ہیں البتہ ضروری ہے کہ آئندہ کی نمازوں میں خیال رکھے۔ یہی حکم اس شخص کے لیے بھی ہے جو مغربین میں حمد و سورہ بلند پڑھنا بھول گیا، اس کی بھی نماز درست ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص مسئلہ جانتا تھا اور بھولا بھی نہیں اگر جان بوجھ کر آہستہ پڑھے اس کی نماز باطل ہے۔(۱)
حوالہ: