رہبر مسلمین جہان امام خامنہ ای دام ظلہ العالی
’’سیاست، اگر اخلاقیات سے جدا نہ ہو، اگر اسے معنویت سے سیراب کیا جاۓ، تو کمال کا ذریعہ ہے اور اس سیاست سے جو کوئی بھی روبرو ہوگا اسے یہ سیاست جنت کی طرف ہدایت کرے گی۔ لیکن اگر سیاست کو اخلاقیات اور معنویت سے الگ کر دیا گیا تو یہ سیاست ہر قیمت پر قدرت کو حاصل کرنے کا ایک وسیلہ بن جاۓ گی، وسیلہ بن جاۓ گی مال و متاع جمع کرنے اور اپنے دنیوی امور کو بہتر کرنے کا۔ دین کو سیاست سے الگ کرنے کے خطرات میں سے ایک خطرہ جسے بعض لوگ ہمیشہ اسلامی دنیا میں فروغ دیتے رہے ہیں، یہی ہے کہ جب سیاست کو دین سے الگ کیا جائے گا تو وہ اخلاقیات اور معنویت بھی سے الگ ہوجائے گی۔‘‘(۱)
اور خدانخواستہ اگر سیاست سے اخلاقیات اور معنویت کو نکال دیا گیا تو وہی ہوگا جو علامہ اقبالؒ نے فرمایا:
جلال پادشاہی ہو یا جمہوری تماشا ہو
جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی