بصیرت اخبار

۱ مطلب با کلمه‌ی کلیدی «عالم دین» ثبت شده است

امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں:

بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ میں اگر کسی عمامہ پوش عالم دین کی طرفداری کرتا ہوں تو چونکہ خود میرے سر پر بھی عمامہ ہے، اس لیے دوسرے عالم کی طرفداری کر رہا ہوں اور پارٹی بازی کرتا ہوں!! ہر وہ شخص جس نے سر پہ عمامہ اوڑھ رکھا ہو اور خود کو عالم کہتا ہو ہم اس کے طرفدار نہیں۔ میں نے تکراراً عرض کیا ہے کہ اگر ایک عالم دین، روحانیت اور دین اسلام کے برخلاف عمل کرے تو وہ ساواکی ایجنسی کے درندوں سے بھی بدتر ہے، کیونکہ ساواکی تو پھر بھی ساواکی ہے لیکن یہ دینی لباس میں چھپا ہوا ساواکی ہے جو زیادہ خطرناک ہے۔ ہر وہ شخص جس کے سر پر عمامہ ہے وہ قابل اعتماد ہو، ایسا ہر گز نہیں، ان علماء میں بہت سے ایسے ہیں جن سے متنفر اور بیزار ہوں اور ان میں سے بہت سوں کا اصلا قائل نہیں ہوں۔(۱)

 


حوالہ:
١۔ خمینی، روح اللہ موسوی، صحیفہ امام، ج١٣، ص٣٦٠۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 02 September 21 ، 00:58
عون نقوی