بصیرت اخبار

جب زبیر نے یہ کہا کہ میں نے دل سے بیعت نہ کی تھی تو آپؑ نے فرمایا

یَزْعُمُ أَنَّهُ قَدْ بَایَعَ بِیَدِهِ وَ لَمْ یُبَایِعْ بِقَلْبِهِ فَقَدْ أَقَرَّ بِالْبَیْعَهِ وَ ادَّعَی الْوَلِیجَهَ فَلْیَأْتِ عَلَیْهَا بِأَمْرٍ یُعْرَفُ وَ إِلاَّ فَلْیَدْخُلْ فِیمَا خَرَجَ مِنْهُ.

وہ ایسا ظاہر کرتا ہے کہ اس نے بیعت ہاتھ سے کر لی تھی مگر دل سے نہیں کی تھی۔ بہر صورت اس نے بیعت کا تو اقرار کر لیا، لیکن اس کا یہ ادعا کہ اس کے دل میں کھوٹ تھا تو اسے چاہئے کہ اس دعوی کے لیے کوئی واضح دلیل پیش کرے، ورنہ جس بیعت سے منحرف ہوا ہے اس میں واپس آۓ۔

ترجمہ:

مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہؒ، ص۳۱۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 23 August 21 ، 22:29
عون نقوی

منافقین کی حالت

اتَّخَذُوا الشَّیْطَانَ لِأَمْرِهِمْ مِلاَکاً وَ اتَّخَذَهُمْ لَهُ أَشْرَاکاً فَبَاضَ وَ فَرَّخَ فِی صُدُورِهِمْ وَ دَبَّ وَ دَرَجَ فِی حُجُورِهِمْ فَنَظَرَ بِأَعْیُنِهِمْ وَ نَطَقَ بِأَلْسِنَتِهِمْ فَرَکِبَ بِهِمُ الزَّلَلَ وَ زَیَّنَ لَهُمُ الْخَطَلَ فِعْلَ مَنْ قَدْ شَرِکَهُ الشَّیْطَانُ فِی سُلْطَانِهِ وَ نَطَقَ بِالْبَاطِلِ عَلَی لِسَانِهِ.

انہوں نے اپنے ہر کام کا کرتا دھرتا شیطان کو بنا رکھا ہے اور اس نے ان کو اپنا آلہ کار بنا لیا ہے۔ اس نے ان کے سینوں میں انڈے دئیے ہیں اور بچے نکالے ہیں اور انہی کی گود میں وہ بچے رینگتے اور اچھلتے کودتے ہیں۔ وہ دیکھتا ہے تو ان کی آنکھوں سے، اور بولتا ہے تو ان کی زبانوں سے، اس نے انہیں خطاؤں کی راہ پر لگایا ہے اور بری باتیں سجا کر ان کے سامنے رکھی ہیں، جیسے اس انہیں اپنے تسلط میں شریک بنا لیا ہو اور انہیں کی زبانوں سے اپنے کلام باطل کے ساتھ بولتا ہو۔

ترجمہ:

مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہؒ، ص۳۰۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 23 August 21 ، 22:22
عون نقوی

رہبر معظم امام خامنہ ای دام ظلہ العالی:

ہمارے گھر میں سب افراد بغیر کسی استثناء کے (سب بڑے چھوٹے) مطالعہ کرتے ہوۓ سوتے ہیں خود میں بھی رات کو سونے سے پہلے مطالعہ کرتا ہوں۔ اس لیے نہیں کہ چلو نیند نہیں آ رہی تو مطالعہ کر لیں تاکہ نیند آنے لگے۔ ہمارے گھر میں تمام افراد کے ہاتھ میں کتاب ہوتی ہے اس سے پہلے کہ وہ سونے لگیں پہلے مطالعہ کر کے سوتے ہیں میری خواہش ہے کہ ہر ایرانی گھرانے میں یہ رواج پیدا ہو میری آپ سے یہ توقع ہے۔ 

متن اصلی:

در منزل خودِ من، همه افراد، بدون استثنا، هرشب در حال مطالعه خوابشان مى‌برد. خود من هم همین‌طورم. نه این‌که حالا وسط مطالعه خوابم ببرد. مطالعه مى‌کنم؛ تا خوابم مى‌آید، کتاب را مى‌گذارم و مى‌خوابم. همه افراد خانه ما، وقتى مى‌خواهند بخوابند حتماً یک کتاب کنار دستشان است. من فکر مى‌کنم که همه خانواده‌هاى ایرانى باید این‌گونه باشند. توقّع من، این است.

حوالہ:

سائٹ نوجوان خامنہ ای

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 23 August 21 ، 12:34
عون نقوی

امام حسینؑ:

یَا ابْنَ آدَمَ اذْکُرْ مَصْرَعَکَ وَ فِی قَبْرِکَ مَضْجَعَکَ وَ مَوْقِفَکَ بَیْنَ یَدَیِ الله تَشْهَدُ جَوَارِحُکَ عَلَیْکَ.

اے فرزند آدم! یاد کر اپنی موت کو اور قبر میں اپنے سلاۓ جانے کو اور اس وقت کو یاد کر جب تجھے خدا کے سامنے کھڑا کیا جاۓ گا اس حال میں کہ تمہارے اعضاء بدن تمہارے خلاف گواہی دے رہے ہوں گے۔

ارشاد القلوب، ج۱، ص۲۹۔

۲ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 23 August 21 ، 12:03
عون نقوی

عثمان ابن حنیف انصاری کے نام

فَإِنْ عَادُوا إِلَی ظِلِّ الطَّاعَهِ فَذَاکَ الَّذِی نُحِبُّ وَ إِنْ تَوَافَتِ الْأُمُورُ بِالْقَوْمِ إِلَی الشِّقَاقِ وَ الْعِصْیَانِ فَانْهَدْ بِمَنْ أَطَاعَکَ إِلَی مَنْ عَصَاکَ وَ اسْتَغْنِ بِمَنِ انْقَادَ مَعَکَ عَمَّنْ تَقَاعَسَ عَنْکَ فَإِنَّ الْمُتَکَارِهَ مَغِیبُهُ خَیْرٌ مِنْ مَشْهَدِهِ وَ قُعُودُهُ أَغْنَی مِنْ نُهُوضِهِ.

اگر وہ اطاعت کی چھاؤں میں پلٹ آئیں تو یہ تو ہم چاہتے ہیں اور اگر ان کی تانیں بس بغاوت اور نافرمانی ہی پر ٹوٹیں، تو تم فرماں برداروں کو لے کر نافرمانوں کی طرف اٹھ کھڑے ہو اور جو تمہارا ہمنوا ہو کر تمہارے ساتھ ہے اس کے ہوتے ہوۓ منہ موڑنے والوں کی پروا نہ کرو۔ کیونکہ جو بددلی سے ساتھ ہو اس کا نہ ہونا ہونے سے بہتر ہے اور اس کا بیٹھے رہنا اس کے اٹھ کھڑے ہونے سے زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
ترجمہ:

مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہؒ، ص۲۷۸۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 22 August 21 ، 13:38
عون نقوی