حکمت۵۲
اَوْلَى النَّاسِ بِالْعَفْوِ اَقْدَرُهُمْ عَلَى الْعُقُوْبَةِ.
معاف کرنا سب سے زیادہ اسے زیب دیتا ہے جو سزا دینے پر قادر ہو۔
حکمت۵۳
اَلسَّخَآءُ مَا کَانَ ابْتِدَآءً، فَاَمَّا مَا کَانَ عَنْ مَّسْئَلَةٍ، فَحَیَآءٌ وَّ تَذَمُّمٌ.
سخاوت وہ ہے جو بن مانگے ہو، اور مانگے سے دینا یا شرم ہے یا بدگوئی سے بچنا۔
balagha.org