رہبر معظم امام خامنہ ای دام ظلہ العالی
اردو ترجمہ
اسلامی جمہوری ایران میں ہم مسلمانوں کے اتحاد پر بہت زور دیتے ہیں، یعنی ابھی بہت طویل سفر ہے جو ہمیں طے کرنا ہے۔ آج مسلمانوں کے فرقوں، شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے۔ سنجیدہ اور منصوبہ بندی کوشش جاری ہے۔ آپ نے دیکھا، آج امریکی سیاسی ادب میں "شیعہ" اور "سنی" کے الفاظ داخل ہو چکے ہیں! امریکیوں کا شیعہ اور سنی سے کیا تعلق؟ اب کئی سالوں سے امریکی سیاسی لٹریچر میں سنی اور شیعہ ہونے کا مسئلہ پیش کیا جا رہا ہے، ہاں، کچھ ممالک شیعہ ہیں، کچھ ممالک سنی ہیں۔ اگرچہ وہ اسلام کے ہی سرے سے مخالف ہیں، لیکن وہ شیعہ اور سنی کے معاملے کو نہیں چھوڑتے۔ تو یہ چیزیں ہیں جن کی طرف مسلمانوں کو متووجہ ہونا چاہیے۔ وہ دن بدن اختلافات بڑھا رہے ہیں، غلط فہمیاں بڑھا رہے ہیں۔ اس لیے ہم زور دیتے ہیں اور یہی ہمارے وحدت مسلمین کے موضوع پر زور دینے کی وجہ ہے۔ آپ نے دیکھا کہ امریکی دست پروردہ دنیا میں جہاں کہیں بھی جاتے ہیں فتنہ ایجاد کرے ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال افغانستان میں گزشتہ دو جمعہ کے دوران ہونے والے افسوسناک اور رلا دینے والے واقعات ہیں جن میں مسلمانوں کی مسجد کو اس وقت دھماکے سے اڑا دیا گیا جب وہ نماز ادا کر رہے تھے، دھماکہ کون کر رہا ہے؟ Isis داعش! داعش کون ہے؟ ISIS وہ گروہ ہے جسے امریکیوں نے یہی ڈیموکریٹس کا گروپ جو امریکہ میں [اب اقتدار میں ہے] جنہوں نے واضح طور پر کہا کہ داعش کو ہم نے تخلیق کیا ہے۔ بے شک اب نہیں کہتے، اب انکار کرتے ہیں، لیکن ایسا ہی ہے، یہ بات انہوں نے صراحت کے ساتھ بیان کی ہے۔
![](https://idc0-cdn0.khamenei.ir/ndata/news/48889/C/14000802_6948889.jpg)
اصلی متن
ما در جمهوری اسلامی بر وحدت مسلمین، زیاد تأکید میکنیم، این است که فاصله زیاد است. امروز مرتّباً تلاش میشود که بین فِرَق مسلمین، بین شیعه و سنّی اختلاف ایجاد بشود؛ تلاش جدّی و برنامهریزیشده. شما ملاحظه کنید، امروز کلمهی «شیعه» و «سنّی» وارد ادبیّات سیاسی آمریکا شده! آمریکاییها به شیعه و سنّی چه کار دارند؟ چند سال است که در ادبیّات سیاسیِ آمریکا مسئلهی سنّی بودن و شیعه بودن وارد شده، که بله، فلان کشور شیعهاند، فلان کشور سنّیاند؛ با اینکه آنها با اصل اسلام مخالفند و دشمنند امّا مسئلهی شیعه و سنّی را رها نمیکنند. پس این چیزها هست؛ اختلافات را روزبهروز دارند زیاد میکنند، سوءتفاهمها را زیاد میکنند. بنابراین ما تأکید میکنیم و علّت تأکید ما این است. و ملاحظه هم میکنید که دستآموزهای آمریکا در هر جای دنیای اسلام که بتوانند، فتنه ایجاد میکنند. نزدیکترین نمونهاش همین حوادث تأسّفبار و گریهآور افغانستان در این دو جمعهی گذشته است که مسجد مردمِ مسلمان و در حال نماز را منفجر کردند، چه کسی منفجر میکند؟ داعش؛ داعش کیست؟ داعش همان مجموعهای است که آمریکاییها ــ همین گروه دموکرات آمریکا [که الان در قدرتند] ــ صریحاً گفتند که این را ما به وجود آوردهایم؛ البتّه حالا نمیگویند، حالا انکار میکنند، امّا این از آنها سر زده، این را صریحاً بیان کردهاند.(۱)
حوالہ:
۱۔ آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔