سوال:
کیا خواتین مسجد میں نماز پڑھ سکتی ہیں؟ اور کیا خاتون کے لیے مسجد میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا گھر میں نماز پڑھے تو زیادہ بہتر ہے؟
جواب:
[[رہبر معظم امام خامنہ ای]]:
مسجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت فقط مردوں کے لیے نہیں ہے بلکہ عورتوں کے لیے بھی افضل یہ ہے کہ مسجد میں با جماعت نماز پڑھیں۔(۱)
[[آیت اللہ العظمی سیستانی]]:
خواتین کے لیے بہتر یہ ہے کہ ایسی جگہ پر نماز پڑھیں جہاں پر نا محرم سے محفوظ ہوں، اپ چاہے یہ جگہ مسجد ہو یا گھر فرق نہیں پڑتا۔(۲)
[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]:
اگر مسجد جانے کی صورت میں نامحرم سے محفوظ ہیں تو بہتر ہے کہ مسجد میں جا کر نماز پڑھیں، اور اگر دینی مسائل کی یادگیری فقط مسجد جا کر ممکن ہو تو اس صورت میں مسجد جانا واجب ہے۔ لیکن اگر مسجد جانے سے نامحرم سے خود کو محفوظ نہ رکھ سکے تو گھر میں نماز پڑھے۔(۳)
حوالہ جات:
۲۔ سائٹ ہدانا۔
۳۔ سائٹ ہدانا۔